اردو ویب کا لوگو ( بہار آئی )

باسم

محفلین
یارانِ محفل السلام علیکم،
اردو ویب کے لوگو کے متعلق آپ سے وعدہ کیا تھا اسے پورا کرنے جارہا ہوں!

urduweb.gif

یہ لوگو خطاطی کے سوفٹ ویئر 'کِلک' میں تیار ہوا ہے اور اس کی تزئین 'میکرومیڈیا فائر ورکس' کے ذریعے کی گئی ہے۔
لوگو کے گرد آؤٹ لائن سفید اور پس منظر بے رنگ رکھا گیا ہے تاکہ ہر طرح کے پس منظر میں نمایاں نظر آسکے۔
بڑے حجم میں بنایا گیا ہے تاکہ تزئین میں آسانی ہو، رنگ بھرنے میں کوئی جگہ خالی نہ رہ جائے اور ضرورت پڑنے پر کسی نقص کے بغیر چھوٹا کیا جاسکے(چھوٹا بناکر بڑا کرنے سے خوبصورتی متأثر ہوتی ہے)۔
اس لوگو کے استعمال کے متعلق چند تجاویز ہیں کہ کمپنیاں اپنی ذیلی مصنوعات میں اصل لوگو کو بھی شامل کرتی ہیں تو اردو ویب میں بھی ایسا کرلیا جائے مثلاً یہ لوگو ہو اور آگے محفل لکھا ہو، لوگو اور آگے اردو لائبریری ایسے ہی ورڈ بینک، سیارہ، جریدہ وغیرہ کے ساتھ اور یہ کہ کوئی مختصر جملہ یا شعر کا مصرع لوگو کے ساتھ لکھا ہو جیسے میکرو میڈیا کا what the web can be اور جملہ کا ...because open source matters وغیرہ،
اب یہ لوگو اپنے مقصد پر کیسے پورا اترتا ہے تو سنیے کہ لفظ
اردو سے اردو زبان مراد ہے جسکی ترویج کیلیے اس ویب سائٹ کا قیام عمل میں آیا۔
اردو کا پھول ہونا زبان کے نفیس اور سلیس ہونے کی علامت ہے،
پھول کا کِھلا ہوا ہونا اسکی کشادگی کی،
اور رنگ برنگی ہونا مختلف زبانوں کے الفاظ پر شامل ہونے کی علامت ہے۔
اور لفظ ویب سے آپ اور مجھ سمیت اردو کے وہ تمام خدمت گار مراد ہیں جو کسی نہ کسی شکل میں اردو کی ترقی کیلیے کوشش کررہے ہیں۔
ویب کا مختلف رنگوں والا ہونا خدمت گاروں کے مختلف رنگوں، نسلوں، مذہبوں، اور علاقوں والے ہونے کی،
رنگوں کا شوخ ہونا انکے پُر جوش اور جواں حوصلہ اور الفاظ کا ابھرا ہونا بلند حوصلہ والا ہونے کی،
ویب کا آپس میں ملا ہونا انکے اِس اختلاف کے باوجود مقصد پر اتفاق کی،
اور سب کا اردو کو گھیر لینا ان کے اردو کے محافظ ہونے کی علامت ہے
سب کا رخ اردو کی جانب ہونا ان کے مقصد کے ایک ہونے کی خبر دیتا ہے اور وہ اردو زبان ہے،
اور اردو کا نستعلیق میں اور ویب کا غیر نستعلیق( ثلث ) میں ہونا یہ بتا رہا ہے کہ خود کو بدلتے ہیں اردو کو اپنی حالت پر رکھتے ہیں،
پھر اردو ویب کے مجموعہ کا رنگ برنگی ہونا یہاں ہر وقت چھائی رہنے والی بہار کی نشانی ہے جو انشااللہ سدا رہے گی۔
اور سنیے کہ یہ تمام باتیں لوگو کے مکمل ہونے کے بعد ذہن میں آئیں ورنہ اس سے پہلے ایک ہی بات ذہن میں تھی "اردو ویب کیلیے اچھا سا لوگو" اور وہ اتنا بامقصد ہوگا اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
اب آپ بتائیے یہ لوگو آپ کو کس حد تک پسند آیا اور مزید کس بات میں لوگو اپنے مقصد پر پورا اتررہا ہے اور اسکے استعمال کیلیے مزید کن باتوں کو خاطر میں لانا بہتر رہے گا؟؟؟
باسم

