اسلام میں عورت کا مقام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سپینوزا

محفلین
چلیئے آپ ہی بیان فرما دیجئے غلام کے natural rights ۔ آپ کے نزدیک تو غلام رکھنا ہی ناجائز ہے تو اس کے natural rights کہاں سے آ گئے؟

عقلمند آدمی یہی تو انسان کا نیچرل حق ہے آزادی۔

میرا تو یہ حقیقی نام ہے۔ الحمد للہ مجھے کسی انسان کا ڈر نہیں جو میں نام چُھپا کر اور بدل کر لکھوں۔ ہاں اسی نام کا ایک مغل شہنشاہ بھی گزرا ہے مگر وہ شہنشاہ نہیں جس کا آپ نے ذکر کیا ہے۔ تاریخ کے معاملہ میں تھوڑے سے کمزور ہیں آپ۔ اس کے علاوہ اس نام پر تو ایران میں‌ایک بہت پُر فضا پہاڑی مقام بھی ہے اور یہ نام اس مغل شہنشاہ سے پہلے بھی مستعمل تھا اور آج بھی۔ اس کی وجہ شہرت وہ مغل شہنشاہ نہیں (جیسا کہ آپ کی پوسٹ سے ثابت ہے) اس کا اپنا مطلب ہے جو کافی خوش کُن ہے۔:grin:

شاہجہاں نے جہانگیر کے خلاف بغاوت نہیں کی تھی کیا؟

اور آپ کا کیوں خیال ہے کہ میرا نام منصور نہیں؟ آخر میرا نام منصور ہو سکتا ہے اور حلاج شاید میں نے شغل میں لگا لیا۔ باقی آپ کے وہ میرزا صاحب بھی ہیں جو مجھے قتل کرنے کے ارادے سے نکلے ہیں۔ ایسی صورت میں کیا یہ عقلمندی ہو گی کہ میں اپنا پورا نام پتہ یہاں بتاتا پھروں؟
 
بدتمیز

محفلین
عامر لیاقت جیسے آن لائن جاہل کو کون لفٹ کراتا ہے؟ میں نے حمزہ یوسف کا ریفرنس دیا جس کا شمار امریکہ میں اہم علماء میں ہوتا ہے اور اس کا انسٹیٹیوٹ زیتونہ پورے امریکہ میں مشہور ہے۔ دوسرا درویش بلاگ ام یاسمین کا ہے جس نے مذہب اور اسلام پر پوسٹ گریجویٹ کام کیا ہوا ہے۔ ویسے بھی میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو آپ اسلام اور مسلمانوں کی معتبر کتابوں میں نہ ڈھونڈ سکیں سب موجود ہے تاریخ، فقہ، حدیث اور تفسیر کی کتب میں اگر آپ جاننا چاہیں۔

حمزہ یوسف کو بش کا پالتو کہا جاتا ہے۔ اگر امریکہ میں اہم ہونے کی یہی نشانی ہے تو معاف کرنا یار یہ مشرف، بلئر اور سرکوزی جیسا ہی اہم ہو سکتا ہے۔ یار میں ٹھہرا جاہل کل کسی کتاب کا لنک ہی ڈھونڈ دو۔ اپنی باری ایسے موقع پر طرح دے جاتے ہو۔ :grin: مسئلہ یہ ہے کہ معتبر کتاب کیا ایسے ہی انسانوں‌کی لکھی ہوتی ہے۔ کبھی جیمز اول یا پتا نہیں یہ جو مشہور کنگ صاحب کی بائبل تھی کی کتاب کو آسان زبان میں لکھنے والے صاحب کی زندگی کا حال پڑھ لیں پھر کہیئے کہاں‌کی معتبر کتاب؟ اسی طرح عام صاحب بھی کل پرسوں تک چڑھ جائیں‌گیں اور آپ بجائیں گیں بغلیں۔ ام یاسمین‌ کو پڑھنا پڑھے گا۔ خیر ویسے آپ اپنے مطلب کی بات ڈھونڈنا تو بخوبی جانتے ہیں :grin:
 
بدتمیز

محفلین
واہ بدتمیز مسلمان ہو تو تم جیسا حسنِ سلوک کا مکمل خیال رکھنے والا۔ بہت شکریہ!

