اساتذہ کا عالمی دن

سید عمران

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
سر میں کوئی اس دن کو سختی سے منوانے کے حق میں نہیں ۔آپ آزاد ہیں آپ کا دل چاہیے تو منائے اور اگر آپ کو یہ معملات ٹھیک نہیں لگتے تو نظر انداز کر دیں۔
جی میں بالکل ایسا ہی کرتا ہوں، یعنی نظر انداز، کوئی بھی دن ہو حتیٰ کہ عیدین کا دن بھی سو کر ہی گزارتا ہوں۔ مسئلہ "بھیڑ چال" کا ہے اور مذہبی سطح سے ہٹ کر ہے۔ ایسے دنوں کا مذہبی جواز ہو نہ ہو، اپنے اپنے معاشرے کی تناظر میں اس میں ضروری ترامیم یا تبدیلیاں لازم ہونی چاہئیں یا اس کو قبول یا رد کرنے کی اجازت ہر کسی کو ہونی چاہیے مثال کے طور پر اوپر انڈیا کی مثال گزری تھی، انہوں نے اس دن کو اپنے ایک "سپوت" کے دن سے منسلک کر لیا ہے، جسے آپ "عالمی قوانین" کی خلاف ورزی فرما رہے تھے۔

لیکن اگر کوئی اسے مذہبی ایشو بنا کر اپنے عقائد کے تناظر میں اپنے مذہبی بزرگوں کے دن منانے کا جواز ذہن میں رکھتے ہوئے، ایسے "سیکولر" دنوں کی تائید بھی مذہب سے کرنا شروع کر دے تو پھر واقعی اللہ ہی حافظ ہے۔

یہ بھی عرض کر دوں کہ میرا ذاتی موقف مذہبی یا سیکولر دنوں کو منانے کے بارے میں کچھ اور ہی ہے۔ پتا نہیں آپ نے کبھی کسی بزرگ کے عرس پر دھمال ڈالی ہے یا نہیں لیکن یہ خاکسار یہ کام بھی کرتا رہا ہے۔ :)
 
پتا نہیں آپ نے کبھی کسی بزرگ کے عرس پر دھمال ڈالی ہے یا نہیں لیکن یہ خاکسار یہ کام بھی کرتا رہا ہے۔
الحمدللہ مجھے مہینے میں 3 دفعہ یہ سعادت نصیب ہوتی ہے،سب میرے پیرومرشد کی نظر کرم اور نظر عنایت ہے۔
 

زیک

مسافر
ارے بھائی میں خود مفتی ہوں۔۔۔
بیس سال ہوگئے قرآن حدیث پڑھتے، تحقیق کرتے!!!
مختلف مناصب اور رشتوں کا دن منانا اس قدر عام ہوگیا ہے کہ لازم ہے اب ہم عام لوگوں کا بھی کوئی دن منانا چاہیے!!!
ایک ہی صفحے میں عام آدمی سے مفتی ہو گئے!
 
الحمدللہ مجھے مہینے میں 3 دفعہ یہ سعادت نصیب ہوتی ہے،سب میرے پیرومرشد کی نظر کرم اور نظر عنایت ہے۔
الحمدللہ محمد وارث بھائی !سلسلہ عالیہ اکبریہ نقیبیہ میں ماہانہ اسلامی 5 تاریخ کو حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کی محفل ہوتی ہے ۔اسلامی 10 تاریخ کو ماہانہ گیارہویں شریف اور میرے پیر ومرشدحضرت خواجہ صوفی رانا محمد اکبر شاہ نقیبی ؒ کی ماہانہ فاتحہ کی محفل ہوتی ہے۔اسلامی 26 تاریخ کو حضرت خواجہ و خواجگان صوفی فقیر محمد نقیب اللہ شاہ ؒ کی ماہانہ فاتحہ کی محفل ہوتی ہے۔یہ سب ان تمام بزرگوں کا فیض ہے ورنہ میں کیا اور میری حقیقت کیا۔میری اوقات تو کچھ بھی نہیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت شکریہ محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب!! :)
ہم تو اسے اساتذہ کا قومی دن کہیں گے۔ آج صبح سویرے جب ہم نے اپنے ایک استادِ محترم، جو بیرونِ ملک مقیم ہیں، کو اساتذہ کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی تو معلوم ہوا کہ ان کے یہاں تو مئی میں منایا جاتا ہے۔ اب فہد اشرف کہہ رہے ہیں کہ ان کے یہاں ستمبر میں تھا۔ یہ کیسا عالمی دن ہے بھئی؟؟ :) :)
 
