اردو محفل کی سپیمنگ کے خلاف پالیسی

خورشیدآزاد

محفلین
جہاں تک میری سمجھ ہے، اور کیونکہ میری سمجھ کم علمی پرمشتمل ہے اس لیے اس کے غلط ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، جس کے لیے پیشگی معذرت ۔ کسی بھی فورم کا معیار اس کے اراکین اور اُن اراکین کاپوسٹ کیا ہوا مواد کی تنظیم کے مرہون منت ہوتا ہے۔ اور ایک فورم کو اچھا یا برا کے طور پر آپ دو طرح سےجانچ سکتے ہیں

1۔ اراکین : یعنی کل اراکین کی تعداد، اور فعال اراکین کی تعداد، اوراراکین وقت کے ساتھ فورم سے الگ نہیں ہوئے بالکہ عام ارکان ترقی کرتے ہوئے موڈریٹر اور خاص ممبران کی حیثیت تک پہنچے۔
2۔ مواد کی تنظیم : فعال اراکین نے جو مواد پوسٹ کیا ہے اس کی تنظیم منظم طریقے سے ہوئی ہے، یعنی ہر موضوع میں موضوع کے مطابق مواد پوسٹ کیا گیا ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہوا کہ قصہِ یوسف سنایا جارہا ہے اور اس میں ظلیخہ کی لڑکی ہے یا لڑکا، کی بحث چھڑ گئی۔

یہ تو ایک کھلی حقیقت ہے کہ کسی بھی موضوع میں غیر مطلقہ گفتگو پورے موضوع کا ستیا ناس کردیتی ہے، اور سب سے نقصان دہ چیز اس سےفورم کے معیار پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ لیکن میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ اردومحفل پر بہت زیادہ سپیمنگ ہوتی ہے۔ یہاں میری سپیمنگ سے مراد کسی موضوع میں اس موضوع سے ہٹ کر Chit Chat کی صورت میں گپ شپ۔ اور اس کے علاوہ one line پوسٹ یا ایک جملہ یا سمائل بھی سپیمنگ کےزمرے میں آتا ہے۔

اس لیے میں سمجھتا ہوں اردومحفل کی انتظامیہ کو اس طرف خاص دیہان دینا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کا اس مسئلے کی جانب توجہ دلانے کا شکریہ۔ میری گزارش ہے کہ اگر آپ کو کسی موضوع پر سپیمنگ نظر آتی ہے تو اس کو رپورٹ کر دیا کریں تاکہ اس کے بارے میں کوئی ایکشن لیا جا سکے۔ پراجیکٹس کے دھاگوں میں اگر کہیں Chit Chat ہو جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ موضوع سے ہٹانے والے مراسلات کو حذف کر دیا جانا چاہیے۔ جہاں تک سیاست اور مذہب کا تعلق ہے تو کئی لوگوں کا فورم میں شمولیت کا مقصد ہی ان زمرہ جات میں ہر موضوع میں ٹانگ اڑانا ہوتا ہے۔ مذہبی تعلیمات کو تو میں موڈریشن کے تحت لے آیا ہوں۔ سیاست کے زمرے کو فی الحال میں اسی طرح چلنے دے رہا ہوں۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کو موڈریشن کے تحت لے آؤں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا نہیں‌ خیال کہ گپ شپ کے دھاگوں یا کھیل ہی کھیل کے دھاگوں میں جو مواد ہے وہ spam کے زیر اثر ہے۔

فورم میں اور جہاں بہت سارے projects پر کام ہو رہا ہے، وہاں گپ شپ کرنا ایک ضروری امر ہے۔

آپ کسی بھی فورم پر جا کر دیکھیں، وہاں اردو محفل کے مقابلے میں بہت زیادہ گپ شپ ہوتی ہے۔
 

زیک

مسافر
خورشید میں آپ سے متفق ہوں کہ اکثر محفل پر چٹ چیٹ شروع ہو جاتی ہے۔ امید ہے کہ ارکان گپ شپ کے زمرے کے علاوہ اس سے اجتناب کریں گے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
جی شمشاد بھائی میں آپ سے مکمل طور پرمتفق ہوں کہ کھیل ہی کھیل میں یا گپ شپ کے زمرے میں جو موادہے وہ سپیمنگ نہیں ہے۔ اور یہ بھی صحیح ہے کہ ان زمروں میں یا کسی بھی زمرے میں، اور کسی بھی موضوع میں تھوڑی بہت گپ شپ کی اجازت ہونی چاہیئے لیکن میرا خیال ہے جہاں محسوس ہو موضوع کا مربّہ بن رہاہے انتظامیہ کو فوراً ممبران کو موضوع کی طرف متوجہ کرنا چاہیے، ورنہ موضوع کا بھیڑا غرق ہوجاتا ہے۔

ویسے تو بہت ساری مثالیں ہیں لیکن تازہ ترین مثال کے "اراکینِ محفل میں سے آپکو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟ " کے موضوع کولےلیں۔ 22 صفحے سے لے کر 26 صفحے تک مکمل طور پر موضوع سے ہٹ کر گپ شپ ہورہی ہے۔ اب اس سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ گپ شپ کرنے والے ممبران کے علاوہ باقیوں کی دلچسپی دھاگے سے ختم ہوجاتی ہے کیونکہ انہوں نے جو پوسٹ دھاگے میں کی تھی وہ اس گپ شپ میں کہیں گم گئی اور انہیں نہیں پتا کہ ان کی پوسٹ کا جواب میں کسی دوسرے ممبر نے پوسٹ کی ہے یا نہیں، کس کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ اس گپ شپ کے سمندر میں اپنی پوسٹ ڈھونڈے۔

میری ذاتی رائے ہےگپ شپ کا زمرہ ہونے کے بعدگپ شپ کے دھاگوں کو چھوڑ کر کسی بھی دوسرے دھاگے میں موضوع سے ہٹ کر ایک یا دو پوسٹ، زیادہ سے زیادہ تین پوسٹ سے زیادہ کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خورشید بھائی آپ کی بات بالکل بجا ہے۔ میں نے کئی دفعہ الگ سے ایسی باتوں کے لیے دھاگہ کھول کر ایسے مراسلوں کو وہاں منتقل بھی کیا ہے۔ اب یہ تو اراکین کی اپنی ذمہ داری ہے کہ موضوع سے ہٹ کر مراسلہ بھیجنے سے اجتناب کیا کریں۔
 
Top