اردو ناشر اب یونی کوڈ میں!!

الف عین

لائبریرین
حکومتِ ہند کی آئی ٹی وزارت نے جو اردو کے ٹٹولس کی سی ڈی فراہمی کی بات کی تھی، اس میں ونڈوز کے لیے پروگرامس میں اردو ناشر بھی ہے جو الگ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ سی ڈیک کی سائٹ سے تو یہ پاسکی کا ہی اطلاقیہ ہے
http://www.cdac.in/HTML/gist/products/nashir.asp
لیکن میں نے
http://www.ildc.in/urdu/udownload2k.htm
سے جو پیکیج ڈاؤن لوڈ کیا، اور اس میں سے ناشر انسٹال کیا تاکہ یہ دیکھوں کہ اس کی انکوڈنگ کا کنورٹر بن سکتا ہے یا نہیں، تو یہ جان کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ یہ یونی کوڈڈ ہے!!
یہ ورژن اب پاسکی کا نہیں۔ لیکن پاسکی والا اب بھی سی دیک کی سائٹ میں دستیاب ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کسی اور نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے یا ان کو سی ڈی ملی ہے؟
ناشر میں یہ مسئلہ لگ رہا ہے کہ یہ فونیٹک کی بورڈ کا آپشن تو دیتا ہے، لیکن یہ کام نہیں کرتا۔ وہی حکومتِ ہند کا منظور کردہ انسکرپٹ کی بورڈ (جو دوسری زبانوں کے لیے تو تھا، اب اردو کے لیے بھی دیکھ رہا ہوں) ہی کام کر رہا ہے۔
اب میرا ایک کام یہ بھی ہے کہ اردو انسکرپٹ کی بورڈ بھی ونڈوز کے لیے بناؤں۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہ جس نستعلیق فونٹ کا ذکر کر رہے ہیں اپنی سائٹ پر کیا یہ عام فونٹس کی طرز پر چلتا ہے یا پھر ان پیج قسم کا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
ساجداقبال نے کہا:
یہ جس نستعلیق فونٹ کا ذکر کر رہے ہیں اپنی سائٹ پر کیا یہ عام فونٹس کی طرز پر چلتا ہے یا پھر ان پیج قسم کا ہے؟
کہاں کی بات کر رہے ہیں ساجد؟
جو ڈاؤن لوڈ کے لیے فانٹ ہے، وہ یونی کوڈ ہے۔ نبیل کے نام سے۔ بلکہ GIST Nabeel.
لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ ناشر میں جو فانٹ دستیاب ہیں، وہ یونی کوڈ ہیں یعنی اس کا متن کاپی پپیسٹ کرنے سے نوٹ پیڈ میں بھی درست آتا ہے۔ لیکن یہ فانٹس ٹی ٹی ایف نہیں ہیں۔ ونڈوز کے فانٹ فولڈر کی جگہ اپنے ہی فولڈر میں ہیں۔ اور ان کا ایکسٹینشن ہے۔ یو ایف۔
جو فانٹس ناشر میں دستیاب ہیں، وہ نستعلیق عابد کے علاوہ، وہ ہیں۔
عماد
کامران
مغربی
مخدوم
ریاض
رباعی
صفی
اور
شجاع
ان کا ایکسٹینشن ٹی ٹی ایف کیا تب بھی یہ فانٹ فائل کھلنے سے انکار کر رہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لو۔ یہ فانٹس ونڈوز کی فانٹ ڈائریکٹری میں بھی مل گئے ہیں۔ وہاں یہ UNK_TT_Safi
وغیرہ ناموں سے انسٹال ہو تے ہیں۔ لیکن یہاں ان کی انکوڈنگ یونی کوڈ نہیں۔ یہ کیا ماجرا ہے، ذرا احباب غور فرمائیں۔ فانٹ جو ٹی ٹی ایف ہیں، وہ پرائیویٹ یوز ایریا کے کیریکٹرس ہیں، لیکن جب ناشر میں کام کرتے ہیں تو یونی کوڈ ہو جاتے ہیں۔
مزید یہ کہ ورڈ میں یہ فانٹ کامپلیکس سکرپٹ میں دستیاب نہیں۔ چناں چہ اگر یہ فانٹ میں اپلائی بھی کروں تو کوئی فرق نہییں پڑتا۔ نفیس ویب نسخ کا ویب نسخ ہی رہتا ہے، اور ویسٹرن سکرپٹ کا ہی فانٹ بدلتا ہے۔ یعنی حیرت کا مقام یہ ہے کہ متن تو درست یونی کوڈ میں آتا ہے لیکن علیحدہ فانٹ جو استعمال کیے گئے ہیں وہ یونی کوڈ نہیں!!
 

الف عین

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
اس میں سی ڈی کا آپشن ہے تو کیا یہ سی ڈی منگوائی جا سکتی ہے؟؟؟؟؟
ترکیب تو یہی لکھی ہے، لیکن میرے پاس تو دو سال پہلے کی گئی ہندی کی سی ڈی اب تک نہیں پہنچی۔ اردو کے لیے بھی رجسٹر تو کر دیا تھا، لیکن اگر براڈ بینڈ ہو تو بہتر یہی ہے کہ ڈاؤن لوڈ کیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
ہاں اس میں فائل اکسپورٹ میں کئی آپشنس ہیں:
یونی کوڈ ٹیکسٹ فائل۔ جو در اصل ایچٹی ایم ایل بناتا ہے لیکن فائل کو .txt ہی رکھتا ہے۔ ایکسٹنشن بدلیں ور برابزر میں کھولیں تو پڑھنے میں آتا ہے÷
یو ٹی ایف 8۔ اس صورت میں یونی کوڈ فائل کا ایکسٹینشن ہوتا ہے یو ٹی ایکس۔ جو در اصل ایس سی یونی پیڈ کا ڈیفالٹ ایکسٹینشن ہے۔
تصویر
اور پلین ٹیکسٹ۔ جس میں پرائیویٹ ایریا والے کیریکٹرس ہی آتے ہیں۔
میرا خیال یہ ہے کہ کاپی پیسٹ میں اس میں یہ پرووژن ہے کہ جب سارف کاپی کرے تو متن یونی کوڈ میں‌کنورٹ ہو کر کاپی ہو۔ شاید اسی وجہ سے اگرچہ فانٹ یونی کوڈ نہیں ہیں، لیکن متن کاپی پیسٹ ہو سکتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
میرا خیال یہ ہے کہ کاپی پیسٹ میں اس میں یہ پرووژن ہے کہ جب سارف کاپی کرے تو متن یونی کوڈ میں‌کنورٹ ہو کر کاپی ہو۔
یہی واردات ہے۔ اچھا آئیڈیا ہے، ان پیج والوں کو بھی ایسا کردینا چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید مانی چیمہ۔۔ اپنا تعارف تو دیں۔
ناشر اور نبیل فانٹ سی ڈیک کے ہیں جو یہاں ہندوستان کی ایک آئی ٹی پبلک کمپنی ہے۔ ڈاؤن لوڈ کا لنک میری پہلی پوسٹ میں ہی ہے۔ باقی ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کر کے دیکھیں۔ آپ کو خود معلوم ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
مطلب۔۔۔ کیا ان پیج کی طرح اس کو کاپی کر کے بطور امیج پوسٹ ہو؟ (شاید ان پیج میں ایسا کچھ ہے، مجھے معلوم نہیں)۔ تو درست ہے۔
 
Top