ذیل میں اردو ویب کا لوگو مختلف شکلوں میں دیا گیا ہے تاکہ اپنی ضرورت کے مطابق ہر ایک اسے اپنی سائٹ وغیرہ پر لگا سکے:

urduweb80.gif

اردو ویب ۸۰ سادہ
urduweb80butt.gif

اردو ویب۸۰ بٹن
urduweb80emb.gif

اردو ویب۸۰ ابھرا ہوا
urduweb80embtrans.gif

اردو ویب ۸۰ ابھرا ہوا بے رنگ
urduweb80trans.gif

اردو ویب ۸۰ سادہ بے رنگ
urduweb110.gif

اردو ویب ۱۱۰ سادہ
urduweb110butt.gif

اردو ویب ۱۱۰ بٹن
urduweb110emb.gif

اردو ویب ۱۱۰ ابھرا ہوا
urduweb110embtrans.gif

اردو ویب ۱۱۰ ابھرا ہوا بے رنگ
urduweb110trans.gif

اردو ویب ۱۱۰ سادہ بے رنگ
urduwebban.gif

اردو ویب بینر سادہ
urduwebbanbutt.gif

اردو ویب بینر بٹن
urduwebbanemb.gif

اردو ویب بینر ابھرا ہوا
urduwebbanembtrans.gif

اردو ویب بینر ابھرا ہوا بے رنگ
urduwebbantrans.gif

اردو ویب بینر سادہ بے رنگ
urduwebbutton.gif

اردو ویب بٹن
urduwebfull.gif

اردو ویب مکمل سادہ
urduwebfullemb.gif

اردو ویب مکمل ابھرا ہوا
urduwebfullembtrans.gif

اردو ویب مکمل ابھرا ہوا بے رنگ
urduwebfulltrans.gif

اردو ویب مکمل سادہ بے رنگ
http://mkhalidmasood.googlepages.com/urduwebicon.ico
اردو ویب آئیکون
urduwebicon.gif

اردو ویب آئیکون جِف

اردو ویب کے یہ تمام لوگو ایک ساتھ حاصل کیجیے
 

بدتمیز

محفلین
اگر اس لوگو کو مختلف سائز میں مہیا کر سکیں تو مہربانی ہو گی۔ اس سے لوگ اردو ویب کو اپنے بلاگ سے لنک کر سکیں‌گے۔
 

wahab49

محفلین
بہت خوب باسم جی۔ جس خوبصورت طریقے سے پیلے نیلے سبز اور لال رنگ کا حسین امتزاج کیا گیا ھے ۔ بہت پیارا ھے۔

مجھے ایسا لگ رھا ھے کہ آپ کو کچھ لوگو بنانے کی درخواست کروں۔ مزاقاً
بہت بہت مبارکباد اس شانداز لوگو کی تیاری پر۔
 

AMERICAN

محفلین
باسم جی
آپ کا بنایا ہو لوگو
اور خاص طور
بالکل خاص طور پر
آپ کی لوگو کے متعلق وضاحت بہت پسند آئی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ باسم۔ بہت اچھا لوگو بنایا ہے آپ نے۔ اب پلیز آپ ہی اس لوگو کا ایک 88x31 سائز کا بٹن بھی بنا دیں تاکہ باقی دوست اسے گرافک لنک کے طور پر اپنی ویب سائٹ پر بھی رکھ سکیں۔
 

دوست

محفلین
واہ بہت اچھا لگا۔
اگر اس کو مناسب سائز میں کردیں‌ تو میں اپنے بلاگ پر لگا لوں۔
 

باسم

محفلین
امریکن تو ہم پر بازی لے گئے ہم تو ابھی لوگو کو اپنے پروفائل میں لگانے کا سوچ ہی رہے تھے
سب کو پسند تو آ لینے دیں پھر بٹن بھی بنا دیں گے مگر بٹن کیلیے یہ تخصیص کیوں ضروری ہے 88×31 کی ؟
میں اسے مختلف حجموں میں تبدیل کرکے لاتا ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم آپ ضرور اسے مختلف sizes میں فراہم کریں۔ دراصل ویب سائٹس کے گرافک لنک کے عام طور پر 88x31 سائز استعمال ہوتا ہے۔
 