بہت شکریہ محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب!! :)
ہم تو اسے اساتذہ کا قومی دن کہیں گے۔ آج صبح سویرے جب ہم نے اپنے ایک استادِ محترم، جو بیرونِ ملک مقیم ہیں، کو اساتذہ کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی تو معلوم ہوا کہ ان کے یہاں تو مئی میں منایا جاتا ہے۔ اب فہد اشرف کہہ رہے ہیں کہ ان کے یہاں ستمبر میں تھا۔ یہ کیسا عالمی دن ہے بھئی؟؟ :) :)
بہنا اپنی اپنی گنگا ہے جس کا جیسا دل چاہ رہا ہے ہاتھ دھو رہا ہے۔آپ پاکستان میں رہنے والے اپنے کسی استاد کو مبارک باد دے کر اس دن کو منالیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
دخل در معقولات کے لیے معذرت! کوئی حرج نہیں، لیکن اگر اس کو ایک ritual بنا کر، ایک رسم یا رواج بنا کر سختی سے اس پر عمل کروایا جائے تو پھر واقعی حرج ہے۔ میری بیٹی کلاس میں "پری فیکٹ" ہے، اُسے حکم ملا کہ اس دن کے لیے چار اچھے سے کارڈ بنا کر لاؤ بلکہ ہر کلاس کی ہر پری فیکٹ کو یہی حکم ملا تھا، بیچاری گھر میں بیٹھی رو رہی تھی کہ پیپرز بھی ہیں، تیاری بھی کرنی ہے، ہوم ورک بھی کرنا ہے، اور یہ بھی بنانے ہیں۔ ایک رات دیر تک بیٹھ کر اُس نے کارڈز بنائے جو اُس کی ٹیچر کو پسند نہیں آئے اور اگلے دن پھر وہی رام کہانی، اللہ اللہ!
اللہ!! یہ تو زیادتی ہے۔ کارڈز ہمارے اسکول میں بھی بنتے ہیں لیکن اس طرح بچوں پر بوجھ ڈال کے نہیں۔ ہم لوگ بچوں کو منع کرتے ہیں کہ گھر سے کچھ بھی بنا کے نہیں لانا۔ اسکول میں ہی بچوں کو سارا سامان مہیا کر دیا جاتا ہے اور وہ آرٹ ٹیچر کی نگرانی میں ایک سرگرمی کی طرح اپنی کلاس ٹیچر کے لیے اپنی مرضی کے مطابق کارڈز بنا لیتے ہیں۔
 

عینی مروت

محفلین
قومی ہو یا عالمی دن۔۔۔
اس ہستی کا درجہ اتنا بلند ہے کہ یہ دن منانے یا نہ منانے سے اسے فرق نہیں پڑتا میرے خیال سے۔۔
البتہ ہمارا رویہ ان کے ساتھ ایسا ضرورہوکہ انہیں اپنی اہمیت و قدر کا احساس دلاتا رہے۔۔۔۔کہ ہم جو بھی ہیں جس مقام پر ہیں انکی مہربانیاں اور رہنمائی ہمیں راستہ دکھاتی رہی ہے

اپنے اساتذہ سمیت تمام معلمین کے لیے ڈھیروں دعائیں۔۔۔

:)
 

فاخر رضا

محفلین
کیا یہ "گھاس پھونس" کے الفاظ بھی حدیث میں تھے؟
سلام برادر محترم
اچھا ہوا آپ نے پوچھ لیا اور مجھے بہت ساری کتب دیکھنے پر مجبور کیا.
میں نے یہ حدیث اصول کافی کے اردو ترجمے میں پڑھی ہے جو الشافی کے نام سے موجود ہے اس میں عربی اور اردو دونوں میں احادیث ہیں. حوالہ درج ذیل ہے امید ہے ترجمہ دیکھتے ہوئے آپ قرآن کریم کی سورہ اعلٰی کو مدنظر رکھیں گے کیونکہ اس حدیث کے مختلف تراجم موجود ہیں.
الشافی جلد اول، کتاب العقل والجہل، صفحہ 74،75 حدیث نمبر 2،3اور4
اس کا ترجمہ جیسا میں نے کہا دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے مگر جو ترجمہ کتاب میں موجود ہے وہ بھی قابل قدر ہے جب کہ لفظی نہیں ہے
ایک مرتبہ پھر سے شکریہ
 

لاریب مرزا

محفلین
بہنا اپنی اپنی گنگا ہے جس کا جیسا دل چاہ رہا ہے ہاتھ دھو رہا ہے۔آپ پاکستان میں رہنے والے اپنے کسی استاد کو مبارک باد دے کر اس دن کو منالیں۔
عدنان بھائی!! شاید آپ کو علم نہیں ہے کہ ہم بھی اردو محفل میں مبارکباد - اساتذہ کا عالمی دن منا چکے ہیں۔ اس وقت ہمیں بھی معلوم نہ تھا کہ یہ دراصل قومی دن ہے۔ :p ہم نے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ ہماری لڑی کو لڑائی جھگڑوں سے پاک رکھا جائے۔ :) ہمیں معلوم تھا کہ اس موضوع پر بات نکلی تو بہت دور تلک جائے گی۔ :)
 
میری خوبیان سب میرے استادوں کی عطا ہیں او ر خامیاں میری اپنی ذات کی ہیں
ہم شکر ادا کرتے ہیں اپنے تمام استادوں کا جن کی بدولت ہم معاشرے میں بات کرنے کے قابل بنے
 
عدنان بھائی!! شاید آپ کو علم نہیں ہے کہ ہم بھی اردو محفل میں مبارکباد - اساتذہ کا عالمی دن منا چکے ہیں۔ اس وقت ہمیں بھی معلوم نہ تھا کہ یہ دراصل قومی دن ہے۔ :p ہم نے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ ہماری لڑی کو لڑائی جھگڑوں سے پاک رکھا جائے۔ :) ہمیں معلوم تھا کہ اس موضوع پر بات نکلی تو بہت دور تلک جائے گی۔ :)
بہنا ہم محفلین کی آپس کی نوک جھوک ہی دراصل محفل کا اصل حسن ہے ۔اگر ہم ایک دوسرے کے پیچھے ڈانڈا لے کر نہ پڑے گے تو محفل کا ماحول خشک اور بے مزاح ہو جائے گا۔دراصل یہ لڑائی جھگڑے ہماری محبتوں کا ثبوت ہے جو ہمارے دلوں میں گھر کر ہوئے ہے۔:)
 

سید عمران

محفلین
ایک ہی صفحے میں عام آدمی سے مفتی ہو گئے!
بہت اچھا جمع کیا...
اسی لیے کہتے ہیں...
تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں...
ویسے مفتی بھی عام آدمی ہوتا یے...
دوسرے ہم اپنی دوسری پوسٹ تحذیف کررہے ہیں...
عام آدمی ہی زیادہ اچھا ہے....
 
Top