اخلاقیات صرف مذہب ہی کی اجارہ‌داری نہیں ہے۔ اس پر خاصی بحث ہو سکتی ہے الگ تھریڈ میں۔

خدا کے وجود پر فاروق کو بحث کا شوق تھا مگر میں تو پہلے ہی اس بحث میں پڑنا نہیں چاہتا۔

نہیں میرا نہیں خیال میں نے مسلمانی کے تقاضوں کے تحت تم سے بدکلامی کی۔ جیسے تم نے سوال کئے اور جیسا تمہارا اخلاق تھا کہ تم نے لکھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اجازت سے "فائدہ" اٹھایا اور پھر لعنت ملامت تک گئے تو ویسے ہی میں نے تم سے پوچھا کہ اگر تم سے کسی بات کا ثبوت مانگا جائے تو اکٹھے کرتے پھرو گے؟ بات وہی ہے کہ ہر بات سننے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔ اب تک تمہیں اتنا علم تو بخوبی ہو جانا چاہئے کہ میں ایک عام مسلمان نہیں نام کا مسلمان ہوں۔ لہذا اگر تم میرے حسن سلوک کو مسلمانی سے جوڑتے ہو تو دوہرے ہونے کی بنا ہر تمہاری کوتاہیاں تمہارے والد محترم سے جوڑی جا سکتی ہیں؟ :grin: نہیں منصور تمہارا بہت شکریہ :grin:
یار الگ تھریڈ کھولنے بھاگتے ہو ایک جگہ رہو۔:grin:
 
سپینوزا

محفلین
حمزہ یوسف کو بش کا پالتو کہا جاتا ہے۔ اگر امریکہ میں اہم ہونے کی یہی نشانی ہے تو معاف کرنا یار یہ مشرف، بلئر اور سرکوزی جیسا ہی اہم ہو سکتا ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق؟؟ یہ رہا وہ آرٹیکل جسے وکی پیڈیا نے ریفرنس کیا ہے۔ اس سے کسی طرح یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ حمزہ یوسف بش کا پالتو ہے۔ کچھ نامعلوم لوگوں نے اسے یہ کہا ہے یہ کونسا طریقہ ہے۔ کوئی حمزہ یوسف پر کھلی تنقید لاو تو مانوں۔

یار میں ٹھہرا جاہل کل کسی کتاب کا لنک ہی ڈھونڈ دو۔

لائبریری میں ڈھونڈ لو۔

اپنی باری ایسے موقع پر طرح دے جاتے ہو۔ :grin: مسئلہ یہ ہے کہ معتبر کتاب کیا ایسے ہی انسانوں‌کی لکھی ہوتی ہے۔ کبھی جیمز اول یا پتا نہیں یہ جو مشہور کنگ صاحب کی بائبل تھی کی کتاب کو آسان زبان میں لکھنے والے صاحب کی زندگی کا حال پڑھ لیں پھر کہیئے کہاں‌کی معتبر کتاب؟ اسی طرح عام صاحب بھی کل پرسوں تک چڑھ جائیں‌گیں اور آپ بجائیں گیں بغلیں۔ ام یاسمین‌ کو پڑھنا پڑھے گا۔ خیر ویسے آپ اپنے مطلب کی بات ڈھونڈنا تو بخوبی جانتے ہیں :grin:

حمزہ یوسف اور ام یاسمین اچھے اور ایماندار لوگ ہیں۔ ان سے بہت سی باتوں پر شدید اختلاف ہے مگر ان کی عزت کرتا ہوں اور ان کے علم کی قدر بھی۔
 
بدتمیز

محفلین
بالکل پورا پڑھا ہے۔ تمہارا اشارہ شاید اس طرف ہے:

اس پر بھی کئی اعتراضات ہیں۔ ایک چیز پر تم نے غور نہیں کیا کہ شرعی عذر کی شرط ہے ساتھ۔ اب یہ شرعی عذر کیا ہوتا ہے؟ تمہیں کیا معلوم کہ فقہ کی کتاب تو تمہارے کبھی قریب سے بھی نہیں گزری۔ اس شرعی عذر میں بہت سی باتیں آ جاتی ہیں جن میں سے ایک کفو ہے۔ یعنی اگر مرد عورت کے خاندان سے نچلے درجے کا ہو تو یہ عین شرعی عذر ہے اور ولی نہ صرف شادی سے روک سکتا ہے بلکہ اگر لڑکی شادی کر بھی لے تو اسے منسوخ کروا سکتا ہے۔ یہ ہے آپ کے اسلام کی مساوات کا عالم!!

دوسرا اور اہم اعتراض یہ ہے کہ ولی کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ عورت کو independent انسان کیوں نہیں مانتا آپ کا اسلام؟ روڑے کیوں اٹکائے جاتے ہیں عورت کی راہ میں؟ جب ایک مرد اپنی مرضی سے جب چاہے چار چار شادیاں رچا سکتا ہے اور جتنی لونڈیوں سے چاہے تعلقات رکھ سکتا ہے تو پھر عورت کو محض اپنی مرضی سے شادی کرنے کے لئے بھی ولی کی ضرورت کیوں ہے؟

منصور تم کافی ذہین انسان ہوں۔ فقہ کی کتاب اگر کسی فتنے کی طرح پڑھنی ہوتی تو نہ پڑھنا بہتر ہوتا ہے برصغیر میں ایک رواج ہے کہ لڑکے کی شادی ہمیشہ اپنے سے تھوڑا اچھی جگہ اور لڑکی کی شادی ہمیشہ برابری یا تھوڑی سی کم جگہ پر کی جاتی ہے۔ اب اگر تم اس کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرو تو تمہارا اپنا جواب کہ کفو والی شرط اس کی وضاحت کر دے گی۔ یعنی یہ ٹریڈیشنل ہے نہ کہ اسلامی لیکن چونکہ تم پہلے ہی یہ شرب بیان کر کے پھنس چکے ہو لہذا اس طرف سے اعتراض نہیں کر سکتے۔
اب دیکھو برصغیر کی اس روایت نے یہاں‌ خواتین پر مظالم کی کتنی گندی تاریخ ڈالی پڑی ہے۔ نامرد ہمہ وقت اپنی بیویوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں۔ کچھ زندہ جلا ڈالتے ہیں۔ میں خود ایسے بیسیوں مردوں‌کو جانتا ہوں جو نرمی یا سختی سے سسرال سے کچھ نہ کچھ منگواتے رہتے ہیں۔ رونا یہی کہ کاروبار اچھا نہیں یا یہ نہیں کرنا۔ مجھے ایسے مردوں سے سخت نفرت ہے۔ تمہارا علم نہیں لیکن میرے خیال سے اس ساری صورتحال پر نظر رکھنے والے کو کفو کی شرط مناسب معلوم ہو گی ساتھ میں یہ بھی علم ہو گا کہ کفو سے پہلے تقوی علم شرافت دیکھی جاتی تھی۔ تم بہت مزے سے اپنی من پسند چیز نکال دیتے ہو تم سے گزارش ہے کہ جا کر جتنی مرضی لونڈیوں‌سے تعلقات پر جو تمہیں سمجھایا تھا جا کر دوبارہ پڑھو
 
خرم

محفلین
عقلمند آدمی یہی تو انسان کا نیچرل حق ہے آزادی۔
ہے تو سہی مگر پھر بھی کیوں‌آج بھی ہر ملک میں ہزاروں جیل خانے ہیں جہاں انسانوں کو قید کرکے رکھا جاتا ہے؟

