اس سادگی پہ کون نہ مر جائے، اے خدا!

حسن محمود جماعتی نے 'گپ شپ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 22, 2016

  1. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میں آپ سے کہہ رہا ہوں آپ انہیں (فنانس) سیلری بنا کر دے دیں!
    سر، میرے پاس متعلقہ کاغذرات پورے نہیں میں یہ کام کیسے کروں؟
    آپ اس چکر میں بیٹھے رہے تو اگلا پورا ہفتہ گزر جائے گا اور ان کا (متعلقہ عملہ) پتا نہیں ہے! یہ تمہیں وقت پرکچھ بھی نہیں دیں گے۔ لہذا تم انہیں (فنانس) سیلری بنادو۔ ایک دو دن تو یہ بھی لگا دیں گے۔
    ٹھیک ہے سر لیکن سیلری یہ لوگ بنائیں گے۔ یا میں؟؟ (پچھلے ماہ حکم موصول ہوا تھا کہ اگلے ماہ آپ نے بنانی ہے)۔
    "سیلری تو یہ لوگ بنائيں گے" نا یار! "تم انہیں سیلری شیٹ اور کاغذات پورے کر کے دو"۔۔۔۔۔۔!!
    صاحب یہ سنا کر روانہ۔
    ہاں بھئي لڑکے کیا سمجھ آئی تمہیں؟ (کمرے میں بیٹھے ٹرینی سے)
    سر آپ کی باتیں آپ کو ہی پتا ہوں گی۔ ہمیں کیا سمجھ آنی ہے۔
    یہ ساری رام کہانی سنی ہے تم کس نتیجے پر پہنچے ہو؟
    سر! مجھے تو یہی سمجھ آئی ہے کہ آپ کو پچھلے ماہ کچھ بھی سمجھ نہیں آئی۔۔۔۔۔


    لڑکا اٹھ کر کھانے کیلئے چلا گیا اور مجھے قبلہ راحیل فاروق بھائي کی یہ بات یاد آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔


    ایک صاحب کے باس کافی سخت تھے۔ ہر وقت کی چخ چخ کو ان صاحب نے ایک عرصہ نہایت خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔ پھر ایک دن باس نے انھیں طلب کر کے کہا، "بھائی، میں شرمندہ ہوں۔ میں نے تمھیں بہت تنگ کیا ہے مگر آفرین ہے تم پر کہ تم کبھی حرفِ شکایت زبان پر نہیں لائے۔"​
    وہ صاحب خوش ہو کر بولے، "تربیت کا فیض ہے، سر۔ ابا جی اکثر کہا کرتے تھے کہ حسنِ اخلاق سے کمینے سے کمینہ انسان بھی موم ہو جاتا ہے!"​
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  2. عثمان قادر

    عثمان قادر محفلین

    مراسلے:
    666
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    واہ واہ کیا کہنے راحیل فاروق بھائی کے ۔۔۔۔ :D:p
     
    • متفق متفق × 2
  3. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کچھ وی سمجھ نہیں آیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    راحیل بھائي کی یہ بات پڑھ لیں کہ کب اور کس موقع پر فرمائی۔ پھر یہاں یہ دوبارہ دیکھ لیں۔
     
  5. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    7,377
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    واہ واہ بڑا مدلل جواب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر