محمداحمد
لائبریرین
اگر شاپر دستیاب نہ ہوتے تو ہماری تحریر ناموں کا انڈیکس سی بن جاتی۔اخیر ہی قسم کا شاپر ڈبل کرایا ہے۔۔۔
اگر شاپر دستیاب نہ ہوتے تو ہماری تحریر ناموں کا انڈیکس سی بن جاتی۔اخیر ہی قسم کا شاپر ڈبل کرایا ہے۔۔۔
یہ ایک محفلین کی سلور جوبلی کی تیاری ہے، اللہ کرے وہ ہمیں محفل بند ہونے سے پہلے موقع دے دیں کیونکہ دو چار ہاتھ لب بام رہ گیا ہے دونوں جانب سے!یہ کون سے اقتباسات ہیں بھئی!
کہیں پھر سے اپنی تعریفیں جمع تو نہیں کر رہیں؟![]()
بہت شکریہ!بہت شاندار، جاندار اور خوبصورت انداز سے لکھا۔۔ کاش سب لوگ اسی طرح سرگرمیاں دکھاتے ، اپنا حصہ ڈالتے تو شاید ایسا نہ ہوتا۔۔
بھائی، صرف مرغے لڑانے رہ گئے ہیں اور کتنا سر گرم کریں!!!بہت شکریہ!
ایک بڑا مسئلہ یہ بھی رہا کہ محفل میں نئے لوگ نہیں ائے۔ سو وہی گنے چنے لوگ کہاں تک سرگرمیاں دکھاتے۔
بھائی، صرف مرغے لڑانے رہ گئے ہیں اور کتنا سر گرم کریں!!!
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن میں نے اس ایکٹویٹی کے لیے آپ کی یہ لڑی مختص کر لی ہے کیونکہ یہ آئیڈیا پہلی بار آپ کے ذہن میں آیا تھا:صابرہ بہن کی مراد اُن دنوں سے ہے جب محفل میں سرگرمی برائے نام تھی اور جس انتظامیہ نے غالباً یہ نتیجہ نکالا کہ اب محفل کو بند کر دینا چاہیے۔ واللہ اعلم
ویسے مرغے بھی لڑا ہی دیے آپ نے، الیکشن کے بہانے سے۔بھائی، صرف مرغے لڑانے رہ گئے ہیں اور کتنا سر گرم کریں!!!
اچھے بھلے انسان ہیں وہ دونوں (امیدوار)!!!ویسے مرغے بھی لڑا ہی دیے آپ نے، الیکشن کے بہانے سے۔![]()
اچھے بھلے انسان ہیں وہ دونوں (امیدوار)!!!
یہ کون سے اقتباسات ہیں بھئی!
کہیں پھر سے اپنی تعریفیں جمع تو نہیں کر رہیں؟![]()
میں نے دو دن سے کوئی نیا اقتباس بھی نہیں لیا، پھر بھی جب ضرورت پڑی تو وہ سارے آٹھ دس اقتباسات جو بہت پچھلی لڑیاں کھنگال کر نکالے تھے، غائب ہو چکے ہیں۔ اس کا کوئی حل ہے؟؟؟یہ ایک محفلین کی سلور جوبلی کی تیاری ہے، اللہ کرے وہ ہمیں محفل بند ہونے سے پہلے موقع دے دیں کیونکہ دو چار ہاتھ لب بام رہ گیا ہے دونوں جانب سے!
سرور کاپی تو رکھتا ہے لیکن اگر اقتباسات نظر نہیں آ رہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اقتباسات حذف ہو گئے ہیں۔میں نے دو دن سے کوئی نیا اقتباس بھی نہیں لیا، پھر بھی جب ضرورت پڑی تو وہ سارے آٹھ دس اقتباسات جو بہت پچھلی لڑیاں کھنگال کر نکالے تھے، غائب ہو چکے ہیں۔ اس کا کوئی حل ہے؟؟؟
کیا یہ سرور بھی اقتباسات کو کلپ بورڈ کی طرح کچھ دیر کاپی رکھتا ہے!!!
