اسلام آبادایف سی چیک پوسٹ پرخودکش حملہ،8اہلکارجاں بحق

قمراحمد

محفلین
اسلام آبادایف سی چیک پوسٹ پرخودکش حملہ،8اہلکارجاں بحق

(روزنامہ جنگ اسلام آباد)…اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں8اہلکار جاں بحق اور5زخمی ہو گئے ۔ڈی آئی جی اسلام آبادبن یامیننے8اہلکاروں کے جاں بحق ہو نے کی تصدیق کر دی ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد پولیس طاہر عالم کے مطابق خود کش حملے کے وقت اہلکا ر کھانا کھا رہے تھے ۔ایف سی اہلکار عمر حیات کے مطابق دھماکا ایک خود کش حملہ آوور نے کیا ۔ذرائع کے مطابق جناح سپر مارکیٹ کے قریب ہونے والا دھماکا اسلام آباد سیکٹر کے f-7تھری مارگلا روڈپر ایف سی کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں قریب ہی اقوام متحدہ کا دفتر واقع ہے جبکہ دھماکے کی جگہ کے قریب جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کی رہائش گاہیں بھی واقع ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں کو دیکھتے ہیں گولی مارنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔دہشت گردوں نے دھماکے کے بعد ایف سی کی چوکی میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی ۔زخمی اہلکاروں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پمز میں اب تک3لاشیں منتقل کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد پولی کلینک میں3زخمیوں کومنتقل کردیا گیا ۔دریں اثنا میڈیا اور دیگر افراد کو جب وقوع پر جانے کی اجازت دی گئی تو اس موقع پر ایف سی کیمپ میں چھپے مشکوک شخص نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے وہاں سے فرار کی کوشش کی تاہم عوام کی مدد سے مشکوک فرد کو پکڑ کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
 

زینب

محفلین
اللہ بے گناہوں‌پے ظلم کرنے والوں کو ان خودکش حملے کرنے اور کروانے والوں‌کو قیامت کے دن بھی نا بخشے
 

arifkarim

معطل
ابھی طالبان کے افسران اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے وڈیو ٹیپ بنا رہے ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
افسوسناک واقعہ ہے۔ اللہ تعالٰی بیگناہ مرحومین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
 
Top