اردو ہوم ڈاٹ کوم

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
کافی عرصہ کی غیر حاضری کے بعد آج آپ کی اس محفل میں دوبارہ حاضر ہوں۔دراصل پچھلے دنوں کچھ مصروفیت ایسی گذری کہ کسی بھی طرف دھیان نہ دیا گیا حتٰکہ میرے اپنے اسلامی فورم اور اس محفل کے پیغامات سے بھی غافل رہا۔

آج میں آپ کو اپنی ایک نئی ویب سائٹ کا تعارف کروانا چاہتا ہوں جو کہ اردو ہوم ڈاٹ کوم کے نام سے ہے۔اور مکمل یونی کوڈ اردو میں ہے اس میں کوشش یہی کی گئی ہے کہ کچھ نیا پن بھی ہو۔اس میں ہم کہاں تک کامیاب رہتے ہیں یہ آپ سب دوستوں کی ماہرانہ رائے سے ہی پتہ چلے گا۔
آج ہی ہم نے اس کے ڈاؤنلوڈ سنٹر کا اجرا کر دیا ہے۔جس میں مختلف اردو فونٹ ، اردو سوفٹ وئیر،قرآن پاک کا ترجمہ، مختلف اسلامی کتب اور کچھ سوفٹ وئیر شامل ہیں۔
اگلے مرحلے میں اس میں ادبی کتب ، اسلامی سوفٹ وئیر اور تفسیر قرآن ان پیج میں شامل کرنے کا ارادہ ہے جو کہ انشااللہ جلد ہی کر دیا جائے گا۔

انشااللہ اردو بلاگر گروہ کے دوستوں کے لئے انفرادی بلاگ بنانے کے لئے اردو ہوم کی سپیس مفت میں مہیا کرنے پر عمل آئیندہ دو چار روز میں شروع کرنے کا ارادہ بھی ہے۔نیز اگر کوئی اردو سائٹ بنانے بارے دلچسپی کا اظہار کرتا ہے تو تب بھی اسے ہم ویب سپیس مفت مہیا کریں گے۔

محترم ساتھیو!
کچھ تجاویز ابھی اور ذہن میں موجود ہیں جس پر عمل انشااللہ ساتھ ساتھ کیا جاتا رہے گا۔اگر آپ محترم دوستوں کے ذہن میں اردو ہوم کو اور سنوارنے کے لئے کچھ اور تجاوز ہوں تو ہمیں بے حد خوشی ہو گی۔

آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم پردیسی بھائی،

ماشاءاللہ آپ کی سائٹ بہت اچھی لگ رہی ہے۔ اگر ہو سکے تو ڈاؤنلوڈ سیکشن کو زمرہ جات میں تقسیم کر دیں تاکہ اس کی ترتیب کچھ بہتر ہو جائے۔ دوسرے اگر ورڈپریس کی بجائے اگر جملہ یا پوسٹ نیوک جیسے CMS کے استعمال کیا جائے تو اس سے بھی مواد کو بہتر طور پر منظم کیا جا سکتا ہے۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم
آپ کا بہت شکریہ نبیل بھائی۔جملہ کی جہاں تک بات ہے تو بھائی جی اس کے بارے ذہن میں نہیں آیا تھا کہ مین پیج پر اس کو نصب کر دیا جائے۔بحرحال آپ کی تجویز سر آنکھوں پر۔
دوسری آپ کی بات کہ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اگر زمرے بنائے جاتے تو بہتر ہوتا۔
جی بھائی جی میں دیکھتا ہوں کہ آیا اس سوفٹ وئیر میں ایسا ممکن ہے یا نہیں ، نہیں تو اس کو تبدیل کر دیا جائے گا انشااللہ۔

میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے نام کی جگہ بھائی کی بجائے مسٹر کے الفاظ لکھے گئے۔دراصل سوفٹ وئیر اپ لوڈ کرنے اور ان کے بارے لکھنے کے کام میں میرے علاوہ دوسرے دوست بھی شامل ہیں۔
میں ابھی اس کو خود ٹھیک کرتا ہوں۔
ایک دفعہ پھر اس غلطی پر معذرت خواہ ہوں