شاہجہاں نے جہانگیر کے خلاف بغاوت نہیں کی تھی کیا؟

کی تو تھی مگر آپ نے ساتھ میں اور بھی کافی تڑکا لگا دیا تھا۔ کثرتِ شراب خوری و عیاشی وغیرہ عموما اس سے منسوب نہیں کی جاتیں۔ اس کی ممتاز محل سے محبت بھی اس بات کی نفی کرتی ہے کہ وہ رنگین مزاج تھا۔

اور آپ کا کیوں خیال ہے کہ میرا نام منصور نہیں؟ آخر میرا نام منصور ہو سکتا ہے اور حلاج شاید میں نے شغل میں لگا لیا۔ باقی آپ کے وہ میرزا صاحب بھی ہیں جو مجھے قتل کرنے کے ارادے سے نکلے ہیں۔ ایسی صورت میں کیا یہ عقلمندی ہو گی کہ میں اپنا پورا نام پتہ یہاں بتاتا پھروں؟

ًًًایسا ہے تو پھر کھُل کر کہئے، اور اگر آپ عمر کی باتوں سے ہی ڈر گئے تو پھر تو کافی ضعف ہے آپ کے اعتقاد میں۔ وہ ایمان ہی کیا جس کے لئے انسان سر نہ کٹا دے۔

حمزہ یوسف کو آپ عالم باعمل نہیں مانتے؟
عالم تو نہیں مانتا، باعمل کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ جو شخص صحابہ پر سرِ عام بہتان باندھتا ہو وہ باعمل مسلمان نہیں ہوسکتا۔
 
بدتمیز

محفلین
اور آپ کا کیوں خیال ہے کہ میرا نام منصور نہیں؟ آخر میرا نام منصور ہو سکتا ہے اور حلاج شاید میں نے شغل میں لگا لیا۔ باقی آپ کے وہ میرزا صاحب بھی ہیں جو مجھے قتل کرنے کے ارادے سے نکلے ہیں۔ ایسی صورت میں کیا یہ عقلمندی ہو گی کہ میں اپنا پورا نام پتہ یہاں بتاتا پھروں؟

اناالحق کہنے والے بزدل نہیں ہوتے۔ لیکن اس سے میری مراد یہ نہیں کہ اپنا نام پتہ بتا دیں۔ چھپائے رکھیں لیکن ایسے کمزوری کا اظہار مت کریں۔
 
بدتمیز

محفلین
وکی پیڈیا کے مطابق؟؟ یہ رہا وہ آرٹیکل جسے وکی پیڈیا نے ریفرنس کیا ہے۔ اس سے کسی طرح یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ حمزہ یوسف بش کا پالتو ہے۔ کچھ نامعلوم لوگوں نے اسے یہ کہا ہے یہ کونسا طریقہ ہے۔ کوئی حمزہ یوسف پر کھلی تنقید لاو تو مانوں۔

لائبریری میں ڈھونڈ لو۔

حمزہ یوسف اور ام یاسمین اچھے اور ایماندار لوگ ہیں۔ ان سے بہت سی باتوں پر شدید اختلاف ہے مگر ان کی عزت کرتا ہوں اور ان کے علم کی قدر بھی۔

بالکل یہی بات منصور بالکل یہی بات۔ جیسے چند نامعلوم لوگوں کی بنا پر ہم حمزہ یوسف کو صحیح یا غلط نہیں کہہ سکتے اسی طرح تم جیسے نامعلوم شخص کے کہنے پر تمہاری ڈیفینیشن نہیں مانی جا سکتی۔ خاص طور پر جب تم میں اتنا ظرف نہ ہو کہ تم کسی بات کا اقرار کر سکو کہ پہلے تم اس کو غلط سمجھے تھے اور بعد میں صحیح بات پتہ لگ گئی اور تم من پسند چیزیں نکال نکال کر لاتے جاؤ اور پچھلی باتوں‌ پر جن پر لاجواب ہو جاؤ کا جواب دینے سے کتراؤ اور معصوم بن کر پوچھو کونسی بات؟
وکی پیڈیا کو میں نے کبھی بھی ایگزیکٹ نہیں مانا اس کی معلومات حد درجہ غلط بھی ہو سکتی ہیں اور حد درجہ صحیح بھی۔ یہ کوئی صحیفہ نہیں۔ اسی طرح جن صحیفوں کو تم جان سے لگائے بیٹھے ہو (شکر ہے قدیم صحیفوں کی جان چھوڑ دی) اور نئے صحیفوں کو قبولیت بخشی ان پر تو اور زیادہ شک و شبہ کی گنجائش ہے۔ حمزہ یوسف کو میں‌نے سنا ہے۔ مزید سنوں گا۔ لیکن اس کی چند باتیں اختلافی ہیں۔
کہا تھا نہ تم کو کہ تم لوگوں‌کو آسان باتیں‌نہیں کرنی آتی مشکل باتیں کرو تب ہی تمہاری ہانڈی چولہے چڑھتی ہے :grin:
 
