اردو ویب پیج پر گوگل ایڈ سینس؟

MyOwn

محفلین

میں اپکی بات سے متفق ہوں۔ لیکن میں نے خود "لیکج" پالیسی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اردو سائٹ "forums.com.pk" پر کچھ عرصے کے لیے اشتہارات دیے ہیں۔ جن سے مجھے کل ملا کر کوئی 1-2 ڈالر ملے تھے :)

تصیح کا شکریہ۔
مزے کی بات یہ ہے کہ میری اپنی سائٹ پر میرے ہی اشتہار نظر آتے تھے۔ گوگل بعض اوقات ۔۔۔۔
 

عبدالقدوس

محفلین
بھائی میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں‌کیوں‌کہ اس سلسلے میں‌بھائی نے مجھے زپ بھیجا تھا کہ اپنے ہی ایڈ پر خود ہی تو کلک نہیں کرو
 

MyOwn

محفلین
اشتہارات کے لیے میری آفر!

اگر اردو محفل اشتہارات استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو جب تک گوگل کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو جائے، اگر محفل کی انتظامیہ چاہے تو، میں اپنے اشتہارات دے سکتا ہوں۔
اس کے علاوہ اگر کوئی دوسرے اردو کی سائٹ کے مالکان بھی اگر چاہیں تو اشتہارات کے لے مجھ سے رابط کر سکتے ہیں۔ میں‌ اپنی سائٹ (http://forums.com.pk) کے لیے گوگل استعمال کر رہا ہوں۔ تو کیوں نہ اپنی اردو سائٹس کو ڈائریکٹ اشتہارات دیے جائیں۔
رابطے کے لیے :‌ muhabat آٹ گوگل۔کوم

والسلام
 

پاکستانی

محفلین
گوگل نے آج ہی مجھے 230 ڈالر بذریعہ ویسٹرن یونین جاری کئے ہیں۔
میرے بلاگ پر پوسٹ یا مواد کے مطابق اشتہار نہیں آتے تو کیا کوئی دوست اس سلسلے میں تعاون کر سکتا ہے کہ پوسٹ یا مواد کے مطابق کیورڈ استعمال کر کے کس طرح اشتہار لائے جا سکتے ہیں۔
 
Top