باسم

محفلین
اردو ویب کے کچھ لوگو چھوٹے حجم میں پیش ہیں اگر چہ تیار تو سب ہیں مگر انٹرنیٹ بار بار منقطع ہو رہا ہے
urduwebbanembtrans.gif

urduweb110embtrans.gif

urduweb80embtrans.gif

urduweb80butt.gif

urduweb80.gif

urduwebbutton.gif

اور بھائیو مجھے اور کام کا کہہ کہہ کر ڈرائیں مت
اور لوگو کی تزئین بھی میں آپ لوگوں کے حولے کرنے والا تھا کہ اسے ایسے ایسے ڈایزائن کریں مگر پھر خیال آیا کہ میرے کہنے پر تو کوئی ایسا نہیں بناسکے گا جیسا میں چاہتا ہوں
باقی آپ کام کا کہہ بھی سکتے ہیں اور میں منع بھی کرسکتا ہوں
باقی لوگوز کیلیے انتظار کیجیے کراچی والوں کی ابھی صبح نہیں ہوئی
 

بدتمیز

محفلین
اوپر سے نیچے چوتھے والے کی چوڑائی اور لمبائی ایک برابر کر دیں۔ ویسے مجھے سب سے نیچے والا بھی پسند ہے۔ لیکن کچھ جگہوں کے لئے میں چوتھا سائز استعمال کرنا چاہوں گا۔
 

بدتمیز

محفلین
اگر آپکے پاس گوگل ایڈ سینس اکاؤنٹ ہو تو اس کے والے سائز میں‌ اس کو بنا لیں۔ اگر نہیں تو میں اس کا کوڈ فراہم کر دیتا ہوں آپ ان کو ان سائزز میں ڈھال دیں۔
 

دوست

محفلین
گڈ میں اپنی پسند کا لوگو چنتا ہوں۔
لیکن کسی ایک کا کوڈ بھی جاری کیا جائے جہاں سے صرف کاپی پیسٹ کرکے کام چلایا جاسکے جیسے محفل کا لوگو ہے۔
 

باسم

محفلین
ذیل میں اردو ویب کا لوگو مختلف شکلوں میں دیا گیا ہے تاکہ اپنی ضرورت کے مطابق ہر ایک اسے اپنی سائٹ وغیرہ پر لگا سکے:

urduweb80.gif

اردو ویب ۸۰ سادہ
urduweb80butt.gif

اردو ویب۸۰ بٹن
urduweb80emb.gif

اردو ویب۸۰ ابھرا ہوا
urduweb80embtrans.gif

اردو ویب ۸۰ ابھرا ہوا بے رنگ
urduweb80trans.gif

اردو ویب ۸۰ سادہ بے رنگ
urduweb110.gif

اردو ویب ۱۱۰ سادہ
urduweb110butt.gif

اردو ویب ۱۱۰ بٹن
urduweb110emb.gif

اردو ویب ۱۱۰ ابھرا ہوا
urduweb110embtrans.gif

اردو ویب ۱۱۰ ابھرا ہوا بے رنگ
urduweb110trans.gif

اردو ویب ۱۱۰ سادہ بے رنگ
urduwebban.gif

اردو ویب بینر سادہ
urduwebbanbutt.gif

اردو ویب بینر بٹن
urduwebbanemb.gif

اردو ویب بینر ابھرا ہوا
urduwebbanembtrans.gif

اردو ویب بینر ابھرا ہوا بے رنگ
urduwebbantrans.gif

اردو ویب بینر سادہ بے رنگ
urduwebbutton.gif

اردو ویب بٹن
urduwebfull.gif

اردو ویب مکمل سادہ
urduwebfullemb.gif

اردو ویب مکمل ابھرا ہوا
urduwebfullembtrans.gif

اردو ویب مکمل ابھرا ہوا بے رنگ
urduwebfulltrans.gif

اردو ویب مکمل سادہ بے رنگ
http://mkhalidmasood.googlepages.com/urduwebicon.ico
اردو ویب آئیکون
urduwebicon.gif

اردو ویب آئیکون جِف

اردو ویب کے یہ تمام لوگو ایک ساتھ حاصل کیجیے
 

ساجداقبال

محفلین
زبردست

بہت زبردست باسم بھائی آپ تو چھپے رستم سوری گرافک ڈیزائنر نکلے۔ آج ہی اپنے بلاگ میں شامل کرتا ہوں۔ آپ کو اتنا خوبصورت اور خوب سیرت لوگو بنانے پر مبارکباد۔۔۔ :eek:
 
Top