اردو نثر میں نئے زمرہ جات

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر اور فرید کے مشورے کے مطابق اردو نثر کے زمرہ کے تحت ناول اور آپ بیتی کے زمرہ جات شامل کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میں داستان کا زمرہ شامل کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔

اسکے علاوہ میرے ذہن میں تفاسیر، مجموعہ احادیث اور دوسرا اسلامی تعلیمات سے متعلق مواد جمع کرنے کا خیال موجود ہے۔ مجھے اس سلسلے میں دوستوں سے مشورہ درکار ہے کہ کیا پہلے سے موجود مذہبی موضوعات کی فورمز اس کے لیے کافی ہوں گی یا یہاں پر اس مقصد کے لیے الگ سے فورمز سیٹ اپ کرنا چاہییں؟

شکریہ
 

دوست

محفلین
اسلامی موضوعات کے لیے بھی اسی فورم میں‌ایک ذیلی فورم اور پھر اس کے مزید ذیلی فورم بنا دیجیے۔ یہ یہاں‌ہی ٹھیک رہے گا۔تاہم اگر کوئی بہتر رائے ہے تو بسم اللہ۔۔
 
مزاحیہ شاعری کے لیے بھی ایک فورم اور اس میں پھر ذیلی فورم ہوسکتے ہیں اسے مزاح سے علیحدہ ہونا چاہیے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی

ہم آپ کو اب تسلی سے بیٹھنے کا موقع نہیں دیں گے نئی نئی فرمائشیں کرکر کے :)


بچوں کا ادب
خاکہ نگاری
رپورتاژ
اردو ادب کی تحریکیں
اردو ادب میں صُوفیائے کرام کا حصہ


آپ بیتی کا ضمرہ دو بار ہے کیا ان میں سے ایک کو مرثیہ سے بدلا جا سکتا ہے ؟
 

الف عین

لائبریرین
تاریخ ادب اردو کی ایک فورم ہو تو اسی میں اردو ادبی تحریکیں اور صوفیائے کرام کا حصہ آ سکتا ہے۔ اسی طرح مثنوی اور قصیدے کی ایک ہی ذیلی فورم کافی ہے کہ س میں زیادہ مواد نہیں ہوگا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مزید زمرے درکار ہیں:

تراجم
مصاحبہ
تذکرے / تذکرہ جات


قبلا فرمائش کئے گئے زمرے :

بچوں کا ادب / گوشہ اطفال
مرثیہ
خاکہ نگاری
رپورتاژ



شکریہ
 

رضوان

محفلین
سیدہ شگفتہ
آپ نے نئے زمرہ جات کے لیے ایک لفظ لکھا ہے
مصاحبہ
اس کی وضاحت فرمائیں گی؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رضوان صاحب

مصاحبہ عربی زبان کا لفظ ہے ، فارسی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور ان دونوں کی نسبت سے اردو میں بھی ۔ اسی ذیل میں مصاحبت بھی ہے ۔

اصطلاحا ً یہ انٹرویو کے لئے مستعمل ہے ۔
 

زیک

مسافر
شگفتہ کیا یہ واقعی اردو میں استعمال ہوتا ہے یا فارسی اور عربی کے حوالے سے بس ۔۔۔؟
 

رضوان

محفلین
شکریہ آپ نے وضاحت کردی ورنہ مصاحبت سے میں تو چاپلوسی اور خوشامد کا زمرہ ہی سمجھتا۔ :lol:
جس کی کوئی کمی نہیں ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا مطالعہ بہت محدود ہے اس لئے آپ کے سوال کا قطعی جواب دینا تو ممکن نہیں ، تاہم میں نے اردو میں اس کا استعمال دیکھا ہے اگرچہ کم ۔ ہم نے اپنی یونیورسٹی اور شعبہ دونوں کے مجلہ میں انٹر ویو کے لئے اسی اصطلاح کو استعمال کیا ہے ۔
 

زیک

مسافر
یہ اردو فورم ہے یا فارسی؟ ایک پنجابی سے ہم تنگ تھے کہ اب فارسی بھی آ گئی :!:
 
Top