سپینوزا

محفلین
صحیح بخاری کی حدیث:

Narrated Buraida:

The Prophet sent 'Ali to Khalid to bring the Khumus (of the booty) and I hated Ali, and 'Ali had taken a bath (after a sexual act with a slave-girl from the Khumus). I said to Khalid, "Don't you see this (i.e. Ali)?" When we reached the Prophet I mentioned that to him. He said, "O Buraida! Do you hate Ali?" I said, "Yes." He said, "Do you hate him, for he deserves more than that from the Khumlus."
 
سپینوزا

محفلین
برصغیر میں ایک رواج ہے کہ لڑکے کی شادی ہمیشہ اپنے سے تھوڑا اچھی جگہ اور لڑکی کی شادی ہمیشہ برابری یا تھوڑی سی کم جگہ پر کی جاتی ہے۔

یہ کوشش ہو سکتی ہے رواج نہیں۔ سوشل سائنس کی سٹڈی کے مطابق عام یہ ہے کہ مرد کی شادی کچھ نیچے اور عورت کی کچھ اوپر کی جاتی ہے۔

اب اگر تم اس کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرو تو تمہارا اپنا جواب کہ کفو والی شرط اس کی وضاحت کر دے گی۔ یعنی یہ ٹریڈیشنل ہے نہ کہ اسلامی

اس کفو کا اسلام سے تعلق میں نے نہیں جوڑا بلکہ آپ کے فقہاء نے جوڑا ہے۔ اگر یہ محض ایک روایت ہے تو پھر اس کو انہوں نے مذہب کی نکاح کی conditions سے ایسے کیوں جوڑا؟

لیکن چونکہ تم پہلے ہی یہ شرب بیان کر کے پھنس چکے ہو لہذا اس طرف سے اعتراض نہیں کر سکتے۔

شرب؟؟

اب دیکھو برصغیر کی اس روایت نے یہاں‌ خواتین پر مظالم کی کتنی گندی تاریخ ڈالی پڑی ہے۔ نامرد ہمہ وقت اپنی بیویوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں۔ کچھ زندہ جلا ڈالتے ہیں۔ میں خود ایسے بیسیوں مردوں‌کو جانتا ہوں جو نرمی یا سختی سے سسرال سے کچھ نہ کچھ منگواتے رہتے ہیں۔ رونا یہی کہ کاروبار اچھا نہیں یا یہ نہیں کرنا۔ مجھے ایسے مردوں سے سخت نفرت ہے۔ تمہارا علم نہیں لیکن میرے خیال سے اس ساری صورتحال پر نظر رکھنے والے کو کفو کی شرط مناسب معلوم ہو گی ساتھ میں یہ بھی علم ہو گا کہ کفو سے پہلے تقوی علم شرافت دیکھی جاتی تھی۔ تم بہت مزے سے اپنی من پسند چیز نکال دیتے ہو تم سے گزارش ہے کہ جا کر جتنی مرضی لونڈیوں‌سے تعلقات پر جو تمہیں سمجھایا تھا جا کر دوبارہ پڑھو

