اردو پی ایچ پی فیوژں

arifkarim

معطل
میرے لیے کسی سوفٹویر کی مکمل ٹیسٹنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اب ایک مرتبہ اردو پی ایچ پی فیوژن کے بگ اکٹھے ہو جائیں گے تو انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔

شکریہ، تمام صارفین اس کو ٹیسٹ کر کے اسکے تمام بگز یہاں پوسٹ کردیں۔ پھر انکو ایک ہی بار میں‌ اپلوڈ کر دیا جائے گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل میں نے آپ کا پیکج ڈاٶن لوڈ کر کے انسٹال کیا تو ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا مسئلہ درپیش ہوا حالہ کہ میرے سسٹم پر اردو سپورٹ مکمل طور پر انسٹال ہے


38999967fy1.jpg


اور حیرت کی بات ہے کہ جو پیکج قہار علی شاہ رند نے ارسال کیا تھا اس کی انسٹالیش کے نتائج یہ ہیں حالانکہ اس میں اردو سپورٹ شامل نہیں

99539825pa3.gif



اھم بات یہ کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ ترجمہ جو کہ بہت سے معائب اور نقائص کا حامل ہے میں اس پر نظر ثانی کرنے کا خواہش مند ہوں اگر اجازت ہو تو یہ کام کردوں ۔۔۔۔۔؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، پہلے یہ لوگو تو میرے حوالے کریں۔ :)
میں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہوا ہے کہ اردو پی ایچ پی فیوژن کے درست طور پر چلنے کے لیے اس کی ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci ہونی چاہیے، لہذا ڈیٹابیس بناتے وقت اس کی collation درست سیٹ کریں۔

آپ ترجمے پر بصد شوق نظر ثانی فرمائیں۔ یہ ترجمہ قہار علی شاہ رند کا کیا ہوا ہے۔ ان کو بھی اس کام میں ساتھ رکھیں۔ عجیب بات ہے کہ ابھی تک ان کا تبصرہ سامنے نہیں آیا حالانکہ انہیں سب سے زیادہ جلدی تھی یہ کام مکمل ہونے کی۔
 
نبیل بھیا! صرف ڈیٹابیس کی کولیشن کا مسئلہ ہی نہیں ہے۔ میں نے ڈیٹابیس بناتے ہوئے utf8_unicode_ci کولیشن ہی رکھی تھی لیکن پھر بھی لکھائی درست نہ ہوسکی۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر تو ٹھیک دکھادیتا ہے لیکن فائر فوکس پر ہر نئے صفحہ کے لیے کریکٹر انکوڈنگ کو UTF-8 کرنا پڑتا ہے۔ میں کل اس کی ترجمہ کی گئی فائلز دیکھ رہا تھا۔ phpfusion\locale\Urdu کے فولڈر میں موجود فائل setup.php میں یہ لائن ہے:
$locale['charset'] = "iso-8859-1";
کیا اسے UTF-8 نہیں ہونا چاہئے؟ ترجمہ پر واقعی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ محترم شاکر القادری صاحب! کیا آپ اس پر کام کررہے ہیں؟ مترجم کو کچھ اسٹرنگز کے ترجمہ پر مشورہ کرلینا چاہئے تھا۔ شاؤٹ بکس کو "شور مچانے کا ڈبہ" لکھا ہوا ہے۔ :(
اچھا۔۔۔ ایک بات یہ بتائیں کہ کیا جملہ کی طرح فیوژن میں ان ماڈیولز کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا کہ صفحہ پر کیا نظر آئے اور کیا نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نشاندہی کرنے کا شکریہ عمار۔ میں اسے جلد ہی چیک کرتا ہوں۔
پی ایچ پی فیوژن کے ایڈمن سیکشن میں اس کے ماڈیولز کی ترتیب کا نظام موجود ہے لیکن میں نے اسے زیادہ استعمال نہیں کیا ہوا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، میں نے چیک کیا ہے اور global.php میں charset ٹھیک سیٹ کیا گیا ہے۔ تم شاید کسی اور لینگویج کی global.php فائل کو دیکھ رہے ہو۔ جہاں تک فائرفاکس میں اینکوڈنگ کے مسئلے کا تعلق ہے تو اس کا تعلق شاید ویب سرور کی ڈیفالٹ کیریکٹر اینکوڈنگ سے ہے۔ کم از کم اردو ویب پر اس کا ڈیمو ایکسپلورر اور فائرفاکس دونوں پر صحیح چل رہا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرے پاس تو ڈیتا بیس کی کولیشن درست کرنے پر معاملہ درست ہو گیا ہے البتہ کچھ دیگر بگز موجود ہیں جو شاید ترجمہ کی فائلوں میں غلطیوں کی وجہ سے ہیں

