اسکول لنچ ؟؟

آپ کی بیٹی ابھی چھوٹی ہے کچھ سال بعد دیکھتے ہیں آپ مینو پر کیسے نشان لگاتے ہیں۔ میں نے تو اب مینو دیکھنا بھی چھوڑ دیا ہے۔
ہم خود بھی کوئی نشان نہیں لگاتے۔ بس ان کی ٹیچر اور کیفیٹیریا انچارج کو ریلیجئیس فوڈ ریسٹرکشنز بتا دیے ہیں، باقی صاحبزادی صاحبہ کی پسند پر چھوڑ دیا ہے۔ :) :) :)
 

اکمل زیدی

محفلین
پہلی بات جو اہمیت کی حامل بھی ہے کہ بچہ کیا شوق سے کھاتا ہے؟ وہ چیز دی جائے جو اس کی من پسند ہے۔
اب ہمارے پاس اتنا دماغ بھی نہیں ہے ... :)
آیا بچے نے ناشتہ کیا ہے یا نہیں؟؟
نہیں کرتی ...جتنی بھی کوشش کرلو
انڈے یا ڈرائی فروٹس وغیرہ بھی لنچ بکس میں رکھے جا سکتے ہیں
انڈے دیکھ کر بھاگتی ہے اور ڈرائی فروٹ اسکول پہنچنے سے پہلے وین میں ختم ... :(
 

اکمل زیدی

محفلین
انڈے کے آملیٹ کئی طرح کے
فرائی انڈا
ابلا انڈہ
سینڈوچ کئی طرح کے
سموسے
رول
پکوڑے(کئی طرح کے)
دہی بڑے
چنا چاٹ
فرٹ چاٹ
بھرے پراٹھے(کئی طرح کے۔۔۔۔۔مولی،آلو،بھائی چارہ سبزی،قیمہ۔دال۔ ساگ،پالک وغیرہ)
کیک
میٹھا پراٹھا
فرنچ ٹوسٹ میٹھے
فرنچ ٹوسٹ نمکین
شامی کباب
سیخ کباب
چپلی کباب
بریڈ رول
حلوے
پھل
خشک پھل
کھجوریں
بھُنے چنے
ڈونٹ(گلگلے)
نمک پارے
بیسن کی نمکین خالی پکوڑیاں
شاہی ٹکڑے
بھُنا گوشت کئی طرح کا
چپس

بہت خوب بھئی .... باقی کے لئے تو کچھ چھوڑ دیتیں آپ :)
 

اکمل زیدی

محفلین
1:بچی ہوئی دال ہو تو اُس میں پیاز،دھنیا،ہری مرچ ،نمک وغیرہ ملا کر آٹا ڈال کے گوندھ لیں۔اندے پڑے ہوں تو وہ بھی ایک دو ڈال لیں۔ اور پراٹھے یا روٹی بنا دیں۔
2:آملیٹ کا آمیزہ بنا کر پتلی روٹی بیل کے توے پہ ڈالیں اور آمیزہ روٹی پہ پھیلا دیں۔ (مجھے آمیزہ کے پتلی تہہ اچھی لگتی ہے اور کچھ لوگوں کو موٹی تہہ۔اپنے ذائقے کے حساب سے ڈالیں۔ایل دو مرتبہ کے بعد اندازہ ہو جائے گا)اب اس آمیزہ پہ گھی(جما نہ ہو) پورے آمیزہ پہ ڈال دیں اور پلٹ دیں۔ دوسری طرف گھی نہ بھی لگائیں تو بھی ٹھیک ہے۔
3: اسی طرح بیسن میں ٹماٹر ،پیاز،ہری مرچ،ہرا دھنیا،ٹھوڑا پودینہ،چاپ شد۔۔۔۔۔انار دانہ باریک پیسا ہؤا،نمک ،مرضی ہو تو انڈا بھی ملا کر آمیزہ بنا لیں اور نمبر2 کی طرح پراٹھا بنا لیں۔یہ تینوں طرح کے پراٹھے مختلف طرح کی چٹنیوں کے ساتھ بہت مزے کے لگتے ہیں۔
4: پاپ کارن
5:کالے چنے ابال کے عام چاٹ کے ساتھ ساتھ اگر بند گوبھی کٹی ہوئی کے ساتھ نمک،کالی مرچ کے ساتھ دم لگا دیں اور اوپر لیموں چھڑک دیں تو بڑی اچھی چاٹ تیار ہو سکتی ہے۔
6:آلو کے کٹلس
7:تِکے
8: گوشت اگر صرف مختلف مصالحے ڈال کے ابال لیا جائے تو بچوں کے لئے اچھا لنچ ہو سکتا ہے۔ مصالحے گوشت کی بو ختم کریں گے۔
9؛گھر میں بنے مختلف طرح کے چاول
10:کھیر وغیرہ
11:ونٹرسیلیڈ
12:بنانا ویلوٹ کریم(ملائی،کیلا یا سیب اور تھوڑی جیلی)
13:باجرے اور مکئی کے آٹے کی میٹھی ٹکیاں
نوٹ:
@ کوشش کرنی چاہیے کہ ہفتے میں تلی چیزیں روز نہ دیں۔
@برائیلر نہ دینے کی کوشش کریں۔
@انڈے دیسی ہو سکیں تو بہتر ہے۔
@کھانے مصنوعی چیزوں سے پاک ہوں تو اچھا ہے۔
@بازار کی چیزوں سے پرہیز ہی بہتر ہے۔
مجھے اس معاملے میں آپ کی صلاحیتوں کا علم ہوتا تو ذاتی مکالمے میں ہی پوچھ لیتا ..لیکن چلو اچھا ہے ..یہاں سب مل بیٹھ کے شئیر کریں اپنے تجربات . :)
 