بات یہ نہیں کہ کفو عام طور سے معاشروں میں کتنا ہونا چاہیئے۔ اگر تم نے assortative mating or pairing کا ذکر سنا ہو تو معلوم ہو کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ مسئلہ یہاں سے شروع ہوتا ہے کہ کفو کو اسلام میں نکاح کا اتنا بڑا حصہ بنا دیا گیا کہ کفو نہ ہونے کی صورت میں نکاح منسوخ کرنا بھی آسان ترین ہے وغیرہ۔
 
سپینوزا

محفلین
ہے تو سہی مگر پھر بھی کیوں‌آج بھی ہر ملک میں ہزاروں جیل خانے ہیں جہاں انسانوں کو قید کرکے رکھا جاتا ہے؟

کیا آپ واقعی اس بات پر بحث کرنا چاہتے ہیں؟ سیریسلی؟

ایسا ہے تو پھر کھُل کر کہئے، اور اگر آپ عمر کی باتوں سے ہی ڈر گئے تو پھر تو کافی ضعف ہے آپ کے اعتقاد میں۔ وہ ایمان ہی کیا جس کے لئے انسان سر نہ کٹا دے۔

ڈرنا کیا ہے مگر ایسے گھٹیا لوگوں کو منہ ہی کیوں لگایا جائے۔

عالم تو نہیں مانتا، باعمل کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ جو شخص صحابہ پر سرِ عام بہتان باندھتا ہو وہ باعمل مسلمان نہیں ہوسکتا۔

مگر یہ کیسا بہتان ہے کہ پرانی کتب میں صاف موجود ہے؟ آپ اگر اس "بہتان" سے ناواقف تھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ حقیقت ہی نہیں۔ حمزہ یوسف صاف چیلنج کر رہا ہے کہ یہ واقعہ کتبِ تاریخ میں موجود ہے۔ آپ اس چیلنج کو قبول کر لیں!
 
سپینوزا

محفلین
بالکل یہی بات منصور بالکل یہی بات۔ جیسے چند نامعلوم لوگوں کی بنا پر ہم حمزہ یوسف کو صحیح یا غلط نہیں کہہ سکتے اسی طرح تم جیسے نامعلوم شخص کے کہنے پر تمہاری ڈیفینیشن نہیں مانی جا سکتی۔

کونسی ڈیفینیشن؟
 
بدتمیز

محفلین
یہ کوشش ہو سکتی ہے رواج نہیں۔ سوشل سائنس کی سٹڈی کے مطابق عام یہ ہے کہ مرد کی شادی کچھ نیچے اور عورت کی کچھ اوپر کی جاتی ہے۔

اس کفو کا اسلام سے تعلق میں نے نہیں جوڑا بلکہ آپ کے فقہاء نے جوڑا ہے۔ اگر یہ محض ایک روایت ہے تو پھر اس کو انہوں نے مذہب کی نکاح کی conditions سے ایسے کیوں جوڑا؟

شرب؟؟

بات یہ نہیں کہ کفو عام طور سے معاشروں میں کتنا ہونا چاہیئے۔ اگر تم نے assortative mating or pairing کا ذکر سنا ہو تو معلوم ہو کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ مسئلہ یہاں سے شروع ہوتا ہے کہ کفو کو اسلام میں نکاح کا اتنا بڑا حصہ بنا دیا گیا کہ کفو نہ ہونے کی صورت میں نکاح منسوخ کرنا بھی آسان ترین ہے وغیرہ۔

ہمم یہ تو حیرت ناک بات ہے۔ میں نے تو آپ کے بتائے گئے سے الٹ ہی دیکھا ہے۔ آپ کا فارمولا دیکھا جائے تو کفو کی شرط پوری کرتا ہے۔ لیکن میرے خیال سے ایسا نہیں‌ہوتا۔
شرط لکھنا تھا لیکن پوسٹ ایڈیٹ نہیں کرتا میں۔
دیکھیں فقہا نے لکھ دیا۔ لیکن اس کو ڈیفائن نہیں‌کیا۔ اب آپ صرف اتنے لکھے کو پڑھ کر نکتہ نکال لیں تو شاباش ہی دی جا سکتی ہے۔ اس کا طریقہ کار ہوتا ہو گا ایسے ہی تو کوئی کرنے سے رہا۔ میں کوشش کرونگا کفو پر تفصیل فراہم کر سکوں۔
 