واہ واہ۔۔۔۔فون پر موجود ہیں اور پی سی پر نہیں!سرور کاپی تو رکھتا ہے لیکن اگر اقتباسات نظر نہیں آ رہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اقتباسات حذف ہو گئے ہیں۔
اس کا آسان حل یہ ہوتا ہے کہ ہم اقتباسات لے کر Toggle BB Code کا بٹن دبائیں جس کی علامت [ ] ہوتی ہے۔ اور پھر سارے ٹیکسٹ کو ایک ٹیکسٹ فائل جس کی ایکسٹینشن ٹی ایکس ٹی ہوتی ہے ، میں نقل کر لیں۔
یہ بھی ممکن ہے کہ اب کا اقتباسات کسی اور ٹیب پر یا کسی اور براؤزر پر موجود ہوں۔
کہانی اپنی اپنی اہل محفل جب سناتے ہیں
مجھے بھی یاد اک بھولا ہوا افسانہ آتا ہے
اس بڑھ کے سچی بات کسی نے نہیں کی مریم بٹیا آیئں قریب ہم بلائیں لیں ۔ ہم نے محفل کو بالکل جیسے ہم والدین کو ٹیکن فار گرنٹڈ لیتے بالکل اسی طرح لیا اور وقت رخصت ہے تو اپنی اپنی کوتاہیاں یاد کررہے ہیںمحفل کو ہم سب بن مانگے ملنے کی وجہ سے کہیں نا کہیں فور گرانٹڈ لیے بیٹھے تھے۔ اب دامن چھڑا رہی ہے تو ہمارادل ڈولتا بھی ہے اور اپنی اندرونی اضطراری کیفیات پہ قابو پانے کے لیے مجھ ایسے چند اور دیوانے زندہ دلی کی آڑ میں تھیراپیوٹک مزاح پیدا کرنے کی جھوٹی سچی کوششیں کر رہے ہیں۔ کیونکہ اب ہم اور کریں بھی تو کیا۔ جب جانے کا فیصلہ ہو چکا تو اسے ایک حسین موڑ بنانا ہمارا کام تھا اور ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔۔۔امید ہے ہماری جانب سے ہوئی کوتاہیوں یا کسی متوقع دل آزاری پر محفلین معاف فرمائیں گے
بہت سچ قعطنا مبالغہ آرائی بالکلشاید کچھ دوستوں کو یہ بات مبالغہ آرائی لگے۔ لیکن اگر انتخاب صرف ایک ویب سائٹ تک محدود ہو تو شاید آپ سب کے پاس بھی اردو محفل کے علاوہ کوئی اور انتخاب نہ موجود رہے۔ سو یہ بات محفلین ہی سمجھ سکتے ہیں ورنہ: جُز ترے اور کو سمجھاؤں، تو سمجھا نہ سکوں
صد فی صد درست بات ہمارا،بھی پہلا اور آخری انتخاب صرف اور صرف اردو محفل ہی ہواگر کبھی مجھ پر یہ پابندی مسلط کر دی جائے کہ اگلے دس سال تک، میں انٹرنیٹ پر کسی سائٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکوں گا، ماسوائے ایک منتخب کردہ سائٹ کے۔ تو یقیناً میرا پہلا اور آخری انتخاب اردو محفل ہوتی۔
احمد بھیا سلامت رہیںاردو محفل
بہت سے غم تھے
بڑے الم تھے
میں ایسی دنیا میں تھا
کہ جس کا
حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن
یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر
کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری
یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی
کیا ہی بہترین انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ڈھیروں داد و تحسین قبول کیجیے آپ تو بہترین شاعری و نثر نگاری کرتے ہیں ہم سب آپ کے گرویدہ ہیں ۔محفل میں تو ہم جیسے نالائقوں نے بھی اسکو اپنا گھر سمجھ لیابہت سے غم تھے
بڑے الم تھے
میں ایسی دنیا میں تھا
کہ جس کا
حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن
یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر
کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری
یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی
یہاں میں لفظوں میں اپنے جذبے سمو نا چاہتا
تو ایسا لگتا کہ جیسے کوئی زمیں کی رنگت سے آسماں کی شبیہ بنائے
یا جیسے کوئی تمازتِ دشت سر پہ اوڑھے بہار وادی کے گیت گائے
اگرچہ یہ نخلِ نو بہاری
بہت حسیں تھا
مگر یہاں کے طیّور سارے
مری صدا سے نا آشنا تھے
یہاں میں اپنی شناخت کھو کر بھی اجنبی تھا
انہی میں رہ کر ،میں اُن سا ہو کر بھی اجنبی تھا
یہاں پہ یوں تو کسی بھی شےکی کمی نہیں تھی
بس ایک غم تھا کہ اس جہاں میں
مرا کوئی بھی نہ ہم زباں تھا
نہ میری اردو کی چاشنی تھی
مگر کہاں تک!
