کاشفی

محفلین
اسرائیل نے مُرسی کا اقتدار ختم کروایا: ترکی
188638_77342403.jpg

ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے الزام عائد کیا ہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مُرسی کے اقتدار کے خاتمہ کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔

استنبول: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے الزام عائد کیا ہے کہ مصر میں فوج کے ہاتھوں معزول صدر محمد مُرسی کے اقتدار کے خاتمے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ ایردوآن کا اپنی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی ایک میٹنگ میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کے ثبوت ہیں۔ ان کی جماعت کی طرف سے محمد مُرسی کی حکومت کے خاتمے کو فوجی بغاوت قرار دیا گیا تھا۔ ایردوآن نے ایک اسرائیلی جسٹس منسٹر کی طرف سے 2011ء میں فرانس میں ہونے والے ایک فورم کے دوران دیے جانے والے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اگر اخوان المسلمون انتخابات جیت بھی گئی تو اقتدار میں نہیں رہ پائے گی۔
 

کاشفی

محفلین
مرسی کی خودکشی کی افواہیں،اخوان کے مزید دو راہنما گرفتار
Egytian-situation_8-21-2013_114600_l.jpg

قاہرہ…سوشل میڈیا پر مرسی کی خودکشی کی افواہیں گردش کرنے لگیں ، اخوان نے کہہ دیا یہ سابق صدر کو قتل کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ مصری خبر ایجنسی کے مطابق معزول صدر محمد مرسی نے پیر کی رات جیل میں چاقو سے خود کشی کی کوشش کی،لیکن فوجیوں نے انہیں بچا لیا،مرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمون کہتی ہے کہ ان اطلاعات کو پھیلا کر سابق صدر کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،کیونکہ سچا مسلمان کبھی خود کشی نہیں کرسکتا،محمد مرسی کی نظر بندی کل مزید 15 دن بڑھا دی گئی ہے،مصر میں ایک ہفتے قبل شروع ہوئے خونی کریک ڈاؤن میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں زخمی ہوئے ،ترک وزیراعظم طیب اردگان کا کہنا ہے کہ محمد مرسی حکومت کا تختہ الٹنے اور ہنگاموں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے کیونکہ مغربی ممالک انتخابی نتائج سے خوش نہیں۔طیب اردگان نے کہاکہ مصری انتخابات سے قبل فرانسیسی وزیرانصاف نے کہاتھا کہ اگر اخوان المسلمون جیت بھی گئی تو اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ جمہوریت کوئی بیلٹ باکس نہیں ہے۔ ادھر مصری حکام نے اخوان المسلمون کی حامی جماعت کے رہنما صفوت حجازی کولیبیا جاتے ہوئے اور ترجمان مراد علی کواٹلی فرار ہوتے ہوئے ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیاہے۔
 
Top