بدتمیز

محفلین

آپ کسی بھی بات کو لا کر اس کی ایک مخصوص ڈیفینیشن دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ آپ سیاق و سباق سے یکسر لاعلم ہوتے ہیں۔ آپ ہی نہیں ہم بھی لا علم ہی بیٹھے ہیں۔ ہم نام کے مسلمان ہر بات کو من و عن تسلیم کر لیتے ہیں اور خود سے جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔ آپ ہم سے ایک درجہ افضل تو ہیں لیکن بہرحال صرف اس حد تک کہ علم حاصل کرتے ہیں یہ اور بات ہے کہ پھر اس کو کسی اور طریقہ سے استعمال کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
آپ کافی ذہین ہیں۔ علم بھی کافی حاصل کئے ہوٕئے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ آپ جیسا انسان پھر یہ کام کیوں‌کر رہا ہے؟ اگر اصلاح احوال ہی مقصد تھا تب بھی آپ کے کچھ بیانات پر شدید اعتراض باقی ہے۔ نیت کا حال تو بہرحال خدا ہی جانتا ہے۔
آپ نے میری بدتمیزی بھی برداشت کی اور تو تڑاخ بھی۔ (یہاں واضح رہے کہ یہ میں نے ذاتی حیثیت سے کی اور اس کا اسلام کے دفاع سے کچھ تعلق نہ تھا۔ اسلام کے بارے میں میرا خیال ہے کہ اگر یہ جھوٹا ہے تو لاکھ دفاع کے باوجود مٹ جائے گا اور اگر سچا ہے تو پھر آپ اور ہم لاکھ بحث کر لیں یہ اٹل ہے) یہ بڑے پن کی نشانی ہے لیکن پھر بھی کچھ باتوں‌ سے آپ صرف اعتراضئے لگے کہ ایک چھوڑ تو نیا تیار۔
مذہب کے بارے میں آپ شائد اس بات کو نہیں سمجھتے کہ عام طور پر مذاہب کے ماننے والے اپنے جذبات کو اس کے طابع کرتے ہیں نہ کہ اس کے احکامات کو اپنے جذبات کے طابع کرنے کی کوشش میں لگتے ہیں۔
مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں کہ آپ کون ہیں نام کیا ہے کیا کرتے ہیں کہاں رہتے ہیں۔ لیکن آپ یہ سب کسی اور مزید مناسب طریقے سے کرسکتے تھے یا نہیں اس کا جواب دے سکیں تو مہربانی نہ بھی دیں تو بھی چلے گا۔
 
سپینوزا

محفلین
آپ کسی بھی بات کو لا کر اس کی ایک مخصوص ڈیفینیشن دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ آپ سیاق و سباق سے یکسر لاعلم ہوتے ہیں۔

نہیں میں سیاق و سباق سے لاعلم نہیں ہوں مگر ہر بات میں صرف بہترین سیاق و سباق ہی کو دیکھنا اور یہ بات بھول جانا کہ انسان پرفیکٹ نہیں ہوتے اور کافی گڑبڑ کرتے ہیں غلط ہے۔ کبھی ہمیں کچھ تصویر باہر سے بھی دیکھنی چاہیئے کہ کتنی بری نظر آتی ہے۔

دوسری بات یہ کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ بہت سے مسلمان اسلام کے شروع اور عروج کے دور کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ انہیں اگر آپ اس زمانے کی باتیں بتائیں تو وہ اسے جھوٹ سمجھتے ہیں۔ یہ صرف مسلمانوں کے ساتھ نہیں دوسرے مذاہب اور نظریات کے پیروکار بھی ایسے ہی ہیں۔