اکمل زیدی

محفلین
پچھلے برس جب ہماری صاحبزادی صاحبہ یہاں آئیں تو تعلیمی سال کا وسط تھا اور ایسے میں ان کو "پری کے" میں داخلہ دلا دیا گیا کہ بچوں میں رہیں گی تو زبان اور یہاں کے طور طریقے سیکھ لیں گی۔ اتفاق سے ہماری ایک کولیگ کی صاحبزادی بھی اسی اسکول میں ان کی ہم جماعت تھیں جو کہ کئی سالوں سے یہاں مقیم ہیں، لہٰذا ہم نے ہپلے دن دونوں کا باہمی تعارف کرا دیا کہ ان میں دوستی ہو جائے۔ چند روز بعد ہماری کولیگ ہم سے فرمانے لگیں کہ کل ان کی صاحبزادی کہہ رہی تھیں کہ وہ جو نئی لڑکی آئی ہے ہماری کلاس میں وہ کل لنچ کے وقت ہمارے پاس بیٹھی تھی اور میں سامنے لنچ رکھے کچھ سوچ رہی تھی تبھی اس نئی لڑکی نے ہمارے لنچ باکس سے چپس اٹھا کر ہمارے منھ میں ڈال دیا اور کہنے لگی، "ہے گرل، اییییٹ۔" ہم نے گھر جا کر اپنی صاحبزادی صاحبہ سے اس بابت دریافت کیا تو وہ کہنے لگیں کہ وہ کھانا سامنے رکھے کھا نہیں رہی تھیں تو ہم نے کھلا دیا۔ :) :) :)

ایسے ہی ایک روز وہ کسی کے ساتھ اپنا لنچ شئیر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تو ان کی ٹیچر نے منع کر دیا۔ وہ گھر آ کر ہم سے کہنے لگیں کہ پاپا شئیرنگ تو اچھی بات ہوتی ہے نا، ہم تو انڈیا میں فرینڈس کے ساتھ لنچ شئیر کرتے تھے۔ :) :) :)
یہاں تو بیٹی کا لنچ ہے شئیرنگ میں ختم ہوجاتا ہے ...وہ ویسے بھی چور ہے کھانے کی ...اور گھر واپس لائے تو اسے پتا ہے شامت ہے ....
 

جاسمن

لائبریرین
آلو کا بھرتہ جو سموسوں وغیرہ میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ ڈبل روٹی کے سلائیس لیں اور اُن کو کنارے کاٹ کے مختلف شکلوں میں چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ آلو کا بھرتہ ٹکڑوں کی ایک طفر لگا کے (انڈے کو نمک،مرچ وغیرہ ڈال کے پھینٹ لیں اور انڈہ نہ ہو تو یہ کام بیسن سے لیں)انڈے یا بیسن کے آمیزے میں اُسی طرف سے ڈِپ کریں جس طرف آلو لگے ہیں۔ اور توے پہ تیل گرم کر کے آلو والی طرف سے تل لیں۔ ایک طرف سے تلنا ہی بہتر ہے۔
بچوں کے لئے چُوری بھی اچھی ہوتی ہے۔
تل کے لڈو اور میوے والا گُڑ
السی کی پِنیاں
 

جاسمن

لائبریرین
پراٹھے اگر مُختلف شکلوں کے بنائیں تو بچوں کی دلچسبی قائم رہتی ہے۔ کبھی چوکور،کبھی تکون،کبھی ستارہ تو کبھی چاند۔
 

