اردو ٹائپ نہں ہو رہی

عین عین

لائبریرین
میں کسی پوسٹ کا جواب تو اردو میں دے سکتا ہوں، مثلا غزل پر خیالات کا اظہار کرنا ہو گرین بکس میں اردو ٹائپ ہو رہی ہے، لیکن جب میں اقتباس لے کر اس کا جواب دینے جاتا ہوں تو عنوان کے حصے میں اردو لیکن پیغام لکھنے جائوں تو انگریز کے حروف ظاہر ہو رہے ہیں۔ جب کہ ہر جگہ اردو ہی نشان زدہ ہے۔ میری مدد کیجیے
یہ تحریر بھی عنوان کے حصے میں‌ تھوڑی تھوڑی لکھ کر نیچے پیغام کے خانے میں‌ کاپی کی ہے
sdsfsxzxzczxcz
 
آپ پیغام کے خانے میں Ctrl + SPACE دبا کر آزمائیں اگر ٹیکسٹ ایریا کا رنگ سبز ہو جاتا ہے تو ان شاء اللہ آپ اردو لکھ سکیں گے۔
 
جیہ

لائبریرین
میں کسی پوسٹ کا جواب تو اردو میں دے سکتا ہوں، مثلا غزل پر خیالات کا اظہار کرنا ہو گرین بکس میں اردو ٹائپ ہو رہی ہے، لیکن جب میں اقتباس لے کر اس کا جواب دینے جاتا ہوں تو عنوان کے حصے میں اردو لیکن پیغام لکھنے جائوں تو انگریز کے حروف ظاہر ہو رہے ہیں۔ جب کہ ہر جگہ اردو ہی نشان زدہ ہے۔ میری مدد کیجیے
یہ تحریر بھی عنوان کے حصے میں‌ تھوڑی تھوڑی لکھ کر نیچے پیغام کے خانے میں‌ کاپی کی ہے
sdsfsxzxzczxcz

یہی مسئلہ کبھی کھبار میرے ساتھ بھی پیش آتا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب آپ پیچ کو پوری طرح لوڈ ہوئے بغیر لکھنا شروع کردیتے ہیں۔
میرے ساتھ بھی کافی بار ایسا مسئلہ پیش آچکا ہے۔

اور میں بھی پھر مجبوراً اپنے کمپیوٹر میں‌ موجود اردو کی بورڈ‌ کو سیلیکٹ کرکے اردو لکھتا ہوں۔
 
راقم

محفلین
میں تو اب تک یہی کر رہا ہوں۔

مسئلہ تو حل ہو گیا مگر پھر بھی پیش آ سکتا ہے۔ میرے پاس جب ایسا ہوتا ہے تو الٹ شفٹ سے اردو کی بورڈ جو میرے کمپیوٹر میں نسٹال ہے ، سیلکٹ کرکے ٹآئپ کرتی ہوں

یہ زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب آپ پیچ کو پوری طرح لوڈ ہوئے بغیر لکھنا شروع کردیتے ہیں۔
میرے ساتھ بھی کافی بار ایسا مسئلہ پیش آچکا ہے۔

اور میں بھی پھر مجبوراً اپنے کمپیوٹر میں‌ موجود اردو کی بورڈ‌ کو سیلیکٹ کرکے اردو لکھتا ہوں۔

یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی ہے۔اور مجھے ابھی تک اس کا کوئی حل نہیں مل سکا۔ جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہوتی ہے۔
کنٹرول سپیس بھی دبا کر دیکھ لیا اور پورا پیج لوڈ ہونے کے بعد بھی دیکھا لیکن پیغام والی جگہ سبز نہیں ہو سکی۔
اگر کوئی مستقل حل نکل آئے تو مجھے بھی کوئی مہربان اطلاع کر دے۔
پیشگی شکریہ
 
dehelvi

محفلین
یہ مسئلہ اگرچہ میرے ساتھ تو کبھی پیش نہیں آیا، تاہم کافی ارکان اس بات کا شکوہ کرتے نظر آئے ہیں۔ میرے خیال میں یہ شاید سائٹ کی ٹیکنیکل پرابلم ہے جو کبھی کسی مخصوص انوائرمنٹ میں جنریٹ ہوجاتی ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ اردو کنٹرولز کی اردو سپورٹ شاید اس وقت انیبل نہیں ہوپاتی۔ بعد میں جب پرابلم دور ہوجاتی ہے اور سپورٹ انیبل ہوجاتی ہے تو بغیر درست کئے پھر سے اردو لکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔ درست وجہ تو سائٹ ڈیویلپرز حضرات ہی بتا سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو کے الگ سے کوئی کنٹرول نہیں ہیں۔ یہ محض جاوا سکرپٹ کا استعمال ہے۔ اگر اردو ٹائپ کرنے میں مسئلہ پیش آ رہا ہے تو اس کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ یا تو براؤزر میں جاواسکرپٹ ڈس ایبل ہوئی ہوئی ہے یا پھر پیج میں ایرر آنے کی وجہ سے سکرپٹ رن نہیں ہو رہی ہے۔ فی الحال اردو ایڈیٹر فائرفاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر صحیح کام کر رہا ہے۔ ابھی اوپرا اور سفاری وغیرہ میں اس کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
اوپیرا کے نئے ورژن میں تو اس کی سپورٹ شامل ہو چکی ہے میرے خیال میں، اس لیپ ٹاپ میں اوپیرا انسٹال نہیں، لیکن دفتر میں استعمال کرتا تھا میں۔
 
Top