آپ ہی نہیں ہم بھی لا علم ہی بیٹھے ہیں۔ ہم نام کے مسلمان ہر بات کو من و عن تسلیم کر لیتے ہیں اور خود سے جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔ آپ ہم سے ایک درجہ افضل تو ہیں لیکن بہرحال صرف اس حد تک کہ علم حاصل کرتے ہیں یہ اور بات ہے کہ پھر اس کو کسی اور طریقہ سے استعمال کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

آپ بات پھر بھی نہیں سمجھے۔ میں ایک دہریہ ہوں۔ مذہب کو باہر سے دیکھتا ہوں۔ اس کو سچ نہیں سمجھتا۔ سو مجھے جو نظر آتا ہے لکھ دیتا ہوں۔ مگر محفل کے لوگ کافی اچھے اور تحمل مزاج ہوتے ہوئے بھی اس شدید مختلف پوائنٹ آف ویو کو بالکل تصور بھی نہیں کر پاتے۔

آپ کافی ذہین ہیں۔ علم بھی کافی حاصل کئے ہوٕئے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ آپ جیسا انسان پھر یہ کام کیوں‌کر رہا ہے؟ اگر اصلاح احوال ہی مقصد تھا تب بھی آپ کے کچھ بیانات پر شدید اعتراض باقی ہے۔ نیت کا حال تو بہرحال خدا ہی جانتا ہے۔

اصلاحِ احوال تو مسلمانوں کو کرنی ہو گی۔ میرے مقاصد میں کچھ عنصر اس کا ہے مگر زیادہ نہیں کہ ایک دہریہ اسلام کو کیسے سدھار سکتا ہے۔ باقی کچھ ذکر میں نے اوپر کیا۔

مذہب کے بارے میں آپ شائد اس بات کو نہیں سمجھتے کہ عام طور پر مذاہب کے ماننے والے اپنے جذبات کو اس کے طابع کرتے ہیں نہ کہ اس کے احکامات کو اپنے جذبات کے طابع کرنے کی کوشش میں لگتے ہیں۔

یہ بات مکمل صحیح نہیں۔ مذہبی لوگ مذہب کو اپنے مقاصد پر توڑنے مروڑنے میں ماہر ہوتے ہیں اور مذاہب اس طرح بدلتے جاتے ہیں۔ اب یہی دیکھ لیں کہ اسامہ بن لادن اسلام کا نام کیسے استعمال کرتا ہے۔ یا honor killings کی مثال لیں کہ یہ قبیح حرکت کرنے والے کیسے مذہب سے خود کو justify کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ میں نے اس تھریڈ میں honor killing اور female genital mutilation کا ذکر نہیں کیا کہ میری رائے میں یہ اسلام کی نہیں بلکہ علاقائی اور روایتی برائی ہے۔

اسی طرح آپ اگر غلامی کو لیں تو آپ کو امریکہ میں پرانے وقتوں میں عیسائی پادری ملیں گے جو غلامی اور افریقیوں کی حیوانیت کو بائبل سے ثابت کرتے تھے۔ ساتھ ہی جب abolitionist تحریک شروع ہوئی تو اس میں بھی مذہب ہی کی بنیاد پر غلامی کی مخالفت کرنے والے شامل تھے۔
 
سپینوزا

محفلین
باذوق نے یہاں ثابت کر دیا کہ نابالغ لڑکیوں کی شادی قرآن، حدیث اور عقل (اسلامی والی) کی رو سے جائز ہے اور حضرت عائشہ کی شادی نابالغی ہی میں ہوئی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا نکاح ان کے والد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مرضی سے اُس وقت ہوا جب اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا عمر کے لحاظ سے نابالغہ تھیں لیکن اُن کی رخصتی اس وقت ہوئی جب وہ بالغہ تھیں۔

آپ سے درخواست ہے کہ آئندہ ان محترم ہستیوں کے نام لکھتے وقت محتاط رہیں۔ شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا نام نامی لکھتے وقت احتیاط کریں۔ ویسے بھی میں نے آپ سے درخواست کی۔ آگے آپ کی مرضی مانیں یا نہ مانیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top