محترم شاکر القادری صاحب! کیا آپ اس پر کام کررہے ہیں؟
جی عمار!
اردو ترجمہ کی نظر ثانی کا کام شروع ہے انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گا
 

رند

محفلین
السلام علیکم
میں دل کی گہرائیوں سے نبیل صاحب کا مشکور ہوں جنھوں نے اپنی اس قدر مصروفیت کے باجود بھی فیوژن کے لیے وقت نکالا اور بالآخر اردو کی تاریخ کا ایک اور عظیم کارنامہ سرانجام دے دیا میری تاخیر سے آمد کی وجہ یہ ہے کہ میں نے کسی وجہ کی بنا پر اپنا کمپیوٹر کھو دیا تھا پھر نیا کمپیوٹر خریدنے میں وقت لگ گیا اس لیے میں یہاں تبصرہ نا کر سکا اور میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں اس بات کو بلکل مانتا ہوں کہ میرے کیے گئے ترجمے میں کم ازکم چالیس فیصد غلطیاں ہیں ہوسکتا ہے اس سے بھی زیادہ ہوں لیکن بھائیو آپ لوگ یہ بھی تو دیکھو یہ کام میں نے صرف ایک دن کے اندر اندر مکمل کر کے اردو محفل کے حوالے کر دیا تھا ۔
یہاں پہ دو بہت اہم شخصیات کہ پی پی ایچ پی فیوژن کی اردو مقامیانے کے لیے جن کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے ان کا ذکر تک بھی کسی نے نہیں کیا جی تو اس چیز کی بنیاد رکھنے والے ہیں "باسم " بھائی اور اس میں معاونت کرنے والے ہیں " محمد کاشف عظیم " میں سمجھتا ہوں کہ یہ دنوں بھائی بھی برابر کی مبارک باد کے مستحق ہیں اور میں دل کی گہرائیوں سے اردو محفل کے تمام بھائیوں اور ان کی بہنوں کو مبارک باد دیتا ہوں اور اس سے بھی بڑی مبارک باد تب دوں گا جب انشاءاللہ محترم شاکر القادری صاحب ترجمے کو درست کرے پی ایچ پی فیوژن کو مکمل کردیں گے انشاءاللہ وسلام علیکم
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیکن مجھے اس بارے میں سمجھ نہیں آئی
کہ لوکل ہوسٹ پر

ان دو چیزوں کی سیٹگ کیسے کریں گے ۔

- ڈیٹابیس کو درست کولیشن کے ساتھ تیار کرنے کا طریقہ اس پوسٹ میں موجود ہے۔
- پی ایچ پی کی mbstring ایکسٹینشن فعال کرنے کے پی ایچ پی کی extensions ڈائریکٹری میں php_mbstring.dll فائل کا ہونا ضروری ہے اور php.ini فائل میں ذیل کی لائن کو ان کمنٹ کر دیں:

کوڈ:
extension=php_mbstring.dll
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم
میں دل کی گہرائیوں سے نبیل صاحب کا مشکور ہوں جنھوں نے اپنی اس قدر مصروفیت کے باجود بھی فیوژن کے لیے وقت نکالا اور بالآخر اردو کی تاریخ کا ایک اور عظیم کارنامہ سرانجام دے دیا میری تاخیر سے آمد کی وجہ یہ ہے کہ میں نے کسی وجہ کی بنا پر اپنا کمپیوٹر کھو دیا تھا پھر نیا کمپیوٹر خریدنے میں وقت لگ گیا اس لیے میں یہاں تبصرہ نا کر سکا اور میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں اس بات کو بلکل مانتا ہوں کہ میرے کیے گئے ترجمے میں کم ازکم چالیس فیصد غلطیاں ہیں ہوسکتا ہے اس سے بھی زیادہ ہوں لیکن بھائیو آپ لوگ یہ بھی تو دیکھو یہ کام میں نے صرف ایک دن کے اندر اندر مکمل کر کے اردو محفل کے حوالے کر دیا تھا ۔
یہاں پہ دو بہت اہم شخصیات کہ پی پی ایچ پی فیوژن کی اردو مقامیانے کے لیے جن کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے ان کا ذکر تک بھی کسی نے نہیں کیا جی تو اس چیز کی بنیاد رکھنے والے ہیں "باسم " بھائی اور اس میں معاونت کرنے والے ہیں " محمد کاشف عظیم " میں سمجھتا ہوں کہ یہ دنوں بھائی بھی برابر کی مبارک باد کے مستحق ہیں اور میں دل کی گہرائیوں سے اردو محفل کے تمام بھائیوں اور ان کی بہنوں کو مبارک باد دیتا ہوں اور اس سے بھی بڑی مبارک باد تب دوں گا جب انشاءاللہ محترم شاکر القادری صاحب ترجمے کو درست کرے پی ایچ پی فیوژن کو مکمل کردیں گے انشاءاللہ وسلام علیکم

