کاشفی

محفلین
اسپیکر خیبر پختون خوا کے دو عہدوں کیخلاف تحریک التواء جمع
Challenged-asad-qaisar_8-13-2013_113471_l.jpg


پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے دو عہدوں کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دی۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک التواء ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروائی۔ تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر کو پارٹی عہدہ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہئیے۔ یہ آئین سے متصادم ہے۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے پاس پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر کا عہدہ بھی ہے۔
 
Top