سولھویں سالگرہ اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کی تیاریاں

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
ایک بار پھر اردو محفل فورم کی سالگرہ قریب آ پہنچی ہے۔
اپنے تخیل کے گھوڑوں کو اصطبل سے نکالیے، اور مختلف سمتوں میں دوڑا کر نئے نئے سلسلوں سے سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کو مزین کیجیے۔
یہ محفل محفلین سے ہے۔ آپ جو سلسلہ چاہیں، شروع کر سکتے ہیں۔
بس خیال رہے کہ
کسی کی دل آزاری نہ ہو۔
کوئی تعصب کا رنگ نہ ہو۔
کوئی متنازع موضوع نہ ہو۔
سالگرہ کی سرگرمیوں کے دوران اگر اختلافی امور سے گریز کر لیا جائے تو بہتر انداز سے سالگرہ منائی جا سکتی ہے۔
سالگرہ کے دوران بے جا سیاسی و دیگر خبروں سے اردو محفل کو بھرنے سے گریز کیا جائے، اس کام کے لیے فیس بک ٹویٹر موجود ہیں۔

سالگرہ پر فورم کو اپنی تحاریر، شائستہ خاکوں، شاعری، مثبت گفتگو، تعمیری کھیلوں، مقابلوں اور تکنیکی مضامین سے مزین کیجیے۔ :)
اِس میں تاریخ بھی تو لکھنی چاھئیے تھی کہ کب اردو محفل کی سالگرہ ہے
 
عدنان بھائی آج کل کہاں غائب رہتےہیں لگتا ہے بڑے آدمی ہوگئے ہیں آپ
بھائی صاحب آپ کی یاد آوری کا شکریہ ،
آج کل بولنے سے زیادہ سننے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔
اس لیے محفل پر موجود ہوتے ہوئے بھی آپ کی نظر سے پوشیدہ رہتے ہیں ۔
 
بھائی صاحب آپ کی یاد آوری کا شکریہ ،
آج کل بولنے سے زیادہ سننے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔
اس لیے محفل پر موجود ہوتے ہوئے بھی آپ کی نظر سے پوشیدہ رہتے ہیں ۔
پر ہمیں آپ کی رائے بھی تو چاھئیے ہوتی ہے ایک دو مراسلے لکھ دیا کریں
 
ویسے اردو محفل اب کتنے سال کا ہو چکا ہے :)

photo-1566004100631-35d015d6a491
 
Top