تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

باباجی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
عید کے بعد آج ہی محفل پہ آیا اور یہ خبر پڑھ کر دل افسوس اور دکھ سے بھر گیا
واقعی خلوص، محبت اور شفقت سے بھرے لوگ چاہے لمحہ بھر کے لیئے ہی کیوں نا ملے ہوں ہمیشہ کے لیئے
خوشگوار یاد بن جاتے ہیں
ان سے ایک ہی ملاقات ہوئی اسلام آباد میں اور ان کی محبت و شفقت کی پھوار میں بھیگ گیا ، بعد میں ملاقات کی حسرت رہی
جو اب ہمیشہ رہے گی ۔۔ اور وہ عازم سفر آخرت ہوئے :(
اللہ اصغر صاحب کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے
 

غدیر زھرا

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون--- تلمیذ سر کی موت کی خبر یونہی تھی جیسے کوئی بہت اپنا جدا ہو گیا ہو۔۔ابھی تک بے یقینی سی ہے۔۔ اپنوں کا جانا مجھے ہمیشہ دکھ سے زیادہ حیرانی میں مبتلا کرتا ہے کہ بھلا یہ کیسے جا سکتے ہیں۔۔۔ان سے ذاتی رابطہ نہ ہونے کے باوجود ایسی انسیت اور قلبی لگاؤ تھا جس کے لئے الفاظ ناکافی ہیں۔۔انتہائی نفیس ذوق کے مالک۔۔۔سر آپ جتنے معزز تھے اتنے ہی باوقار اور معزز دکھتے بھی تھے۔۔۔محفل میں آپ کی جگہ کوئی نہ لے پائے گا۔۔اللہ آپ کو جنت کے اعلیٰ درجات پر فائز فرمائے آمین اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ جھیلنے کو صبرِِ جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔میں آپ کو ڈھیر سارا مِس کروں گی۔۔
 

الشفاء

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
یہ خبر دیکھ کر دھچکا سا لگا کہ تلمیذ سر وفات پا گئے ہیں اور وہ بھی عید کے دن۔۔۔ کہ جب مسلمان رمضان المبارک کی رحمتوں ، برکتوں اور مغفرتوں سے فیض یاب ہوتے ہوئے گناہوں سے پاک ہو کر عید گاہ میں اللہ عزوجل سے اس کی بخشش و رضوان کی عیدی حاصل کرنے جاتے ہیں۔۔۔تلمیذ سر اپنے رب کے حضور پہنچ گئے۔ اپنی عیدی حاصل کرنے۔۔۔
اللہ عزوجل ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عظیم پر اجر جزیل عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے لیے یہ خبر ایک سانحہ سے کم نہ تھی۔ سر سے کئی ایک ملاقاتیں رہیں۔ ہمیشہ شفقت اور محبت برتتے۔ شاید کوئی ہفتہ ایسا گزرتا تھا جب وہ فون کر کے خیریت نہ پوچھتے تھے۔ اس عید پر جب فون نہ آیا تو میں نے سوچا شاید مصروف ہوں۔ دوسرے دن یہ خبر ملی۔ ابھی تک اس کیفیت سے باہر نہین نکل پایا۔ اللہ اپنی رحمت کے معاملات کرے۔
 

بزم خیال

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
جب یہ خبر سنی تو یقین آتے کچھ وقت لگا. تلمیذ صاحب کے ساتھ یوں تو کبھی زیادہ بات چیت نہیں ہوئی لیکن ان کا انتخاب اور ان کے تبصرے پڑھ کر ان کی علم و کتاب دوستی کا خوب اندازہ ہوتا تھا. خصوصا اس سلسلے میں جہاں سب اپنی زیرمطالعہ کتب کا ذکر کیا کرتے تھے. ان کی دیگر محفلین کے لیے شفقت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا تھا کہ وہ ہر ایک کے زیر مطالعہ کتاب کے بارے میں نہ صرف پڑھتے تھے بلکہ اس بارے میں تبصرہ بھی کیا کرتے تھے. اخیر رمضان کی بات ہے کتابوں کی الماری سے کچھ نکالتے ہوئے میری نظر ایک کتاب پر پڑھی جو کچھ عرصہ پیشتر مجھے تحفے میں ملی تھی اور میں نے اس کا ذکر یہاں کیا کہ پڑھنا شروع کی ہے. تلمیذ صاحب نے پڑھنے کے بعد اس پر تبصرہ کرنے کی تاکید کی. اس دن اس کتاب کو دیکھ کر مجھے یہی خیال آیا کہ میں رمضان ختم ہونے کے بعد پہلی فرصت میں اس بارے میں کچھ لکھوں گی. لیکن عید کے فورا بعد ہی ان کے بارے میں یہ خبر ملی تو پھر اس الماری کو کھولنے کا خیال ہی نہیں ہے.
اچھے لوگ ہمیشہ یاد رہتے ہیں اور شاید انہیں خود کو بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ ان کے انداز و اطوار سے کتنے لوگ متاثر ہو رہے ہیں. تلمیذ صاحب بھی انہی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں. اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور ان کو ابدی سکون عطا فرمائیں. آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون!
جسونت سنگھ کی کتاب جناح ٹو پارٹیشن کے اردو ترجمہ کے سلسلہ میں تلمیذ صاحب سے کافی گفتگو ہوئی تھی اور انھوں نے بعض خامیوں کی نشاندہی کی تھی ۔وہ مستقل کتاب پر نوٹ لکھنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔
 

ایم اے راجا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
میں چونکہ کافی عرصہ محفل سے غیر حاضر تھا اس لیئے یہ اندوہناک خبر آج ہی دیکھی۔
اللہ مرحوم تلمیذ بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top