جزاک اللہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارے پردیسی بھائی میں تو مذاق کر رہا تھا، بس سمائیلی ڈالنا بھول گیا تھا۔ :p

جہاں تک جملہ کا تعلق ہے تو ہم اس کا ایک اردو ورژن پیش کر چکے ہیں اگرچہ اس پر ابھی کام کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ نیوک پر بھی کام پینڈنگ پڑا ہے۔ ان دونوں کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کا یہ فائدہ ہے کہ ان میں ڈاؤنلوڈ منیجر کے ماڈیول بھی شامل ہیں جن میں علیحدہ زمرہ جات بنائے جائے سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی آپ کا اردو بلاگنگ کے لیے جگہ مہیا کرنے کا ارادہ بہت اچھا ہے۔ آپ اس کے لیے کونسا سسٹم استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ورڈپریس پر مبنی بلاگز کی ہوسٹنگ کے لیے WordPress MU سوفٹویر استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ ورڈپریس استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو ہم اردو ورڈپریس جلد مکمل کرنے پر کام کر سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مبارکباد باد پردیسی بھائی :) امید ہے کہ بہتری کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ جب میں نے آپ کا ڈاؤن لوڈ سیکشن دیکھا تو مجھے فوراً ہی ڈان لوڈ والی ایرانی سائٹ کا خیال آگیا :)

ویسے نبیل بھائی کی بات بالکل درست ہے کہ زمرے ہونے چاہیں۔ زمرہ جات کے بغیر تو ڈاؤن لوڈ سینٹر اپنی افادیت کھو دے گا۔ یعنی کتب اور سافٹ وئیرز اور سارا کچھ ایک ساتھ موجود ہو تو مطلوبہ چیز کو ڈھوندھنے میں بہت مشکل ہوتی ہے

اگر ہو سکے تو کوئی سرچ کا آپشن دے دیں۔ تاکہ جب تک زمرہ جات نہیں بنتے، دوستوں کو مطلوبہ چیز ڈھونڈنے میں مشکل نہ ہو
 
دوست

محفلین
خوش آمدید جناب
کافی دنوں بعد آپ کو دیکھا ہے۔
اچھی چیز لگی بہت اچھا تھیم استعمال کیا ہے آپ نے۔ باقی مشورے تو تمام دوست آپ کو دے ہی چکے ہیں۔
میری طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار ہے اور بلاگنگ وغیرہ کے لیے میں بھی ورڈپریس کثیر صارفی کا مشورہ دوں گا۔
وسلام۔
 
الف عین

لائبریرین
زمرہ جات کے علاوہ بہتر ہو کہ کم از کم ایک مکمل سطر میں اس کے بارے میں کچھ ہو کہ یہ کیا شے ہے۔ کتاب ہے تو کس کی کتاب ہے، ناول افسانہ ہے کہ تفسیر۔۔۔!! اور ابھی دیکھا کہ میرا عربی صوتی کی بورڈ بھجی شامل کر رکھا ہے۔میری طرف سے یہ بھی اجازت ہے کہ جو کتابیں میں نے اپنی سائٹ پر مہیا کر دی ہیں، ان کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

پردیسی بھائی، جزاک اللہ خیر۔(آمین ثم آمین) اس نئی ویب کے لئے آپ کوبہت بہت مبارک باد۔

والسلام
جاویداقبال
 
تلمیذ

لائبریرین
پردیسی جی ، اس انتہائی مفید سائٹ کے اجراء کیلئے مبارکباد بھی اور شُکریہ بھی۔ آپکی یہ کاوش اُردو دانوں اور اُردو خوانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ہم جیسے قدردانوں پر ایک احسان عظیم ہے

جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔!!!

