اردو ہوم ڈاٹ کوم

پردیسی

محفلین
السلام علیکم!
نبیل بھائی جی!
آپ کا نصب کیا ہوا جملہ تو مکمل ہے ۔بس اس میں چند تبدیلیاں ہونا باقی ہیں۔سب سے پہلے تو اس میں فونٹ کو ایشیا ٹائپ میں کر دیا جائے۔دوسرا اس کی سکرول کی سمت دائیں ہاتھ پر ہی رکھی جائے یعنی اس ڈائیریکٹری rtl کو ختم کر دیا جائے اور سٹائل شیٹ سے ہی اس کی تحریری سمت کو دائیں ہاتھ میں کر دیا جاوے۔اب مجھے نہیں پتہ کہ اس میں اردو ویب پیڈ ڈالا گیا یا نہیں اگر نہیں تو، ڈالا جائے۔ماشااللہ کام تو سارا ہی آپ نے کر دیا ہے۔صرف نوک پلک سنوارنا باقی ہے۔باقی رہی بات کہ اس میں ترجمہ کئے ہوئے پرانے الفاظوں کو نئے الفاظوں سے بدلنا تو یہ بھائی جی ساتھ ساتھ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔


محترم اعجاز اختر بھائی جی !
آپ کا بہت شکریہ۔میں نے سب فائلیں اردو ہوم ڈاؤنلوڈ سنٹر میں اپلوڈ کر دی ہیں۔اگر اور بھی ہوں تو آپ مجھے اردو ہوم کے برقی پتہ پر بھیج سکتے ہیں۔
urduhome@gmail.com

جزاک اللہ
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم!
ابھی جب میں اس محفل میں آیا تو میرے ایک محترم بزرگ کی طرف سے زپ میں مجھے ایک ذاتی پیغام موصول ہوا ہے۔جس میں اردو ہوم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھے گئے مواد کے بارے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آیا،اردو ہوم پر جو مواد رکھا گیا ہے کیا وہ کاپی رائٹ سے آزاد ہے؟ اور کیا اس کو کہیں اور بھی رکھا جا سکتا ہے؟

مناسب میں نے یہی جانا کہ اس ذاتی پیغام کا صرف حوالہ دے کر بِنا اپنے بزرگ محترم کے نام کے محفل میں اس وضاحت کو عیاں کیا جاوے۔

جہاں تک اسلامی مواد کا تعلق ہے تو اس میں بہت سا اسلامی مواد ہمارا اپنا ہے جو نہیں، وہ اجازت شدہ ہے۔ اور جو اسلامی مواد اس کے علاوہ ہے وہ مختلف ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے لیا گیا ہے۔

ایک بات یہاں بڑی اہم ہے جس کو کاروباری ذہنیت رکھنے والے حضرات کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور وہ اس کو مانتے بھی نہیں۔ وہ یہ کہ میرے نزدیک خاص اسلام سے متعلق مواد کے کاپی رائٹ کو میں اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ صرف تبلیغ کے لئے ہونا چاہئے اور ہوتا ہے ، نہ کہ بیچنے کی خاطر یا اجارہ داری قائم کرنے کے لئے۔
یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے ضروری نہیں کہ آپ یا کوئی اور اس سے متفق بھی ہو۔ہاں اگر میرے ذہن میں کوئی کجی ہے یا میری نیت اس سے کاروبار کرنے کی ہو تو پھر یہ ایک قبیح فعل کہلائے گا۔

اور ادبی کتب کی جہاں تک بات ہے تو جو مواد رکھا گیا ہے وہ جن جن صاحب نے دیا ہے ان کی اجازت سے رکھا گیا ہے۔اگر ایسا نہ کیا گیا ہوتا تو یہاں اسی محفل میں ہی اتنا مواد موجود ہے کہ میں اسے کاپی پیسٹ کر کے بھی رکھ سکتا تھا جبکہ اس کی سہولت بھی مجھے میسر تھی مگر پھر بھی اس کو مناسب نہیں جانا گیا۔

اردو ہوم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ایک عدد ان پیج سوفٹ وئیر بھی موجود ہے۔یہ سوفٹ وئیر میں نے اپنے ذاتی پیسوں سے خرید کیا ہے۔جو کہ عرصہ دراز سے میرے ہی ذاتی استمال میں بھی ہے۔اور یہ چوری کا نہ ہے۔

اور آخر میں میری طرف سے اجازت ہے کہ اگر کوئی اور محترم ساتھی اس کو مفت میں ہی کسی اور ویب سائٹ کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں یا لائبریری وغیرہ میں عوام الناس کی بھلائی کی خاطر رکھنا چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

