شعیب کا کام بہت اچھا ہے۔ میں صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ فلیش یا ہیوی گرافکس پیج ڈیزائن کے لیے زیادہ ٹھیک نہیں ہیں۔ پاکستان اور انڈیا میں زیادہ تر لوگ ڈائل اپ کنکشن کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہیں اور ہمیں پیج ڈیزائن میں اس چیز کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
دوسری بات اردو ویب کے یونیفائیڈ ڈیزائن سے متلعق ہے۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اردو ویب کے مختلف حصوں یعنی محفل فورم، اردو سیارہ، اردو وکی وغیرہ کو مناسب ڈیزائن کے ذریعے ایک دوسرے سے مربوط کردیا جائے۔ اس وقت یہ سب بالکل الگ الگ ویب پیج لگتے ہیں۔ یونیفائیڈ ڈیزائن میں ہیڈر اور فوٹر کافی اہم ہوتے ہیں۔ لہذا کسی گرافکس کو پیج پر استعمال کرنے سے پہلے اس چیز کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