مگر کہاں تک کہ حبس بارش کا پیش خیمہ ہے
رات کے بعد پھر سویرا ہے
رنج کے بعد راحتیں ہیں
خدا کا کرنا ہوا کہ اک دن
اسی جہاں میں اک ایسا گوشہ نظر میں ٹھہرا
کہ نام جس کا تھا اردو محفل
یہ بزمِ خوش کن، نشاط آگیں،
سرورِ پیہم، ورودِ راحت
خیال و احساس، مہرو الفت کا آشیاں تھی
یہاں پہ سب میرے ہم زباں تھے
جہان بھر میں جہاں جہاں تھے
وہ سب یہاں تھے
یہاں بہت سے تھے میر و غالب کی چاہ والے
بہت سے مشتاق یوسفی کے سراہنے والے
ہزار فیض و فراز پر جاں لُٹانے والے
زبانِ اردو کی ہر ادا کو سراہنے والے
یہاں کا ہر شخص استعارہ تھا دوستی کا
یہاں کا ذرّہ بھی اک منارہ تھا روشنی کا
غرض یہاں جو ملا وہ زندہ تھا، زندہ دل تھا
یہیں پہ آکر مزہ ملا ہم کو زندگی کا
اب ایسی پیاری ، حسین محفل میں
آگئے ہیں تو کون جائے
سو ہم نے اس کو ہی دل کی دھڑکن بنا لیا ہے
جہان بھر پر محیط رنگوں کے اس جہاں میں
بس اردومحفل کو اپنا مسکن بنا لیا ہے
***
احمد بھیا سلامت رہیں
کیا ہی بہترین انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ڈھیروں داد و تحسین قبول کیجیے آپ تو بہترین شاعری و نثر نگاری کرتے ہیں ہم سب آپ کے گرویدہ ہیں ۔محفل میں تو ہم جیسے نالائقوں نے بھی اسکو اپنا گھر سمجھ لیا
اور اس کا بڑا پن کہ ہم جیسوں کو گلے لگایا جن کا،لکھنے پڑھنے سے دور کا واسطہ نہیں صرف دو اور دو چار کرنا جانتے بڑے لیجر اٹھائے پھرتے بینک میں !!!!! کہاں یہ ادیبوں اور شعرا کی محفل اور کہاں ہم ہیں دوستو
جیتے رہیے شاد و آباد رہیں آمین نایاب ہیں آپ جیسے لوگ۔
احمد بھائی اس بات سے اتفاق کرنا میرے لیےممکن نہیں۔ دو ماہ پہلے جب محفل بند ہونے کی اظلاع ملی تھی تو ایک طویل تحریر محفل سے لوگوں کے کوچ کرنے اور اس کے اجڑنے کے اسباب پر لکھی تھی۔ بس اسے خوفِ فسادِ خلق کے ڈر سے پوسٹ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا ۔ شاید جاتے جاتے ہمت کر ہی دوں ۔ایک بڑا مسئلہ یہ بھی رہا کہ محفل میں نئے لوگ نہیں ائے۔ سو وہی گنے چنے لوگ کہاں تک سرگرمیاں دکھاتے۔
پوسٹ کر دیں، ہم منتظر ہیں اور دل کھلا رکھتے ہیں!احمد بھائی اس بات سے اتفاق کرنا میرے لیےممکن نہیں۔ دو ماہ پہلے جب محفل بند ہونے کی اظلاع ملی تھی تو ایک طویل تحریر محفل کے اجڑنے کے اسباب پر لکھی تھی۔ بس اسے خوفِ فسادِ خلق کے ڈر سے پوسٹ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا ۔ شاید جاتے جاتے ہمت کر ہی دوں ۔
یہ میر انیسؔ بھی آبگینوں اور احباب وغیرہ کے بارے میں بہت ہی کڑا کلیہ دے گئے ہیں ۔