1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

اردو گنوم (gnome) کی آمد

محمد سعد نے 'لینکس کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 7, 2010

  1. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    سلام ظالم دنیا!
    اپنے ہر دل عزیز جناتی مترجم جناب محمد علی مکی صاحب کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے۔ ان دنوں کوہ قاف کے غاروں میں مراقبہ فرمایا کرتے ہیں۔ آج ان سے بذریعہ انسٹنٹ مسنجر مختصر سی ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ آج کل فارغ وقت میں گنوم (GNOME) ڈیسکٹاپ ماحول کا اردو ترجمہ کر رہے ہیں۔
    تھوڑی سی جھلک جو میں ان کے کام کی دیکھ پایا، یہاں پر پیش کر رہا ہوں۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    ان شاء اللہ جلد ہی ترجمہ مکمل ہو کر آم لوگوں کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ لینکس اور گنوم استعمال کرنے والے یا کسی اور وجہ سے اس پراجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے خبردار، بیدار اور ہوشیار رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
  2. خواجہ طلحہ

    خواجہ طلحہ محفلین

    مراسلے:
    1,692
    شکریہ سعد بھائی۔ مکی کی عظمت کو سلام خوشبو لگاکے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,847
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    یہ چونکہ ابھی خبر ہے اور ابھی فائنل ریلیز نہیں ہوئی ہے اس لیے میں نے اسے دوسری فورم میں منتقل کر دیا ہے۔
    مکی بھائی بھائی واقعی عظیم شخصیت ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ابھی ان کے کارناموں کا درست طور پر ادراک نہیں کیا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  4. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    جی ہاں مکی بھائی ایک بہت ہی پوشیدہ اور پر اسرار شخصیت ہیں اور حقیقی اہمیت اسی شخص کی ہوتی ہے جسے گزر جانے کے بعد یاد کیا جائے۔
     
  5. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ اور کیا بات ہے۔ اللہ مکی بھی کو اور ترقی دے آمین
     
  6. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ویسے یہ گنوم کیا چیز ہے اس کا کچھ تعارف
     
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    مکی بھائی کمال کرتے ہیں !
     
  8. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,086
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    مکی عظیم انسان ہے واقعی اس کی عظمت کا ادراک نہیں کیا گیا۔
    سویدا گنوم لینکس کے لیے ایک جی یو آئی سسٹم ہے۔ مزید معلومات یہاں پر دیکھیں۔
     
  9. محمد شعیب خٹک

    محمد شعیب خٹک معطل

    مراسلے:
    314
    کیا گنوم کوئی ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن منیجر ہے ؟
    کوئی ٹول ہے ؟
     
  10. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نہیں یہ لینکس کا ایک ڈسٹرو ہے۔
     
  11. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,847
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    گنوم لینکس کی ڈسٹریبیوشن نہیں ہے بلکہ اس کا ایک گرافیکل فرنٹ اینڈ ہے۔ اوبنٹو میں یہی ڈیسکٹاپ شامل ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    یعنی لینکس کے اوپر ایک اور گی یو آئی؟
     
  13. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,086
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    لینکس کرنل کمانڈ لائن سافٹویر ہے۔ اس کے اوپر جی یو آئی یہ بناتے ہیں۔ کے ڈی ای، گنوم، ایکس ایف سی ای، ایل ایکس ڈی ای وغیرہ
     
  14. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    مجھے تو جس حد تک سمجھ آتی ہے، اس کے مطابق کرنل بذاتِ خود کوئی کمانڈ لائن سافٹ وئیر نہیں ہے بلکہ اطلاقیوں (Application Programs) کو ہارڈ وئیر تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ کمانڈ لائن انٹرفیس اور گرافیکل انٹرفیس ان اطلاقیوں کا حصہ ہوتے ہیں، کرنل کا نہیں۔ کرنل صرف ان اطلاقیوں اور کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر کے درمیان رابطے کا کام کرتا ہے۔
     
  15. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    لینکس ایک کرنل (kernel) ہے۔ کرنل کا کام (ہارڈ وئیر ڈرائیورز کے ذریعے) اطلاقیوں (Application Programs) کو کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر پرزہ جات استعمال کرنے کے قابل بنانا ہوتا ہے۔ کرنل اکیلا اکیلا ہمارے کسی کام کا نہیں ہوتا۔ ایک مکمل آپریٹنگ سسٹم (Operating System) میں کرنل اور اطلاقیے دونوں شامل ہوتے ہیں۔ لینکس کرنل کے ساتھ عام طور پر GNU Project کے تیار کردہ اطلاقیے استعمال کیے جاتے ہیں اور اس جوڑ (combination) یا آپریٹنگ سسٹم کو GNU/Linux کے نام سے پکارا جاتا ہے اگرچہ زیادہ تر لوگ اسے مختصراً Linux ہی پکارتے ہیں۔ ایک لینکس ڈسٹربیوشن میں گنو کے علاوہ اور بھی بہت سے اطلاقیے شامل ہو سکتے ہیں لیکن عموماً سب سے اہم بنیادی اطلاقیے (جو بہت سے دیگر اطلاقیوں کے لیے بھی بنیاد کا کام کرتے ہیں) گنو کے ہی ہوتے ہیں۔ اطلاقیوں میں سے کچھ کمانڈ لائن انٹرفیس والے ہوتے ہیں جبکہ کچھ گرافیکل انٹرفیس والے۔

    گنوم کوئی اکیلا اطلاقیہ نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیسکٹاپ ماحول (Desktop Environment) ہے۔ ڈیسکٹاپ ماحول بہت سے اطلاقیوں کا مجموعہ ہوتا ہے جو کہ زیادہ تر گرافیکل انٹرفیس کے حامل ہوتے ہیں لیکن کچھ کمانڈ لائن انٹرفیس والے بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ اطلاقیے مل کر آپ کو (کچھ حد تک ہی سہی) کسی میز پر بیٹھے کام کرنے کا تاثر دیتے ہیں اس لیے ان کے مجموعے کو ڈیسکٹاپ ماحول کہا جاتا ہے (دیکھیے Desktop metaphor

    ڈیسکٹاپ ماحول کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے وکیپیڈیا کا یہ مضمون مفید رہے گا۔
    http://en.wikipedia.org/wiki/Desktop_Environment
    گنوم کے لیے الگ سے تفصیلی تعارف بھی مل جائے گا۔
    http://en.wikipedia.org/wiki/GNOME
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  16. حا جی لق لق

    حا جی لق لق محفلین

    مراسلے:
    20
    بہت خوب اور عمدہ
    دعا ہے آپ اسے جلد سے جلد صارفین تک پنہچانے کے قابل ہو سکیں
     

اس صفحے کی تشہیر