اسلامک کوئز

فہیم

لائبریرین
یہ تھریڈ‌ کیوں رک گیا۔

چلیں میں ایک آسان سا سوال پوچھ لیتا ہوں۔

س: ابوجہل کا اصل نام کیا تھا؟
 

فہیم

لائبریرین
آپ دونوں نے آدھا آدھا ٹھیک لکھا۔
ویسے مطیع الرحمٰن صاحب کا جواب ٹھیک ہے۔
بس انہوں نے ہشام کو ھشام کردیا۔
 
سوال۔۔ جو پورا سال مسلسل روزے رکھے اسے کتنا ثواب ملے گا؟

جواب : جو پورا سال روزے رکھے اسے کچھ ثواب نہ ملے گا۔کیوں کہ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔لیکن جو رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو اسے ان شاءاللہ پورا سال روزے رکھنے کا اجر ملے گا۔جو کہ احادیث صحیحہ میں وارد ہے۔
 

سارا

محفلین
مطیع الرحمن بھائی کا جواب صحیح ہے۔۔
اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص مسلسل ایک سال کے روزے رکھے وہ ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی روزہ رکھا ہی نہیں۔۔اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلسل ایک سال کے روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے۔۔
 
مطیع الرحمن بھائی کا جواب صحیح ہے۔۔
اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص مسلسل ایک سال کے روزے رکھے وہ ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی روزہ رکھا ہی نہیں۔۔اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلسل ایک سال کے روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے۔۔
بات نکل ہی چلی ہے تو یہ بھی اضافہ کرتا چلوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے داؤد علیہ السلام کی مانند روزہ رکھنے کی ترغیب بھی دلائی اور اسے پسند بھی فرمایا۔داؤد علیہ السلام ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن روزہ نہ رکھتے۔

یاد رہے یہ حکم صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو کثرت سےنفلی روزے رکھنا چاہتے ہیں۔سبحان اللہ شریعت نے ہر چیز کا تعین فرمایا ہے۔
 

سارا

محفلین
جی میرے پاس یہ سوال بھی لکھا ہوا تھا کہ اللہ تعالٰی کے نزدیک کس کے نماز اور روزہ پسندیدہ ہیں۔۔اور اس کا جواب داود علیہ السلام تھا۔۔
آپ علیہ السلام آدھی رات آرام کرتے تھے ،تہائی رات قیام کرتے تھے اور رات کا چھٹا حصہ سو جاتے تھے۔۔ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے ( حوالہ صحیح بخاری)
****
آپ اگلا سوال پوچھ لیں۔۔
 

سارا

محفلین
چلیں میں ہی اگلا سوال کر دیتی ہوں۔۔۔

سوال: عشرہ مبشرہ میں سے کتنے صحابہ کو شہادت نصیب ہوئی؟؟
 
عشرہ مبشرہ میں شامل 5 صحابہ کو شہادت نصیب ھوئی جنکے نام مندرجہ ذیل ھیں

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت عثمان رضي اللہ تعالی عنہ

حضرت علی رضي اللہ تعالی عنہ

حضرت طلحہ رضي اللہ تعالی عنہ

حضرت زبیر رضي اللہ تعالی عنہ




سوال: عشرہ مبشرہ میں سے کتنے صحابہ کو شہادت نصیب ہوئی؟؟
 

جیہ

لائبریرین
کس صحابی کے بارے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلام کا ارشاد ہے کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوتا
 
Top