اردو کے مٹتے الفاظ

گرو جی

محفلین
ُالو بذاتِ خود جمع ہے جناب
اور سوال میں نے کیا تھا لہذا استانی جی بتائیے نا
 

عندلیب

محفلین
اسی طرح فیمیل ٹوائیلٹ کے باہر بیت الخلا زنانہ اور جینٹس کے سامنے بیت الخلا مردانہ، جبکہ داخلی راستے کے باہر داخلہ اور باہر آنے کے راستے پر انخلا۔
ہمارے یہاں پبلک بسوں میں خواتین کے لیئے علیحدہ نشستیں مخصوص ہیں جن پر مرد حضرات کا بیٹھنا منّ ہے اگر بیٹھ بھی جائیں تو خواتین کے آنے پر انھیں اٹھنا پڑتا ہے، ان سیٹوں پر اب لیڈیز لکھا ہوتا ہے لیکن بہت سی بسوں‌کی ان سیٹوں پر اب بھی مستورات لکھا ملتا ہے۔
حیدرآباد دکن جس ریاست کا دارالحکومت ہے ، جنوبی ہند کی اِس ریاست کا نام ہے : آندھرا پردیش۔
آندھرا پردیش کی ریاستی زبانِ اول ہے : تلگو
اور دوسری ریاستی زبان "اردو" ہے۔ سارے آندھرا پردیش کے کسی بھی مقام کو جانے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے "بس" کی شکل میں حمل و نقل کا بہترین نظام قائم ہے۔ ہر مقام پر بسوں کے اڈے جو ہوتے ہیں تو وہاں کے پبلک ٹوائیلٹس پر پہلے تلگو ، پھر انگلش اور اس کے بعد اردو میں تحریر لکھی ہوتی ہے۔
جینٹس ٹوائلیٹ کے لئے : بیت الخلا مردانہ
لیڈیز ٹوائلیٹ کے لئے : بیت الخلا زنانہ
بالکل اسی طرح جنوبی ہند سیکٹر کی ٹرینوں میں مختص خواتین کے ٹوائلیٹ کے لئے بھی یہی لفظ استعمال ہوتا ہے ، یعنی : بیت الخلا زنانہ

حیدرآباد کی بسوں میں بھی ڈرائیور کے پیچھے والی تیس فیصد نشستیں برسوں سے لے کر آج تک بھی خواتین کے لئے مختص ہیں۔ کل بھی اور آج بھی مرد حضرات ان سیٹوں پر بیٹھنے سے گریز کرتے ہیں بشرطیکہ بس خالی نہ ہو۔ :)
 

ایم اے راجا

محفلین
:)
"موز" تو عربی میں کہتے ہیں کیلے کو۔ اور موز اور کیلا مل کر کیا بنا "موزیلا" :)


راجا بہت خوب۔ دو الفاظ کی املاء درست کر لیں "منسوب" اور "غالباً" اس طرح لکھے جاتے ہیں۔ ریل کے ڈبوں پر میں نے باہر نکلنے والے دروازوں پر اخراج لکھا دیکھا ہے البتہ بسوں میں کبھی مستورات دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ :(
میں نے ریل کے ڈبے کی بات نہیں کی:)
منسوب لکھتے وقت شفٹ دب گیا تھا اور غالبن لکھنے کے لیئے دو زبر کا پتہ نہیں چلا کے کس کی پر ہیں سو ایسے ہی لکھ دیا، مگر بہت شکریہ:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور معدوم ہوتا ہوا لفظ‌ صراحی ہے، اب صرف صراحی دار گردنیں باقی رہ گئی ہیں۔ :)
اب تو گھڑوں کا استعمال بھی فلمی گانوں میں ہی باقی رہ گیا ہے۔ :)
 

عندلیب

محفلین
نبیل بھائی ، صراحی اب بھی حیدراباد کے بہت سے گھرانوں میں پائی جاتی ہے ! ہاں یہ ممکن ہے کچھ پوش گھرانے antique کے طور پر استعمال کرتے ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
اصل میں جب کسی شے کا استعمال ختم ہونے لگے تو پھر اس کے الفاظ بھی معدوم ہونے لگتے ہیں۔ جیسے کئی برتنوں کا یہاں حوالہ دیا گیا۔
 

گرو جی

محفلین
ابو شامل بھائی یہ بات نہیں ہے دراصل ہم لوگوں نے اپنی نوجوانوں کو یہ تربیت ہی نہیں‌دی اس لئے یہ مسئلہ آیا ہے

جیسے بحری جہاز کے عرشے کو انگریزی میں‌ ڈیک کہا جاتا ہے
اور اگر کسی کو سمجھانا مطلوب ہو تو اسے ڈیک کہہ کے سمجھا دیا جاتا ہے

آج کل کا دور بہت تیزرفتار ہو گیا ہے لہذا کم وقت میں بہت سی چیزیں سمجھانے کے لئے لوگ محتصر الفاظ کا استعمال کرتے ہیں
اس لئے وہ لفظ جو ہماری زندگی میں شامل تھے متروک ہوتے جا رہے ہیں
اور دوسری بات اب اردو میں نئے الفاظ شامل نہیں کیے جا رہے ہیں اور انگریزی کے لفظوں کو ہی شامل کیا جاتا ہے اس لئے اردو کی بقا کو خدشہ ہے ایک طرح‌سے

جیسے ای میل کا اردو معنی کیا ہو سکتے ہیں اگر آپ کو پتہ ہوں
 

الف عین

لائبریرین
صراحی تو پھر بازار میں مل بھی جاتی ہے۔ لیکن نئی نسل سے گھڑونچی کا پوچھو ذرا؟
میں جب حیدر آباد آیا تھا تو مجھے بھی موز لفظ سمجھ میں نہیں آیا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ عربی لفظ ہی ہے۔
علاقائیت کا اثر تو ضرور پڑتا ہے۔ اب حیدر آباد سے باہر کوئ کیا سمجھتا ہوگا کہ صدر ٹپہ خانہ کیا ہوتا ہے۔ ٹپہ در اصل تیلگو میں ڈاک کو کہتے ہیں اور ڈاک خانے کو یہاں ٹّپہ خانہ کہا جاتا ہے۔ پ پر شدہ۔
اور ایک بہت عجیب لفظ یہاں بولا جاتا ہے جو سارے اردو داں دوسرے معنوں میں ہی اسے لیتے ہوں گے۔
سر براہی
بمعنی سپلائ
جیسے۔۔۔۔آج پانی کی سر براہی بند رہے گی
اور اس کا سربراہانِ قوم و ملت سے کوئی تعلق نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب دو زبر کے لیے شفٹ ایم کا استعمال کریں یا پھر نیچے دیئے گئے کلیدی تختے کا استعمال کریں۔

گرو جی ای میل کو اردو میں برقی پتہ کہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں عربی میں تو ای میل کو برید الیکترونی اور ویب ایڈریس کو عنوان الانترنیت لکھتے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
1.JPG

2.JPG

منسلکہ میں موجود کو شائد "غُوری" کہتے ہیں۔ یاکسی کو معلوم ہو تو بتائے۔

کفگیر ہمارے یہاں خاص دعوتوں میں دیگ سے قورمہ نکالنے کے لیئے استعمال ہوتا ہے۔ جب نکلے گا تو اس کی تصویر بھی منسلک کر دوں گا۔
کیوں نہ ایسا کیا جائے کہ ان متروک اشیاء کی تصاویر جو جو مہیا کر سکے، کردے۔ مثلا ً نعمت خانہ، سلفچی، آبخورہ وغیرہ اس طرح سب کو آگاہی ہو جائے گی۔
 
Top