اردو محفل کی فورمز کی فہرست کی تنظیم نو

پھر وہی غلطی، سعود بھی شاید درست کرتے کرتے تھک گئے۔ عزیزم یہ سعود ہے، سعید ابن سعید کے والد کا نام ہے۔
ایک مرتبہ ہم بھی یہی غلطی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور سعود ابن سعید بھائی نے بہت ہی خوشگوار انداز میں اس کا تذکرہ کیاتھا ۔
 

الف عین

لائبریرین
عابد خان اپنا تعارف تو دیں۔ پہلے یہ بتائیں کہ کیا واقعی آپ ’حان‘ ہیں یا کتابت کی غلطی ہو گئی آپ سے۔
 

عثمان

محفلین
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ تعارف کے زمرے میں عنوان دینے کا معیار مقرر کر دیا جائے ؟
یعنی کسی رکن کے تعارفی دھاگے کا عنوان "السلام علیکم" "نیا اضافہ" ، "میں بھی آگیا" وغیرہ کی بجائے محض "رکن کا نام کا تعارف" ہو۔
اس طرح نہ صرف یہ کہ مذکورہ زمرہ منظم دیکھائی دیتا ہے بلکہ اراکین کے تعارفی دھاگے بھی ہجے وار ڈھونڈنے میں آسانی رہتی ہے۔
 

عثمان

محفلین
بلکہ صرف اتنا ہی نہیں ...،
تعارفی دھاگہ رکن کے پروفائل پر کہیں نمایاں طور پر چسپاں ہونا چاہیے۔ تاکہ اگر آپ کسی رکن کے نام پر کلک کریں تو تعارف کے لئے باآسانی اس کے تعارفی دھاگے تک پہنچ سکیں۔ تعارفی دھاگے کو محض ایک عام کھولا گیا دھاگہ نہیں بلکہ رکن کے پروفائل کا ایک جزسمجھنا چاہیے۔
دراصل تعارف اور انٹرویو کے زمرے کو اب تک دوسرے زمرہ جات کی طرح ہی منظم کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ جبکہ میری ناتجربہ کار رائے میں اس کو کچھ مختلف خطوط پر استوار ہونا چاہیے۔
 
Top