الوداعی تقریب اردو محفل – ایک حسین شہرِ سخن

یہ کون سے اقتباسات ہیں بھئی!
کہیں پھر سے اپنی تعریفیں جمع تو نہیں کر رہیں؟ :ROFLMAO:
یہ ایک محفلین کی سلور جوبلی کی تیاری ہے، اللہ کرے وہ ہمیں محفل بند ہونے سے پہلے موقع دے دیں کیونکہ دو چار ہاتھ لب بام رہ گیا ہے دونوں جانب سے!
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شاندار، جاندار اور خوبصورت انداز سے لکھا۔۔ کاش سب لوگ اسی طرح سرگرمیاں دکھاتے ، اپنا حصہ ڈالتے تو شاید ایسا نہ ہوتا۔۔
بہت شکریہ!

ایک بڑا مسئلہ یہ بھی رہا کہ محفل میں نئے لوگ نہیں ائے۔ سو وہی گنے چنے لوگ کہاں تک سرگرمیاں دکھاتے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بھائی، صرف مرغے لڑانے رہ گئے ہیں اور کتنا سر گرم کریں!!!

صابرہ بہن کی مراد اُن دنوں سے ہے جب محفل میں سرگرمی برائے نام تھی اور جس کی بنیاد پر انتظامیہ نے غالباً یہ نتیجہ نکالا کہ اب محفل کو بند کر دینا چاہیے۔ واللہ اعلم
 
صابرہ بہن کی مراد اُن دنوں سے ہے جب محفل میں سرگرمی برائے نام تھی اور جس انتظامیہ نے غالباً یہ نتیجہ نکالا کہ اب محفل کو بند کر دینا چاہیے۔ واللہ اعلم
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن میں نے اس ایکٹویٹی کے لیے آپ کی یہ لڑی مختص کر لی ہے کیونکہ یہ آئیڈیا پہلی بار آپ کے ذہن میں آیا تھا: :grin:

یہ کون سے اقتباسات ہیں بھئی!
کہیں پھر سے اپنی تعریفیں جمع تو نہیں کر رہیں؟ :ROFLMAO:
یہ ایک محفلین کی سلور جوبلی کی تیاری ہے، اللہ کرے وہ ہمیں محفل بند ہونے سے پہلے موقع دے دیں کیونکہ دو چار ہاتھ لب بام رہ گیا ہے دونوں جانب سے!
میں نے دو دن سے کوئی نیا اقتباس بھی نہیں لیا، پھر بھی جب ضرورت پڑی تو وہ سارے آٹھ دس اقتباسات جو بہت پچھلی لڑیاں کھنگال کر نکالے تھے، غائب ہو چکے ہیں۔ اس کا کوئی حل ہے؟؟؟ :cry:
کیا یہ سرور بھی اقتباسات کو کلپ بورڈ کی طرح کچھ دیر کاپی رکھتا ہے!!!
 
سرور کاپی تو رکھتا ہے لیکن اگر اقتباسات نظر نہیں آ رہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اقتباسات حذف ہو گئے ہیں۔

اس کا آسان حل یہ ہوتا ہے کہ ہم اقتباسات لے کر Toggle BB Code کا بٹن دبائیں جس کی علامت [ ] ہوتی ہے۔ اور پھر سارے ٹیکسٹ کو ایک ٹیکسٹ فائل جس کی ایکسٹینشن ٹی ایکس ٹی ہوتی ہے ، میں نقل کر لیں۔

یہ بھی ممکن ہے کہ اب کا اقتباسات کسی اور ٹیب پر یا کسی اور براؤزر پر موجود ہوں۔
 
واہ واہ۔۔۔۔فون پر موجود ہیں اور پی سی پر نہیں!
شکر ہے مل گئے!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
کہانی اپنی اپنی اہل محفل جب سناتے ہیں
مجھے بھی یاد اک بھولا ہوا افسانہ آتا ہے
محفل کو ہم سب بن مانگے ملنے کی وجہ سے کہیں نا کہیں فور گرانٹڈ لیے بیٹھے تھے۔ اب دامن چھڑا رہی ہے تو ہمارادل ڈولتا بھی ہے اور اپنی اندرونی اضطراری کیفیات پہ قابو پانے کے لیے مجھ ایسے چند اور دیوانے زندہ دلی کی آڑ میں تھیراپیوٹک مزاح پیدا کرنے کی جھوٹی سچی کوششیں کر رہے ہیں۔ کیونکہ اب ہم اور کریں بھی تو کیا۔ جب جانے کا فیصلہ ہو چکا تو اسے ایک حسین موڑ بنانا ہمارا کام تھا اور ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔۔۔امید ہے ہماری جانب سے ہوئی کوتاہیوں یا کسی متوقع دل آزاری پر محفلین معاف فرمائیں گے
اس بڑھ کے سچی بات کسی نے نہیں کی مریم بٹیا آیئں قریب ہم بلائیں لیں ۔ ہم نے محفل کو بالکل جیسے ہم والدین کو ٹیکن فار گرنٹڈ لیتے بالکل اسی طرح لیا اور وقت رخصت ہے تو اپنی اپنی کوتاہیاں یاد کررہے ہیں
باقی بعد میں لکھی ں گے میکائیل کے آئی پیڈ سے لکھ رہے ہیں وہ سوئمنگ کے لئے گئے ہیں ۔۔
جلدی جلدی ریٹنگ دیں
احمد بھیا نے بے حد خوبصورت پیرائے میں بیان کی محفل کی رونقیں
 