اس ہدیہ تہنیت کے بعد عرض ہے کہ اس سائٹ کے دیگر محاسن
کے علاوہ اِسکی سب سے بڑی خوبی مجھ جیسے کمپیوٹر کی
کی تکنیکی پیچیدگیوں سے نابلد صارف کے نزدیک یہ ہے کہ
اسکے صفحے کا منظر فائرفوکس پر دائیں اور بائیں دونوں
جوانب مکمل طور پر نظر آتا ہے۔ یہ سہولت ہماری محفل پر میسّرنہیں ہے کیا ہی اچھا ہو اگر یہاں کے کمپیوٹر ماہرین اس
سلسلے میں کوئی ترمیمی اقدامات کردیں تاکہ ہم محفل کو بھی
فائرفوکس پر آسانی سے دیکھ کر پورے مواد کو پڑھ سکیں،
کیونکہ بخدا بڑی الجھن ہوتی ہے جب صفحے کے بائیں حصے سے کٹے ہوئے الفاظ کے بارے میں اندازہ لگانا پڑتا ہے۔

ایکسپلوررپر یہ نقص نہیں ہے لیکن اس پر (ذاتی طور پر مجھے)
لاگ اِن کا کچھ مسئلہ ہے جو ایک دو احباب کی مدد کے باوجود
حل نہیں ہو پایا۔ اسلئے فائر فوکس استعمال کرنا میری مجبوری ہے۔

قوی امید ہے کہ یہاں کے Computers Geeks اس مسئلے پر ضرورغور فرمائیں گے، کیونکہ اس سے بہتوں کا بھلا ہوگا۔۔۔۔۔!!

شکریہ۔۔۔۔!!
 
الف عین

لائبریرین
تلمیذ نے کہا:

میرے پاس فلاک میں تو ایسا مسئلہ نہیں ہوتا تلمیذ صاحب۔ فائر فاکس میں بھی اتفاق سے ہی ایسا ہوتا ہے۔ فلاد استعمال کر کے دیکھیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
تلمیذ نے کہا:
صفحے کے بائیں حصے سے کٹے ہوئے الفاظ کے بارے میں اندازہ لگانا پڑتا ہے۔
اس کا ایک آسان سا حل یہ ہے کہ پیغام کے پہلے حرف پر کلک کرکے شفٹ کا بٹن دبائے ہوئے آخری لائن پر کلک کریں، پورا پیغام منتخب ہو جائے گا۔ پھر اسے کاپی کرکے نوٹ پیڈ میں لکھ کر دیکھ لیں۔۔۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ سکرین کی لمبائی اور چوڑائی کو کم از کم 1024x768 رکھیں
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم
جہاں تک جملہ کا تعلق ہے تو ہم اس کا ایک اردو ورژن پیش کر چکے ہیں اگرچہ اس پر ابھی کام کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ نیوک پر بھی کام پینڈنگ پڑا ہے۔ ان دونوں کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کا یہ فائدہ ہے کہ ان میں ڈاؤنلوڈ منیجر کے ماڈیول بھی شامل ہیں جن میں علیحدہ زمرہ جات بنائے جائے سکتے ہیں۔

نبیل بھائی جملہ انسٹال تو میں نے کر لیا تھا ابھی اس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا تھا اگر آپ نے کر لیا ہو تو بتائیے گا اور اگر اس میں کچھ کام ہونا باقی ہو تو مل کر اسے مکمل کر لیتے ہیں ۔

پردیسی بھائی آپ کا اردو بلاگنگ کے لیے جگہ مہیا کرنے کا ارادہ بہت اچھا ہے۔ آپ اس کے لیے کونسا سسٹم استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ورڈپریس پر مبنی بلاگز کی ہوسٹنگ کے لیے WordPress MU سوفٹویر استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ ورڈپریس استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو ہم اردو ورڈپریس جلد مکمل کرنے پر کام کر سکتے ہیں۔

نبیل بھائی میں ورڈ پریس ہی استمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور میرا ارادہ یہ ہے کہWordPress MU کی بجائے انفرادی طور پر بلاگ بنا کر دوں۔تاکہ بلاگر کو آزادی اور سہولت کا احساس ہو۔جہاں تک آپ کے ورڈ پریس مکمل اردو ورژن کی بات ہے تو میری خوش نصیبی ہوگی کہ آپ والا ہی اردو ورژن استمال کروں۔

قیصرانی بھائی جی!
آپ کی مبارکباد کا بہت شکریہ۔انشااللہ جلد ہی زمرے کے سلسلے میں بھی کچھ کرتا ہوں۔ہو سکتا ہے اس سوفٹ وئیر کو بدل دوں کیونکہ اس میں کوئی خاص سہولیات نہیں ہیں۔

