تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمراعظم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔آمین
مرحوم یقینا" ایک نفیس اور بلند پایہ انسان تھے۔مجھ سے کوئی خاص رابطہ نہیں تھا۔مراسلات پر اظہارِ خیال ہوتا رہتا تھا- ایک مرتبہ آپس میں ایک ادبی نقطہ پر تبادلہ خیال ہوا۔مرحوم نے مجھے ایک ذاتی مراسلے میں اس موضوع کو جس خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچایا ،ایسا یقینا" ایک نفیس،بلند مرتبہ اور کشادہ دل رکھنے والا ہی کر سکتا ہے۔
 

تجمل حسین

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
عید کی چھٹیوں کی وجہ سے 5 دن بعد آج محفل میں آیا تو یہ خبر پڑھ کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی تو میری ان سے پہلے اور آخری مکالمے میں دستخط میں فون نمبر کے متعلق بات ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نےمجھے میرے دستخط میں موجود فون نمبر کو ہٹانے کےلیے کہا تھا۔ کیا عمدہ اندازِ بیاں تھا ان کا۔ اور میں نے اسی مکالمے میں انہیں جواب بھی دیا تھا۔ مگر مجھے کیا معلوم تھا یہ میں ان سے پہلی اور آخری بار بات کررہا ہوں۔
اس وقت دل جس دکھ اور صدمے کی کیفیت سے گزر رہا ہے تحریر سے باہر ہے۔ اگر میری یہ حالت ہے تو ان کے گھر والوں پر کیا گزری ہوگی اور گزر رہی ہوگی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور محترم تلمیذ صاحب کی تمام خطاؤں کو اپنے رحمٰن ہونے کے صدقے معاف فرمائے اور انہیں اپنے رحیم ہونے کے صدقے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

آہ، بہت افسوسناک اور دکھ دینے والی خبر۔
اصغر صاحب بہت شفیق اور باذوق انسان تھے۔ اور میں انہیں اپنی پوسٹس پر ٹیگ کرنا کبھی نہیں بھولتا تھا کیوں کہ ایک آدھ بار ٹیگ نا کر سکنے پر انہوں نے گلہ بھی کیا۔
اللہ پاک اصغر صاحب کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور ان کے خاندان اور دوستوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!

اصغر صاحب کی وفات کے صدمے سے میں ابھی تک نکل نہیں پارہا ہوں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی اپنا تھا جو روٹھ کر کہیں دور چلا گیا۔ آپ سے جب بھی بات ہوئی ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ہی ملا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے اس مہربان دوست کو جنت الفردو س کے اعلیٰ ترین درجات عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
 

زین

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوس اور رنج کی خبر ہے
اللہ تلمیذ صاحب کی مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
چراغ بجھتے چلے جا رہے ہیں سلسلہ وار
میں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے
اصغر صاحب سے کئی بار ملاقات ہوئی پہلی ملاقات میں ہی بھرپور تاثر چھوڑنے والی انتہائی نفیس، شریف النفس ، ملنسار، مخلص ، درد مند دل رکھنے والے ، باوقار، علمی ، ادبی اور پریکٹیکل شخصیت کے مالک تھے۔
وہ میرے پاس آخری دفعہ کچھ عرصہ پہلے میری شادی پر تشریف لائے اور میں ان کے پاس آخری دفعہ عید پر ان کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے کے لیے گیا :(
اے ہم نفسانِ محفلِ ما!
رفتید ولے نہ از دلِ ما!
اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اور ان کے لواحقین و وابستگین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین
یا رب العالمین
بجاہ سیدالمرسلین
 

اوشو

لائبریرین
ان کا موبائل نمبر اب ان کے بیٹے کے پاس ہے اگر کوئی اظہار افسوس کرنا چاہے تو رابطہ کر لے یا ذاتی پیغام میں مجھ سے نمبر لے سکتے ہیں۔
 

bilal260

محفلین
ایستادہ : دائیں سے؛ سعادت ، امجد علوی ، ساجد ، سید زبیر ، افتخار اجمل بھوپال ، سید شاکر القادری ، تلمیذ ،

alqalm-taj-nastaleeq-shakirul-qadree%252Burdu-bloggers.jpg
کون سے ہیں جناب والا اللہ عزوجل اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور درجات بلند کرے۔آمین۔
 

فرخ

محفلین
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔۔۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں بہترین مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان والوں کو صبر جمیل اور بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔۔۔ آمین، یا رب العالمین
 

نظام الدین

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
پڑھ کر بہت صدمہ ہوا۔۔۔۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!

یہ بڑی المناک خبر ہے اور محفل اور محفلین کے لئے بڑی دلگررفتگی کی بات ہے کہ محفل ایک نفیس اور ہر دلعزیز شخصیت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محروم ہو گئی ہے۔ گو کہ تلمیذ صاحب سے میرا واسطہ محفل کی حد تک ہی رہا، تاہم اُن کی تحریر ہی اُن کی شخصیت کی آئنہ دار تھی۔ میرے دل میں اُن کے لئے بڑی قدر ہے اور رہے گی۔ وہ ادب سے محبت رکھنے والے تھے اور یہ بات اُن کی تحاریر سے عیاں ہے۔ اگر دو لفظ "ادب" اور "محبت" میسر نہ آ سکیں تو شاید ہم محفلین کو اُن کے بارے میں بات کرنا دشوار ہو جائے۔

اے ہم نفسانِ محفلِ ما!
رفتید ولے نہ از دلِ ما!
 

کعنان

محفلین
میں کافی عرصہ بعد فورم پر آیا ۔ اپنے انتقال کی خبر پڑھی ۔ میں الحمد للہ حیات ھوں ۔ مجھے بلڈ کینسر ھو گیا تھا اور الحمد للہ کیمو تھراپی اور بورن میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد بیماری ختم ھو گءی ھے لیکن کمزوری کافی ھے ۔ تمام بھایوں سے دعاوں کی درخواست ھے۔
ح

واللہ اعلم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top