اسلام آباد ، راولپنڈی میں پر اسرار دھماکے کی آواز سے خوف

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پتہ نہیں‌کیا ہو رہا ہے جناب دن 11 بجے میں نے اور آفس کے سارے لوگوں نے دھماکے کی آواز سُنی ہے بہت زور کا دھماکہ تھا لیکن جنگ کے مطابق
یہ پر اسرار ہے اگر پر اسرار ہے تو اس کی آواز اتنی دور تک کیسے چلی گی جو راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں شہروں میں‌سنی گی
 
فضائیہ کے جہاز نے خوف پھیلا دیا

پاکستان فضائیہ کا کہنا ہے کہ سوموار کی صبح راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں سنے جانے والے دھماکوں کی آواز ایک لڑاکا طیارے کی معمول کی پرواز کے دوران پیدا ہوئی۔
پاکستان فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ان کا ایف سون پی طیارہ معمول کی پرواز پر پنڈی گھیب کے علاقے میں چالیس ہزار فٹ کی بلندی سے پندرہ ہزار فٹ پر آ رہا تھا کہ اس نے ساونڈ بیرئر توڑا۔ یہ پرواز طیارے کی دیکھا بھال کا حصہ تھی جو پاکستان ایئروناٹکل کمپلیکس، کامرہ سے اورہال کے بعد کی تھی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہاں نا محسن بھائی یہاں بھی سب پوچھ رہے تھے کیا ہوا کیا ہوا اتنی زور کی آواز پہلے کبھی کسی جہاز کی نا آئی تھی یہ کیسے ہوا
 

الف عین

لائبریرین
3ہ جون کو دھماکا۔۔۔ کہیں یہ ٹنگسکا حادثے کی باز آمد تو نہیں تھی۔ ڈھونڈیں 30 جون 1908 کو ٹنگسکا میں کیا پر اسرار دھماکا ہوا تھا!!
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ زکریا،، مجھے کاہلی آ گئیی تو میں نےا رکان کو ہی تلاش کا مشورہ دیا تھا۔
 
Top