دوست بھائی جی!
آپ کا بھی بہت شکریہ۔ورڈ پریس میں ہی انشااللہ انفرادی بلاگ سب ڈومین پر ہی دینے کا ارادہ کیا ہے۔

محترم اعجاز اختر بھائی جی!
جی آپ کی بات درست ہے انشااللہ ایسا ہی ہو گا۔آپ کے عربی صوتی کلیدی تختہ پر تحریر لکھ دی ہے۔اور آپ کی پیشکش کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں انشااللہ جلد ہی آپ کی ادبی کتب ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھتا ہوں۔

جاوید اقبال بھائی جی!
آپ کا اور آپ کی دعاؤن کا شکریہ

تلمیذ بھائی جی !

آپ کا بھی بہت شکریہ۔اور دعا کا بھی شکریہ۔
جہاں تک محفل کو فائر فوکس پر دیکھنے کا تعلق ہے تو بھائی جی آپ اپنے فونٹ کو فائر فوکس پر چھوٹا کر لیجئے انشااللہ آپ کو مشکل پیش نہیں آئے گی۔

کچھ نئی پیش رفت ڈاؤنلوڈ سیکشن کے بارے

الحمدللہ قرآن کریم کی تفسیر کے پہلے دس پارے اپلوڈ کر دئے گئے ہیں۔جوان پیج میں ہیں اور آپ اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔باقی بیس پارے انشااللہ جلد ہی اپلوڈ کر دئے جائیں گے۔

قرآن کریم کا اردو ترجمہ اور تفسیر جو کہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہے اپلوڈ کر دی گئی ہے مگر ابھی اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں نہیں رکھا گیا انشااللہ جلد ہی اسے بھی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا جائے گا۔

صحیح بخاری مکمل آٹھ حصوں میں اپلوڈ کر دی گئی جو کہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہے انشااللہ اسے بھی کل تک ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا جائے گا۔

محترم اعجاز اختر بھائی کی ادبی کتب بھی انشااللہ کل تک ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دی جائیں گی

جزاک اللہ خیر
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم پردیسی بھائی، اردو جملہ پر ابھی کام تو کافی ہونے والا پڑا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو کم از کم اس کی ٹیمپلیٹس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ آپ نے اردو ویب پیجز کے لیے کئی ٹمپلیٹس بنائی ہیں۔ ان میں کسی ایک کو جملہ کے لیے adapt کرنے پر کام کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت اردو جملہ میں شامل ٹیمپلیٹس میں ٹاہوما فونٹ استعمال ہوا ہوا ہے۔ میرا ارادہ تھا کہ اس کی جگہ ایشیا ٹائپ فونٹ کا استعمال کروں لیکن مجھے اس کے لیے وقت ہی نہیں ملا ہے۔ دوسرا کام یہ ہو سکتا ہے کہ آپ مجھے جملہ استعمال کرکے بتائیں کہ اس میں ویب پیڈ کے استعمال کی کہاں ضرورت ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کی انٹگریشن پر بھی کام کروں۔ اگر آپ نے جملہ کہیں پر انسٹال کیا ہوا ہے تو آپ اس کے ساتھ ڈاؤنلوڈ منیجر DocMan آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔
 
فعال انداز سے اپ ڈیٹ

بہت عمدہ پردیسی بھائی ۔ ۔ ۔۔ آپ کی سائٹ میں اردو کے ایک بہترین سی ایم ایس کے لوازمات موجود ہیں۔ اوپر آپ کو بہتر تجاویز دی گئی ہیں یعنی ڈاؤن لوڈز میں زمرہ جات کا اضافہ۔ ایک لنک ڈائریکٹری کا بھی اضافہ فرمائیے۔ اسی طرح اردو کے بارے میں معلومات، انسٹالیشن وغیرہ بہت سی معلومات جو نیٹ پر بکھری ہیں، ڈاؤن لوڈز کی طرح اسی ایک چھت تلے مہیا کی جا سکتی ہیں۔

امید ہے کہ آپ سائٹ کو فعال انداز سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم !

محترم نبیل بھائی جی!