سیما علی

لائبریرین
شاید کچھ دوستوں کو یہ بات مبالغہ آرائی لگے۔ لیکن اگر انتخاب صرف ایک ویب سائٹ تک محدود ہو تو شاید آپ سب کے پاس بھی اردو محفل کے علاوہ کوئی اور انتخاب نہ موجود رہے۔ سو یہ بات محفلین ہی سمجھ سکتے ہیں ورنہ: جُز ترے اور کو سمجھاؤں، تو سمجھا نہ سکوں
بہت سچ قعطنا مبالغہ آرائی بالکل
نہیں
 
سیما علی

لائبریرین
اگر کبھی مجھ پر یہ پابندی مسلط کر دی جائے کہ اگلے دس سال تک، میں انٹرنیٹ پر کسی سائٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکوں گا، ماسوائے ایک منتخب کردہ سائٹ کے۔ تو یقیناً میرا پہلا اور آخری انتخاب اردو محفل ہوتی۔
صد فی صد درست بات ہمارا،بھی پہلا اور آخری انتخاب صرف اور صرف اردو محفل ہی ہو
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل

بہت سے غم تھے
بڑے الم تھے
میں ایسی دنیا میں تھا
کہ جس کا
حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن
یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر
کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری
یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی
احمد بھیا سلامت رہیں
بہت سے غم تھے
بڑے الم تھے
میں ایسی دنیا میں تھا
کہ جس کا
حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن
یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر
کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری
یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی

یہاں میں لفظوں میں اپنے جذبے سمو نا چاہتا
تو ایسا لگتا کہ جیسے کوئی زمیں کی رنگت سے آسماں کی شبیہ بنائے
یا جیسے کوئی تمازتِ دشت سر پہ اوڑھے بہار وادی کے گیت گائے
اگرچہ یہ نخلِ نو بہاری
بہت حسیں تھا
مگر یہاں کے طیّور سارے
مری صدا سے نا آشنا تھے
یہاں میں اپنی شناخت کھو کر بھی اجنبی تھا
انہی میں رہ کر ،میں اُن سا ہو کر بھی اجنبی تھا
یہاں پہ یوں تو کسی بھی شےکی کمی نہیں تھی
بس ایک غم تھا کہ اس جہاں میں
مرا کوئی بھی نہ ہم زباں تھا
نہ میری اردو کی چاشنی تھی

مگر کہاں تک!
مگر کہاں تک کہ حبس بارش کا پیش خیمہ ہے
رات کے بعد پھر سویرا ہے
رنج کے بعد راحتیں ہیں

خدا کا کرنا ہوا کہ اک دن
اسی جہاں میں اک ایسا گوشہ نظر میں ٹھہرا
کہ نام جس کا تھا اردو محفل
یہ بزمِ خوش کن، نشاط آگیں،
سرورِ پیہم، ورودِ راحت
خیال و احساس، مہرو الفت کا آشیاں تھی
یہاں پہ سب میرے ہم زباں تھے
جہان بھر میں جہاں جہاں تھے
وہ سب یہاں تھے

یہاں بہت سے تھے میر و غالب کی چاہ والے
بہت سے مشتاق یوسفی کے سراہنے والے
ہزار فیض و فراز پر جاں لُٹانے والے
زبانِ اردو کی ہر ادا کو سراہنے والے

یہاں کا ہر شخص استعارہ تھا دوستی کا
یہاں کا ذرّہ بھی اک منارہ تھا روشنی کا
غرض یہاں جو ملا وہ زندہ تھا، زندہ دل تھا
یہیں پہ آکر مزہ ملا ہم کو زندگی کا

اب ایسی پیاری ، حسین محفل میں
آگئے ہیں تو کون جائے
سو ہم نے اس کو ہی دل کی دھڑکن بنا لیا ہے
جہان بھر پر محیط رنگوں کے اس جہاں میں
بس اردومحفل کو اپنا مسکن بنا لیا ہے

***
کیا ہی بہترین انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ڈھیروں داد و تحسین قبول کیجیے آپ تو بہترین شاعری و نثر نگاری کرتے ہیں ہم سب آپ کے گرویدہ ہیں ۔محفل میں تو ہم جیسے نالائقوں نے بھی اسکو اپنا گھر سمجھ لیا
اور اس کا بڑا پن کہ ہم جیسوں کو گلے لگایا جن کا،لکھنے پڑھنے سے دور کا واسطہ نہیں صرف دو اور دو چار کرنا جانتے بڑے لیجر اٹھائے پھرتے بینک میں !!!!! کہاں یہ ادیبوں اور شعرا کی محفل اور کہاں ہم ہیں دوستو
جیتے رہیے شاد و آباد رہیں آمین نایاب ہیں آپ جیسے لوگ۔
 
آپا یہ آپ کی انکساری ہے کہ آپ نے اس خاکسار کو اتنا مان دیا! ورنہ محفل کا ہر رُکن محفل کی آن بان اور شان کا باعث ہے۔ اور آپ نے تو محفل کو اُس وقت حرکت میں رکھا ہے جب سب اپنی اپنی مصروفیات میں کھو گئے تھے۔

اللہ رب العزت آپ کو خوش رکھے، شاد آباد رکھے۔
 
Top