اکمل زیدی

محفلین
1:بچی ہوئی دال ہو تو اُس میں پیاز،دھنیا،ہری مرچ ،نمک وغیرہ ملا کر آٹا ڈال کے گوندھ لیں۔اندے پڑے ہوں تو وہ بھی ایک دو ڈال لیں۔ اور پراٹھے یا روٹی بنا دیں۔
2:آملیٹ کا آمیزہ بنا کر پتلی روٹی بیل کے توے پہ ڈالیں اور آمیزہ روٹی پہ پھیلا دیں۔ (مجھے آمیزہ کے پتلی تہہ اچھی لگتی ہے اور کچھ لوگوں کو موٹی تہہ۔اپنے ذائقے کے حساب سے ڈالیں۔ایل دو مرتبہ کے بعد اندازہ ہو جائے گا)اب اس آمیزہ پہ گھی(جما نہ ہو) پورے آمیزہ پہ ڈال دیں اور پلٹ دیں۔ دوسری طرف گھی نہ بھی لگائیں تو بھی ٹھیک ہے۔
3: اسی طرح بیسن میں ٹماٹر ،پیاز،ہری مرچ،ہرا دھنیا،ٹھوڑا پودینہ،چاپ شد۔۔۔۔۔انار دانہ باریک پیسا ہؤا،نمک ،مرضی ہو تو انڈا بھی ملا کر آمیزہ بنا لیں اور نمبر2 کی طرح پراٹھا بنا لیں۔یہ تینوں طرح کے پراٹھے مختلف طرح کی چٹنیوں کے ساتھ بہت مزے کے لگتے ہیں۔
4: پاپ کارن
5:کالے چنے ابال کے عام چاٹ کے ساتھ ساتھ اگر بند گوبھی کٹی ہوئی کے ساتھ نمک،کالی مرچ کے ساتھ دم لگا دیں اور اوپر لیموں چھڑک دیں تو بڑی اچھی چاٹ تیار ہو سکتی ہے۔
6:آلو کے کٹلس
7:تِکے
8: گوشت اگر صرف مختلف مصالحے ڈال کے ابال لیا جائے تو بچوں کے لئے اچھا لنچ ہو سکتا ہے۔ مصالحے گوشت کی بو ختم کریں گے۔
9؛گھر میں بنے مختلف طرح کے چاول
10:کھیر وغیرہ
11:ونٹرسیلیڈ
12:بنانا ویلوٹ کریم(ملائی،کیلا یا سیب اور تھوڑی جیلی)
13:باجرے اور مکئی کے آٹے کی میٹھی ٹکیاں
نوٹ:
@ کوشش کرنی چاہیے کہ ہفتے میں تلی چیزیں روز نہ دیں۔
@برائیلر نہ دینے کی کوشش کریں۔
@انڈے دیسی ہو سکیں تو بہتر ہے۔
@کھانے مصنوعی چیزوں سے پاک ہوں تو اچھا ہے۔
@بازار کی چیزوں سے پرہیز ہی بہتر ہے۔
بہت شکریہ بہت ہیلپ ملی اس سے ...بیٹی اب بھی صرف چپس اور نگٹس لے کر جاتی ہے . . . :( اتنی محنت کون کرے وہ بھی جلدی اٹھ کر . . .
 

الشفاء

لائبریرین
بہت شکریہ بہت ہیلپ ملی اس سے ...بیٹی اب بھی صرف چپس اور نگٹس لے کر جاتی ہے . . . :( اتنی محنت کون کرے وہ بھی جلدی اٹھ کر . . .

بازاری چکن نگٹس کی رپورٹس کچھ اچھی نہیں ہیں۔ ان کی تیاری میں چکن کی آلائشوں وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے جو مضر صحت ہے۔ لہٰذا احتیاط بہتر ہے۔۔۔:)
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

سکول ڈنر

جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو والدہ محترمہ سب کو ناشتہ کروا کے سکول بھیجا کرتی تھیں اور یہی روٹین ہماری جاب لائف تک رہی جب تک گلف میں رہے۔
سکول ہالف ٹائم میں اکثر دیکھا کرتے تھے کہ سکول کے کینٹین سٹال میں نان چنے، نان آلو ٹکیاں، چنا چاٹ سٹال پر بہت رش ہوتا تھا مگر ہمیں اس کھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تھی، ایک دن میں نے والدہ محترمہ سے اس پر سوال کیا تو انہوں نے کہا بیٹا میں تم سب کو ناشتہ کروا کے بھیجتی ہوں اس لئے بھوک کا احساس نہیں ہوتا، اور جو بچے گھر سے ناشتہ کر کے نہیں جاتے انہیں بھوک لگنے سے ایسا ہوتا ہے۔

