اردو ویب پیج پر گوگل ایڈ سینس؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں یہاں دریافت کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا آپ لوگوں میں سے کسی کو اردو ویب صفحات پر گوگل ایڈ سینس استعمال کرنے کے بارے میں معلومات حاصل ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ اردو ویب صفحات پر گوگل کی جانب سے صرف پبلک ویلفیر والے اشتہارات ظاہر ہوتے ہیں جن کے کوئی پیسے نہیں ملتے۔ دوسری جانب میں نے تصویری اردو والے ویب صفحات تک پر گوگل کے اشتہارات دیکھے ہیں۔ اگر آپ دوستوں میں کسی کو اس بارے میں معلومات ہوں یا وہ ایسے ویب صفحات کے بارے میں جانتے ہوں تو برائے مہربانی اس بارے میں انفارمیشن مہیا کرکے شکریہ کا موقعہ فراہم کریں۔

والسلام
 

دوست

محفلین
بھائی جی اپنے بلاگ کے لیے درخواست دی تھی گوگل کو اور جواب ملا تھا کہ میری زبان ابھی سپورٹ شدہ نہیں۔ :roll:
 

بدتمیز

محفلین
ہمم یعنی محفل پر اشتہارات آنے لگے ہیں۔
یونیکوڈ اردو والے صفحوں پر نہیں آتے۔ تصویری اردو والے صفحوں پر دو وجوہات سے ہو سکتا ہے یا تو ان کے پیج ویو کی تعداد اتنی زیادہ ہو کہ گوگل اشتہارات دینے پر رضامند ہو یا وہاں انگلش کے کچھ الفاظ بھی لکھے ہوں یا پھر گوگل صرف کوڈ پڑھ کر ہی اشتہارات دیکھا دیتا ہو۔
 

باسم

محفلین
میں اردو ویب کی ریٹنگ چیک کررہا تھا تو معلوم ہوا یہ ہوسٹ کے نام ہے اور ایڈ وہی حاصل کرسکتا ہے جسکے نام پر ویب ہو
بہر حال کوشش کیجیے
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحيم

نبيل بھائي گوگل سے کوئي توقع بالکل بيکار ہے.. ميں اپني مرحوم ويب سائٹ کے حوالے سے ان کي کافي منت سماجت کرچکا ہوں مگر کوئي نتيجہ نہيں نکلا..

آپ کا حل صرف اور صرف ايڈ برائٹ ميں ہي ہے جہاں کسي زبان کي پابندي نہيں..

ميں باقاعدہ رقم بھي وصول کرچکا ہوں.. :D

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
مجھے یہ ایڈ برائٹ کچھ کام کی چیز لگ رہا ہے اگر محفل پر اشتہار لگانے ہی ہیں تو میرا خیال ہے بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
لو جی قدیر نے گوگل کو گھما ڈالا ہے.یہ سارا کام اس نے اپنے پرانے آئیڈیے یعنی کی ورڈز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے سرانجام دیا ہے۔
اب گوگل تابع دار و وفا شعار بیویہ ماجدہ کی طرح اردو یونیکوڈ صفحے پر انگریزی گوگل ایڈسین دکھا رہا ہے۔
اگرچہ میرا دل تو نہیں کررہا کہ اسے کوئی مبارک باد دوں لیکن میں ادھار رکھنے کا بھی قائل نہیں۔
ویل ڈن قدیر تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اس سے جانے کتنے مسکینوں کی دال روٹی چلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ :lol:
اب نبیل بھائی بھی اگر اردو محفل پر گوگل ایڈ سینس لگانا چاہتے ہیں تو اس طریقے کی پیروی کرکے یہ سب کرسکتے ہیں۔
وسلام
 

بدتمیز

محفلین
آہ دوست تم مجھ سے بازی لے گئے۔ میں بھی اس سے اجازت لے کر اس بارے میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ ویسے تم نے اس سے پوچھا بھی تھا کہ نہیں اس بارے میں پوسٹ کرنے کے لئے؟
 

زیک

مسافر
سائٹ کا سورس کوڈ دیکھا۔ اس میں عجیب و غریب keywords کی بھرمار سے تو یہ کسی spam site کا صفحہ لگتا ہے۔

اور ایڈسینس کا اکاؤنٹ لینے کے لیے گوگل کو انگریزی سائٹ دکھانی پڑتی ہے۔
 

اجنبی

محفلین
زکریا نے کہا:
سائٹ کا سورس کوڈ دیکھا۔ اس میں عجیب و غریب keywords کی بھرمار سے تو یہ کسی spam site کا صفحہ لگتا ہے۔

اور ایڈسینس کا اکاؤنٹ لینے کے لیے گوگل کو انگریزی سائٹ دکھانی پڑتی ہے۔
انگریزی سائیٹ دکھا کر اردو سائیٹ پر اشتہار چلانا گوگل کی رو سے جائزہے ۔


رہی بات کی ورڈز کی ، تو ابھی انہیں مختصر کرنا ہے ، کثیر تعداد میں فضول کی ورڈز موجود ہیں ، جنہیں نکالنا ہے ۔ اصل کام کے کی ورڈز تھوڑے ہیں ۔ دراصل قدیر صاحب نے یہ کام جلدی میں کیا ہے اور لگتا ہے کہ اس کے بعد اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا ۔
 
Top