اسرائیل اور امریکہ کی ایران سے جنگ

انیس جان

محفلین
یہ تو سب سوچا سمجھا منصوبہ معلوم ہوتا ہے۔

البتہ اس قدر مزاحمت کا اندازہ انہیں ہرگز نہیں ہوگا۔

اسرائیل صبح شام صاحب بہادر کی منتیں کر رہا ہے اور اُنہیں ان کی عاقبت سے ڈرا رہا ہے۔
انہیں ہر چیز کا علم تھا ,یہ منصوبہ ہی سارا صاحب بہادر کا ہے
عنقریب چچا سام بھی اس جنگ میں کودنے والا ہے
چچا سام کے جنگ میں شامل ہونے کے بعد ایران کو گلف ممالک پر چڑھائی کا موقع مل جائے گا
 

الف نظامی

لائبریرین
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔


سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی مایوسی کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔

خامنہ ای نے قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہکی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
 

الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:
چین ،سعودیہ اور پاکستان اگر مل کر ایران کا ساتھ دیں ۔ تو اِسرائیل اور ایران کی جنگ کو کسی نتیجے پر پہنچایا جاسکتا ہے ۔
واللہ عالم
 
آخری تدوین:

صریر

محفلین
ایران، چین ،سعودیہ اور پاکستان اگر مل کر ایران کا ساتھ دیں ۔ تو اِس جنگ کو کسی نتیجے پر پہنچایا جاسکتا ہے ۔
واللہ عالم
مجھے نہیں لگتا جو پہلا ملک آپ نے مینشن کیا ہے، اس کے علاوہ کوئی اور ایران کا ساتھ دے گا، اور نہ ہی اس جنگ کا کوئی نتیجہ نکلنے والا ہے۔

سعودیہ ؟ کون سا سعودیہ ؟ ( "جانی جانی"، یس پاپا ؟ ) والا؟
کیوٹ لٹل جانی!🤣🤣

 

الف نظامی

لائبریرین
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک بڑی اکثریت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے کانگریس سے اجازت نہ لینے پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ اور ’اے پی‘ کے مطابق مواخذے کی یہ قرارداد ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس پر نہ صرف محدود بحث ہوئی بلکہ اس نے خود ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی تقسیم کر دیا، کئی ڈیموکریٹس نے ریپبلکن اراکین کا ساتھ دیتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ووٹنگ سے قبل خطاب کرتے ہوئے ایل گرین نے کہا کہ امریکا اس وقت جمہوریت اور آمریت کے سنگم پر کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ قدم اس لیے اٹھا رہا ہوں کیونکہ کسی ایک فرد کو یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ امریکا کی کانگریس سے مشورے کے بغیر 30 کروڑ سے زائد افراد کو جنگ میں جھونک دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میرے نزدیک آئین یا تو بامعنی ہے یا بالکل بےمعنی‘۔
 
Top