اردو ویب سائٹ بنانے کا پانچواں سانچہ

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو!
یونی کوڈ اردو میں ویب سائٹ بنانے کا پانچواں سانچہ ( ٹمپلیٹ ) پیش خدمت ہے۔یہ اصل میں شمیل بھائی کی پسند کے مطابق بنایا ہے۔اچھا اور خوبصورت سانچہ ہے۔اس میں میں نے کافی تبدیلیاں کی ہیں۔مجھے امید ہے آپ کو یہ پسند آئے گا۔ویب سائٹ بنانے کے لئے مضمون سانچے پر درج ہے۔امید ہے اس سے آپ کو خاصی مدد ملے گی۔
جزاک اللہ

سانچے ( ٹمپلٹ ) کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں


سانچے کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں کلک کریں
 

جاویداقبال

محفلین
Good V Good

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
کے بعدعرض یہ ہے کہ آپکاپانچواں ٹمپلٹ ڈاؤن لوڈکیابہت اچھاتھااللہ تعالی آپ کواسکی جزادے(آمین ثم آمین)
- اوربھائی، آپ سے ایک بات کرنی تھی کہ آپ نے اس ناچیزکواپنے بلاگ میں بلاک کردیاہے کیاوجہ ہے؟ ضرورباضرورتفصیل سے آگاہ کریں کیامیں نے آپکے قوانین کی خلاف ورزی کی یاکوئی اوربات ہے۔ ماناکہ یہ بلاگ آپکاہے لیکن ہربات کے کچھ اصول وضوابط ہوتے ہیں امیدہے آپ مجھے تفصیل سے ضرورآگاہ کریں گے میں انتظارکروں گا(شکریہ)
میرا پرسنل ای میل یہ ہے
javediqbal26@hotmail.com
والسلام
جاویداقبال
 

مغزل

محفلین
اردو ویب سائٹ بنانے کا پانچواں سانچہ علوی کی تنصیب

بابا جانی میں نے سانچہ نمبر 5 میں (جو ڈاؤن لوڈ کے گوشہ میں ہے ) علوی ہی تنصیب کی ہے ،
تصویری نمونہ پیش کررہا ہوں ذپ بھی منسلک ہے ۔

5no10.jpg
 

Attachments

  • urdu web template 5.zip
    37.7 KB · مناظر: 14

ابو کاشان

محفلین
مغل بھائی انڈیکس فائل میں ہر جگہ فونٹ کا نام ڈالنے کے بجائے اسٹائل فائل میں ایک جگہ فونٹ کا نام تبدیل کرنے سے کام آسان ہو سکتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ کاشان کے ابا جان ۔
میں ایک اور سانچے پر کام کر رہا ہوں وہ بھی لگا تا ہوں۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ محمود، تصویروں میں تو یہ سانچے بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ ویب ڈیزائن ایک پیچیدہ فن ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس تو جلد سیکھی جاتی ہیں لیکن ویب پیج پر مواد کو قرینے سے مزین کرنے اور مناسب رنگوں کا امتزاج ڈھونڈنے کے لیے تخلیقی ذہن درکار ہوتا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا ویب ڈیزائن کے میدان میں بہت خوب استعمال کر رہے ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔
 

مغزل

محفلین
جزاک اللہ محمود، تصویروں میں تو یہ سانچے بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ ویب ڈیزائن ایک پیچیدہ فن ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس تو جلد سیکھی جاتی ہیں لیکن ویب پیج پر مواد کو قرینے سے مزین کرنے اور مناسب رنگوں کا امتزاج ڈھونڈنے کے لیے تخلیقی ذہن درکار ہوتا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا ویب ڈیزائن کے میدان میں بہت خوب استعمال کر رہے ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔


بہت بہت شکریہ نبیل بھائی اور بابا جانی ۔ حوصلہ افزائی کیلیے ممنون ہوں ۔
ایک سانچہ اور پیش کرتا ہوں ۔ ملاحظہ کیجیے ۔ آپ او کے کردیں‌گے تو اپ لوڈ سیکشن میں شامل کردوں‌گا۔
 

مغزل

محفلین
بابا جانی (الف عین), ایم بلال اور طمیم صاحب ، آپ حضرات کے بے حد شکریہ ، حوصلہ افزائی کیلیے ۔
والسلام
 
Top