رند، میں آپ کے طریقہ کار سے اتفاق کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ اردو ترجمہ دستیاب ہو جائے تو سوفٹویر کا اردو پیکج تیار کرنے کی راہ ہموار ہو جاتی ہے۔ محمد کاشف عظیم سے آپ کی مراد شاید کاشف مجید ہیں۔ اگر آپ آئندہ کسی سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو پہلے اس سلسلے میں پلیز مشورہ کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
mbstring ایکسٹینشن کے بارے میں دو پوسٹ اوپر دیکھ لیں۔
ڈیٹابیس بناتے ہوئے اس کی utf8_unicode_ci کولیشن سیٹ کرنے کی مثال اس پوسٹ میں دی گئی ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی!
اردو پی ایچ پی فیوژن کا اجرا قابل تحسین ہے۔ جس کےلئے بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انگلش میں انسٹال شدہ پی ایچ پی فیوژن کی اردو کسٹمائزیشن کے حوالے سے معلومات درکار ہیں ۔

جس طرح پی ایچ پی بی بی اور ورڈ پریس وغیرہ کو انگلش میں انسٹال کر کے ایڈٹ شدہ فائلز‘فولڈرز کو اپلوڈ کر کے انہیں اردوانے کی معلومات فراہم کی جا چکی ہیں ۔ اگر ہر ویب سوفٹ وئیر کی اردو لوکلائزیشن کے حوالے سے تیار شدہ پیکج کے ساتھ ہی مذکورہ معلومات شامل ہو سکیں تو اردو کی ترویج میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

کیونکہ اب شائد ہی ایسا کوئی فری یا خریدا ہوا ہوسٹ ہو جو ون کلک انسٹالر کی سہولت مہیا نہ کرتا ہو۔ لہذا دور حاضر کی یہ ضرورت ہے کہ ہر پیکج کے ہمراہ ان فائلز فولڈرز کی نشاندہی کر دی جائے جنہیں اوور رائٹ کر کے انگلش سے اردو میں سوفٹ وئیر(اسکرپٹ(کو ڈھالا جا سکے۔

مکمل پیکج انسٹال کرنے کے حوالے سے ایسے ہوسٹ کا انتخاب بہتر ہے جو کمپریس فائل اپلوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔یا دوسرے لفظوں میں سی پینل الیون کی سہولت دینے والے ویب ہوسٹ پر اردو پی ایچ پی فیوژن ڈائل اپ یا وائرلیس نیٹ سے صرف پانچ منٹ میں زپ فائل اپلوڈ کر کے ان زپ کر کے پیکج انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔ اس طرح فائل زیلا وغیرہ سے گھنٹوں اپلوڈنگ پر ضائع ہونے والے وقت کو بچایا جا سکتا ہے۔اگرچہ پروفیشنلز یہ بات پہلے ہی جانتے ہیں تاہم اپنے جیسوں کے علم میں اضافے کے حوالے سے یہ شیئر کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، انگریزی اور اردو پیکج میں فرق معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ BeyondCompare پروگرام کے ذریعے دونوں کی ڈائریکٹریز کا تقابل کر لیں۔ اس طرح آپ کو ان فائلوں کا علم ہو جائے گا جو دونوں میں فرق ہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
محترم نبیل بھائی!
http://nukta.co.cc/پر پی ایچ پی فیوژن انسٹال کیا ہے۔باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن وزی وگ ٹائنی ایم سی ایڈیٹر ہدایات کے مطابق ایڈمن پینل سے فعال کرنے کے عمل کے باوجود فعال نہیں ہوا۔ سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر ہی فعال رہتا ہے۔اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
http://www.worldpeace.ismywe.com/news.phpیہاں بھی پی ایچ پی فیوژن اردو پیکج انسٹال کیا ہے۔لیکن مندرجہ بالا مسلہ درپیش نہیں اور سب ٹھیک ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ نے ون کلک کے ذریعے پی ایچ پی فیوژن انسٹال کیا ہے یا اردو پی ایچ پی فیوژن کا استعمال کیا ہے؟
 
Top