السلام علیکم میں نے اردو محفل سے جملہ ون پوائنٹ زیرو کا پیک ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کیا ہے لیکن میں جہاں بھی اردو لکھتا ہوں تو یہ خود بخود ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ مین نے یونی کوڈ سپورٹ بھی دی ہوئی ہے لیکن مسلہ حل نہیں ہو رہا۔ براہ مہربانی مدد کریں۔
آپ کی مدد زیک یا دوست کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے انہوں نے یہ پیغام نہ دیکھا ہو۔ آپ ان کو ذاتی پیغام بھیج دیں۔
آپکے ڈیٹابیس کا character set یونیکوڈ یعنی utf8 نہیں ہے۔ آپ مائایسقیوایل کی کونسی ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
السلام علیکم بھائی میں مائی ایس قیو ایل کا ورزن 5.051b استعمال کر رہا ہوں اور جہاں تک میری ڈیٹا بیس کی کولیشن کا تعلق ہے تو وہ میں نے utf8 پر ہی سیٹ کی ہوئی ہے۔
حنیف المسلم بھائی، اگر آپ اپنے مسئلہ کے حل ہوجانے کی وجہ پر کچھ روشنی ڈال دیتے تو ہم جیسے مبتدیوں کو کچھ فائدہ ہوتا۔ میرا بھی کچھ اسی قسم کا مسئلہ ہے۔ ڈیٹا بیس کولیشن utf8 رکھنے کے باوجود اردو لکھنے پر کچھ سوالیہ نشان منہ چڑاتے ہیں۔ اس وقت میںجملہ کا 1.5ورزن استعمال کر رہا ہوں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ لوکل ہوسٹ پر مجھے یہ پرابلم پیش نہیں آرہی ہے۔ صرف بلو ہوسٹ پر جملہ کی انسٹالیشن کے بعد اردو لکھنے میںپرابلم ہے۔