اردو پوائنٹ بھی یونیکوڈ میں!

زیک

مسافر
صارف کی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ

منہاجین نے کہا:
کوئی مجھ غریب کی بات پر بھی تو غور کرے کہ اردو پوائنٹ نے اپنے صارفین کو پروفائل میں جا کر اپنی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ طے کرنے کی گنجائش بھی مہیا کر دی ہے۔ یہ اردو ویب سازی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ کا اس بارے کیا خیال ہے؟

میرے خیال میں یہ انداز اگر تحریری اردو میں بننے والی ویب سائٹس مہیا کرنے لگیں تو صارفین کا رجحان بڑھنے سے اردو میں ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکتا ہے۔

جو احباب اردو پوائنٹ کے مندرج صارف ہیں وہ یہ ربط آزما کر دیکھیں اور اس پر اپنی رائے دیں۔

منہاجین یہ واقعی اہم ہے۔ ہمارے ذہن میں بھی محفل پر یہ آپشن مہیا کرنے کا خیال کافی عرصے سے ہے مگر ابھی تک اس کا وقت نہیں مل سکا۔

اضافہ: ہمارا آئیڈیا مختلف کی‌بورڈ لے‌آؤٹ کی آپشن دینے کا ہے نہ کہ صارف کو اپنا لے‌آؤٹ بنانے کی سہولت دینے کا۔
 
Top