جزاک اللہ
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ پردیسی کاپی رائٹ کے سلسلے میں وضاحت کا۔ ان پیج چاہے تمھارا ذاتی خریدا ہوا ہو لیکن اسے شئیر تو نہیں کیا جا سکتا نا؟؟ اس لئے میرا مشورہ ہے کہ اسے ہٹا دیں۔ اسلامی کتب بلکہ زیادہ تر تو رسائل ہیں، بے شک مفت مانے جا سکتے ہیں۔ ایشیا ٹائپ فانٹ بھی شاید لائسینس یہ اجازت نہیں دیتا کہ اسے ڈسٹریبیوٹ کیا جا سکے۔ بہر حال سائٹ واقعی بہت عمدہ ہے۔
 

زیک

مسافر
پردیسی نے کہا:
ایک بات یہاں بڑی اہم ہے جس کو کاروباری ذہنیت رکھنے والے حضرات کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور وہ اس کو مانتے بھی نہیں۔ وہ یہ کہ میرے نزدیک خاص اسلام سے متعلق مواد کے کاپی رائٹ کو میں اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ صرف تبلیغ کے لئے ہونا چاہئے اور ہوتا ہے ، نہ کہ بیچنے کی خاطر یا اجارہ داری قائم کرنے کے لئے۔

اور جس بیچارے مصنف نے اتنی محنت کی ہو اس کتاب کو لکھنے میں اس کا کیا ہو گا؟ کیا اس کے بچے بھوکے مریں گے؟ کیا اس کا کوئی حق نہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
زکریا یہ اردو کے ادیبوں کی بات ہے، انگریزی کے نہیں۔ اردو والے اپنی گرہ سے خرچ کر کے کتاب چھپواتے ہیں، ان کو رایلٹی وغیرہ تھوڑی ہی ملتی ہے جو وہ اپنے قلم سے کچھ کما سکیں۔ ایک شاعر ہی ہیں جو مشاعروں سے کچھ آمدنی پیدا کر لیتے ہیں۔ اور اسلامی کتابوں کے مصنفین کا مقصد محض دین کی خدمت ہوتا ہے، اردو کے معاملے میں بزنس کا معاملہ شاذ ہی ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
ایک بات یہاں بڑی اہم ہے جس کو کاروباری ذہنیت رکھنے والے حضرات کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور وہ اس کو مانتے بھی نہیں۔ وہ یہ کہ میرے نزدیک خاص اسلام سے متعلق مواد کے کاپی رائٹ کو میں اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ صرف تبلیغ کے لئے ہونا چاہئے اور ہوتا ہے ، نہ کہ بیچنے کی خاطر یا اجارہ داری قائم کرنے کے لئے۔

میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر کتب کی فراہمی سے الٹا پبلشر کو فائدہ ہے۔ کیونکہ بہت ہی کم لوگ ای فارمیٹ میں کتب کو پڑھتے ہیں۔ تو ای بک کو تھوڑا سا دیکھ کر الٹا دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ یار یہ کتاب اصلی حالت میں ہونی چاہیئے۔۔۔ کم از کم میں تو یہی سوچتا ہوں۔ اور بہت سی کتب اسی وجہ سے خریدی بھی ہیں
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم!
اعجاز اختر بھائی جی!
آپ کے تجویز اور مشورہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان پیج اور ایشیاٹائپ فونٹ کو ڈاؤنلوڈ سیکشن سے ہٹا دیا گیا ہے۔

قیصرانی بھائی جی!
آپ بجا فرماتے ہیں۔کوئی ایسی کتاب جو اہم ہوتی ہے اور جس سے انسان کچھ حاصل کر سکتا ہے ۔اس کو انسان جب تک اس کی اصلی حالت میں حاصل نہ کر لے تو اس کا دل نہیں بھرتا ۔
 

حیدرآبادی

محفلین
اردو ھوم کا انتقال ؟؟

السلام علیکم
کیا اردو ھوم ڈاٹ کام کا انتقال ہو چکا ہے ؟
اگر ہاں تو یہ اردو یونیکوڈ کمیونیٹی کا بہت بڑا سانحہ ہے۔

ہمارے لیے تو عظیم تر ذہنی دھچکہ ہے۔ کہ ہمارا واحد بلاگ اردو ھوم پر ہی قائم تھا۔ اپنے بلاگ کی تمام تحاریر ہمارے پاس محفوظ بھی نہیں ہیں۔ لہذا بغیر کسی اطلاع کے بلاگرز کی سہولتوں کا اختتام ، ایک ظلم کے مماثل ہے۔

ہمیں امید ہے کہ پردیسی صاحب مدد فرمائیں گے۔
 

حیدرآبادی

محفلین
Top