اسرائیل نے الخلیل کی مسجدِ ابراہیمی نمازیوں کیلئے بند کردی

کاشفی

محفلین
اسرائیل نے الخلیل کی مسجدِ ابراہیمی نمازیوں کیلئے بند کردی
world-israelclosedAlkhalil_9-6-2013_117016_l.jpg

الخلیل…اسرائیل نے الخلیل شہر میں مسجد ابراہیمی کو جمعرات اور جمعہ کے درمیانی رات کو نمازیوں کیلئے بغیر کسی وجہ کے بند کردیا۔ اس اقدام سے پہلے اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ فوج کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودیوں کی نئے سال کی عید کی تقریبات کے موقع پر مسجد ابراہیمی کو جمعرات اور جمعے کے روز بند رکھے گی تاکہ یہودیوں کو وہاں پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس“ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے تاریخی مذہبی مقام ”مسجدِ ابراہیمی“ کو بند کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے مطابق مسجد ابراہیمی ایک تاریخی اوراسلامی مقدس مقام ہے جس پرکسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کا کوئی حق نہیں ہے۔
 
Top