جملہ کی جو ٹمپلیٹ آپ کہیں گے میں اس کو بنانے کو تیار ہوں۔جہاں تک اس میں ویب پیڈ انٹگریشن کی بات ہے تو یہی سب سے اہم ہے میں بھی دیکھتا ہوں کہ وہ کون کون سی فائلیں ہیں بھائی جی آپ بھی جملہ کے فورم پر اس سلسلہ میں ایک پیغام لکھ دیں تاکہ ہمیں اور آسانی ہو جائے۔
جی میں نے میمبو اور جملہ دونوں انسٹال کئے ہوئے ہیں۔

میمبو کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں اور جملہ کو یہاں

اگر آپ کہیں تو میں نیوک کو بھی انسٹال کر دیتا ہوں۔

نبیل بھائی جی اگر آپ یا دوسرے کوئی محترم دوست ان کو تختہ مشق یعنی ان پر تجربات کرنا چاہیں تو میری طرف سے اجازت ہے ان کے ایڈمن پاسورڈ مجھ سے زپ میں لئے جاسکتے ہیں۔

محترم شارق بھائی جی !

بہت عمدہ پردیسی بھائی ۔ ۔ ۔۔ آپ کی سائٹ میں اردو کے ایک بہترین سی ایم ایس کے لوازمات موجود ہیں۔ اوپر آپ کو بہتر تجاویز دی گئی ہیں یعنی ڈاؤن لوڈز میں زمرہ جات کا اضافہ۔ ایک لنک ڈائریکٹری کا بھی اضافہ فرمائیے۔ اسی طرح اردو کے بارے میں معلومات، انسٹالیشن وغیرہ بہت سی معلومات جو نیٹ پر بکھری ہیں، ڈاؤن لوڈز کی طرح اسی ایک چھت تلے مہیا کی جا سکتی ہیں۔

امید ہے کہ آپ سائٹ کو فعال انداز سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔

بہت شکریہ آپ کا۔انشااللہ جلد ہی زمرے بنانے کے متعلق عملدرامد کروں گا۔
اردو لنک ڈائریکٹری تو ماشااللہ آپ کی بہت اچھی ہے۔بحرحال اس کے بارے بھی انشاللہ ضرور عملدرامد کیا جائے گا۔

باقی آپ کی آخری بات بڑی اہم ہے کہ فعال انداز میں اپ ڈیٹ کرتے رہنا، اس سلسلہ میں بھائی جی آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم !
محترم اعجاز اختر بھائی جی آپ کی ویب سائٹ پر مجھے کہیں بھی آپ کی رکھی ہوئی ادبی کتب کے روابط نہیں ملے ۔مہربانی فرما کر مجھے ان کے روابط دے دئے جائیں تاکہ ان کو بھی اردو ہوم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھا جاسکے۔شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی، آپ نے ہمارا پیش کردہ اردو جملہ نہیں آزمایا؟ اس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن تو یہاں موجود ہے:

http://www.urduweb.org/joomla

مجھے ابھی تک وقت نہیں ملا کہ اس پر آگے کام کر سکوں اور شاید کئی ہفتوں تک اس کی نوبت نہیں آئے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
پردیسی نے کہا:
السلام علیکم !
محترم اعجاز اختر بھائی جی آپ کی ویب سائٹ پر مجھے کہیں بھی آپ کی رکھی ہوئی ادبی کتب کے روابط نہیں ملے ۔مہربانی فرما کر مجھے ان کے روابط دے دئے جائیں تاکہ ان کو بھی اردو ہوم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھا جاسکے۔شکریہ
تعجب ہے، کیا 4ٹی والی سائٹ پر گئے تھے۔ یوں کرو کہ یہاں سے شروع کرو:
http://kutub.250free.com/Index2.html
اور اس میں بائیں پینل کے سارے روابط کلک کرتے جاؤ تو ابھی موجود کتابیں ڈاک یا ٹیکسٹ فارمیٹ میں لیکن کمپریسڈ صورت میں مل جائیں گی۔ ان کے بعد ببھی میرے پاس مزید کتابیں جمع ہو گئی ہیں لیکن اپ لوڈ کرنے بلکہ ویب پیج بنانے کا وقت نہیں مل رہا۔
 
Top