اسرائیلیوں کو اپنی زمین پر رہنے کا حق حاصل ہے، سعودی ولی عہد

اکمل زیدی

محفلین
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے۔امریکی میگزین دی اٹلانٹک کے ساتھ ایک انٹرویو میں شہزادہ سلمان بن محمد نے تاہم اس متنازع خطے پر اسرائیلی اور فلسطینی دعووں کو برابر قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین پر رہنے کا حق ہونا چاہیے۔
 
ابھی تک دونوں کے دعوؤں کو برابر قرار دیا ہے، آگے دیکھتے ہیں کہ کب تک اسرائیلی دعویٰ ان لوگوں کو راجح معلوم ہونے لگتا ہے۔ اللہ ہی حافظ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
حیران و پریشان ہوں کہ پاکستانی اب کدھر جاویں۔
جی۔ ۔ ۔ ۔ سعودیہ میں تو چاند نظر آگیا اب ۔ ۔ ۔ تو لازم ہے کہ۔۔۔۔خیر ۔۔۔چھوڑیں فیض صاحب کی ایک غزل ۔یاد آگئی۔۔۔وہ دیکھیں

ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی
اور اہلِ حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بُت اُٹھوائے جائیں گے
ہم اہلِ سفا مردودِ حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے منظر بھی
اٹھّے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
ابھی تک دونوں کے دعوؤں کو برابر قرار دیا ہے، آگے دیکھتے ہیں کہ کب تک اسرائیلی دعویٰ ان لوگوں کو راجح معلوم ہونے لگتا ہے۔ اللہ ہی حافظ۔
بھیا۔۔۔یہ یہودی قابض ہیں۔۔۔یہ سر زمیں فلسطینوں کی ہے۔۔۔۔بس یہ ہے حقیقت۔ ۔ ۔ اب یہ یہودی قبضہ سعودی حمایت سے صحیح تو نہیں ہو جائے گا ۔۔نا۔۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اسرائیل والی بات تو حقائق کو تسلیم کرنا ہے۔ لیکن خامنہ ای کو ہٹلر سے برا قرار دینا تو جہالت اور بغض کی انتہا ہے۔

Saudi Crown Prince: Iran's Supreme Leader 'Makes Hitler Look Good'
اسی طرح کے ریمارکس متوقع ہیں۔ ۔ ۔ ۔ کچھ بعید نہیں ٹرمپ کو موجودہ مسلمانوں کا محسن کہہ دیں ۔ ۔ ۔ :)
 

اکمل زیدی

محفلین
اسرائیل کا نظریہ ہے کہ اسے واحد یہودی اکثریت ملک ہونے کی وجہ سے یہود ریاست تسلیم کیا جائے۔ اسپر کیا اعتراض ہے؟
تو پھر دبئئ کو بھی پاکستان یا انڈیا کا کوئ علاقہ قرار دینا چاہیے کیونکہ ان کی تعداد اب وہاں کے مقامی لوگوں سے زیادہ ہے ؟
 

فاخر رضا

محفلین
سعودی عرب کا زوال میرے خیال میں شیعہ سنی یا سعودی ایران لڑائی سے شروع نہیں ہوگا، نہ ہی یمن اور شام میں سعودی مداخلت سے، بلکہ یہ ان کے اندرونی تنازعات سے شروع ہوگا. اس کے بعد بعض سنی اور زیادہ تر شیعہ علاقوں سے بغاوتیں ہونگی. اس کے لئے ایران کو کسی بھی طرح کی محنت نہیں کرنی پڑے گی. بن سلمان کی حرکتیں اور پالیسیاں ہی سعودی کو لے ڈوبیں گی. وہ پرانے لوگوں کا لحاظ نہیں کررہا جیسا کہ اسکے بڑے کرتے تھے
 
Top