  • برسٹل، بریطانیہ میں سکول ٹائم 08:45 بجے سے 15:00 بجے تک کا ہے۔
  • سکول میں کینٹین نہیں میس ہوتے ہیں، خوبصورت فرنیچر سے آراستہ۔
  • کم آمدن والے بچوں کو سکول ڈنر فری ملتا ہے۔
  • زیادہ آمدنی پر سکول ڈنر پر ایک کارڈ بنتا ہے جس پر ایک ہفتہ کی سکول میل پر 10£ ادا کرنے پڑتے ہیں جس سے کارڈ ٹاپ اپ ہوتا ہے۔
  • جو بچے گھر سے کھانا لا کر جاتے ہیں اس پر ان کی کلاس میں ایک ٹیبل بنی ہوتی ہے وہاں جا کر رکھنا ہوتا ہے جسے بعد میں ٹیوٹر اکٹھا کر سے سیف کر دیتی ہیں۔
  • فروٹس پر کلاس 5 تک سکول سے بچوں کو فری فروٹس ملتے ہیں چاہے آمدن کم ہو یا زیادہ یہ حکومت کی پالیسی ہے کہ اس عمر تک بچوں کو فروٹس کی اشد ضرورت ہے۔
  • سکول فری میل اور ٹاپ اپ کارڈ پر والدین کو بچوں کا نئی کلاس میں جانے پر ایک فارم دیا جاتا ہے جسے مکمل کر کے سکول میں جمع کروانا پڑتا ہے، اس پر ان باتوں پر ٹک کرنا پڑتا ہے، 1۔ گوشت، ویجٹیبل، مسلم فوڈ وغیرہ، 2۔ بچہ کو کونسی فوڈ سے الرجی ہے، 3۔ اس کا جی پی سینٹر اور ڈاکٹر کا نام ایڈریس فون نمبر وغیرہ۔
میرے بچے جب چھوٹے تھے تک تو وہ ٹفن لے جایا کرتے تھے، ٹفن کیا لے جانے پک این ڈراپس اہلیہ کی ذمہ داری وہ سب کے ٹفن تیار کر کے سکول جمع کرا آتی تھی، جب تھوڑے بڑے ہوتے گئے ٹفن چھوٹ گیا اور سکول سے کارڈ بنا لئے۔

جن کے بچے ابھی چھوٹے ہیں ان کے لئے میری رائے ہے کہ بچہ کو خالی پیٹ کبھی سکول نہ بھیجیں، اس کے لئے ضروری نہیں کہ انڈہ بریڈ ہی ہو کچھ بھی ہلکی غذا یا جو بھی حسب توفیق میسر ہو چاہے دو نوالہ ہی کیوں نہ ہوں کھلا کر سکول بھیجیں۔ ناشتہ میں پراٹھا وزنی غذا ہے جو سکول میں نیند کا باعث بنتا ہے۔

ناشتہ میں دودھ اور دھی سے احتیاط برتیں، دہی کھانے سے بچہ کو سکول جاتے نیند آنی شروع ہو جائے گی، اور دودھ پینے سے اسے پیٹ میں گربر ہو گی جس سے بچہ عجیب سی الجھن کا شکار رہے گا۔ یہ آپ خود پر بھی تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ اس لئے دودھ اور دہی کا وقت شام پر رکھیں جب بچہ گھر میں ہو یا سکول چھٹی کے دن ناشتہ میں صبح دودھ اور دہی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

Mehmal

محفلین
میرا خیال ھے کھ بچوں کو کچھ فریش دیا جائے جیے سلاد،فروٹ،فروٹ چاٹ،جوس،میلک شیک کے ساتھ فریش کیک،دھی،کچھ ایسا جو فریش اور دیسی ھو چائینز نھ ھو
 

Mehmal

محفلین
سلام پلیز کوئی مجھے افس کے لنچ کے ائیڈیاز ھی دے، میرا بلکئل دل نھیکرتا کچھ کھانے کیا لے کے جیا کرو
 

جاسمن

لائبریرین
چند دن پہلے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی کہ بچوں کو بنا کے دی جا سکے۔میں نے باورچی خانہ کا جائزہ لیا۔فرج کھولا۔بیسن اور تھوڑی سی ڈبل روٹی تھی۔بیسن گھولا۔اس میں ہری مرچ اور سوکھا دھنیہ،نمک،مرچ اور اجوائن ڈالی۔ڈبل روٹی کے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیسن میں بھگو کے پکوڑے تلے اور بچوں کو دے دئے۔
بچوں اور ان کے دوستوں کو بہت پسند آئے۔اگلے دن پھر فرمائش کر کے لے کر گئے۔
 
Top