اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

محمدظہیر

محفلین
گوگل میپس پہ دیکھا ہے تو دہلی سے لیہہ تک 26 گھنٹے کی ڈرائیو بتا رہا ہے۔
26 گھنٹے کا سفر کر کے اپنی توانائی ضائع کرنے کے بجائے فلائٹ میں 1-2 گھنٹوں کے اندر پہنچ کر بچائی گئی انرجی سے وہاں گھوما جا سکتا ہے نا. پھر کیوں مشکل رستے کا انتخاب کیا جائے ؟:)
 
26 گھنٹے کا سفر کر کے اپنی توانائی ضائع کرنے کے بجائے فلائٹ میں 1-2 گھنٹوں کے اندر پہنچ کر بچائی گئی انرجی سے وہاں گھوما جا سکتا ہے نا. پھر کیوں مشکل رستے کا انتخاب کیا جائے ؟:)
خواری کا اپنا مزا ہے۔ 2 گھنٹے میں پہنچنے کا کیا مزا۔
سفر کی تکالیف اپنی جگہ، مگر ایڈونچر تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔ :)
 
یاز

محفلین
26 گھنٹے کا سفر کر کے اپنی توانائی ضائع کرنے کے بجائے فلائٹ میں 1-2 گھنٹوں کے اندر پہنچ کر بچائی گئی انرجی سے وہاں گھوما جا سکتا ہے نا. پھر کیوں مشکل رستے کا انتخاب کیا جائے ؟:)
اپنی اپنی ترجیحات ہیں، تاہم پہاڑی علاقوں کے راستوں کو بھی ہم سیر کا حصہ گردانتے ہیں۔
زیک اور عبداللہ محمد صاحبان سے بھی اس بابت رائے لینی چاہئے۔
 
محمدظہیر

محفلین
خواری کا اپنا مزا ہے۔ 2 گھنٹے میں پہنچنے کا کیا مزا۔
سفر کی تکالیف اپنی جگہ، مگر ایڈونچر تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔ :)
سوچ رہا ہوں سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں تو نصف بہتر کے ساتھ جاؤں. اور اگر ایسا ہو تو 26 گھنٹوں کی تکلیف کون برداشت کرے گا :LOL:
 
زیک

مسافر
اپنی اپنی ترجیحات ہیں، تاہم پہاڑی علاقوں کے راستوں کو بھی ہم سیر کا حصہ گردانتے ہیں۔
زیک اور عبداللہ محمد صاحبان سے بھی اس بابت رائے لینی چاہئے۔
اس میں شک نہیں کہ پہاڑی راستوں پر ڈرائیو کا اپنا مزا ہے۔ لیکن سڑک کے حالات بھی دیکھنے پڑتے ہیں۔ یہ بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ زیادہ وقت ڈرائیو کرتے ہی نہ گزر جائے۔
 
یاز

محفلین
محفوظ جگہ تو کہلائی جا سکتی ہے، آج کل لوگ جا رہے ہیں. میرا خیال ہے ٹور ازم والوں کے ساتھ جانے میں حرج نہیں
ویسے سنی سنائی معلومات کی حد تک ہمیں انڈیا میں دارجلنگ سب سے عمدہ جگہ محسوس ہوئی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں اس بابت؟
 
محمدظہیر

محفلین
ویسے سنی سنائی معلومات کی حد تک ہمیں انڈیا میں دارجلنگ سب سے عمدہ جگہ محسوس ہوئی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں اس بابت؟
جی ڈارجیلنگ کے تعلق سے سنا تو ہے کہ اچھی جگہ ہے ،پر سب سے عمدہ جگہ ہے یا نہیں اس کا علم مجھے نہیں ہے :)
 
محمدظہیر

محفلین
قدیم ہندو تہذیب، وجئے نگر ایمپائر کی بنائی گئی ہنپی نامی world heritage site، جو کرناٹکا اور آندھرا کے بارڈر علاقے میں واقع ہے، وہاں پچھلے ماہ گیا تھا.
ایک عجیب طرح کا تجربہ رہا، یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے میں stone age یا copper age میں داخل ہوا ہوں. جب کہ یہ سائٹ اتنی قدیم بھی نہیں ہے.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس میں شک نہیں کہ پہاڑی راستوں پر ڈرائیو کا اپنا مزا ہے۔ لیکن سڑک کے حالات بھی دیکھنے پڑتے ہیں۔ یہ بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ زیادہ وقت ڈرائیو کرتے ہی نہ گزر جائے۔
بالکل۔۔۔۔۔ نظر سامنے جما کر رکھو تو مناظر کیا خاک لطف دیں گے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اسی لئے صرف سوچ ہی رہا ہوں۔
ویسے گزشتہ عیدالفطر میں نے مری میں گزاری تھی۔ عید کے اگلے دن تک چنداں رش نہ تھا تو خوب مزہ آیا۔
مری میں آپ کہاں جائیں گے؟؟ گزشتہ تفریحی دورے کے بعد سے ہم نے تو بائیکاٹ کر رکھا ہے مری کا۔ :cool:
 
سید ذیشان

محفلین
ہم نے تو اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس پر چند ایک حب الوطنی سے بھرپور پوسٹس کی ہوئی ہیں۔ ایک مثال تو آئی ایس آئی کا دنیا کی بہترین سیکرٹ ایجنسی کا ہونا ہے۔ اس کیساتھ یہ ڈیسکلیمر بھی لگا دیا ہے: تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
 
Top