اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم ابنِ سعید بھائی۔

میں نے اپنے براؤزر کا کیش بھی صاف کر کے دیکھ لیا، لیکن میں اس کے باوجود اپنے لکھے ہوئے مواد کا رنگ نہیں بدل پا رہا۔
 
حسان خان

لائبریرین
ہم نے محفل میں فورم تھریڈ پریفکس لسٹنگ پھر سے فعال کر دیا ہے۔ یعنی جن زمرہ جات میں لڑیوں کے سابقے لگے ہیں ان میں اوپر تمام متعلقہ سابقوں سے فلٹر کرنے کا اختیار موجود ہوگا۔ :) :) :)

اگر یہ سہولت 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کے زمرے میں بھی میسر ہو جائے تو کیا ہی کہنے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے کلر کا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہاں ڈیلیٹ پریس کرنے سے وہی ڈیش آنا شروع ہو گیا ہے۔۔۔ دیکھئے غور کیجئے یہ مردہ زندہ کیسے ہوگیا؟؟

کیا یہ مسئلہ ابھی بھی کسی کو پیش آ رہا ہے؟ میرے پاس تو صحیح کام کر رہا ہے۔
 
طمیم

محفلین
آپ کونسا آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر استعمال کر رہے ہیں؟
میرے پاس ونڈوز 7 کا جرمن ورژن ہے اور فائر فاکس کا ورژن 22 ہے۔
مجھے بھی یہی مسئلہ ہے ۔ ڈیلیٹ کا بٹن دبانے پر ۔ ٹائپ ہوتا ہے۔ بیک اسپیس کے بٹن سے کام چلانا پڑتا ہے۔
 
ابن سعید بھائی! جب ہم کسی زمرے کو زیر نگرانی لاتے ہیں اور پھر وہاں کسی نئی پوسٹ کی ہمیں اطلاع موصول ہوتی ہے تو وہ اطلاع نامے میں انگریزی میں موصول ہوتی ہے، اگر ممکن ہو تو اسے بھی اردو میں کردیا جائے۔
 
ابن سعید بھائی! جب ہم کسی زمرے کو زیر نگرانی لاتے ہیں اور پھر وہاں کسی نئی پوسٹ کی ہمیں اطلاع موصول ہوتی ہے تو وہ اطلاع نامے میں انگریزی میں موصول ہوتی ہے، اگر ممکن ہو تو اسے بھی اردو میں کردیا جائے۔
کیا وہ انگریزی فقرہ ذرا سا بتا سکتے ہیں تاکہ ہم ترجمے کے نظام میں اس کو ڈھونڈ سکیں۔ :) :) :)
 
نکتہ ور

محفلین
بہت دنوں سے یہ لڑی دیکھ رہا تھا مگرایڈیٹر میں درست اردو نہ لکھ سکنے کے باعث تبصرہ نہیں کیا۔
اردو محفل کا نیا روپ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یقینا مدیران خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
 
بہت دنوں سے یہ لڑی دیکھ رہا تھا مگرایڈیٹر میں درست اردو نہ لکھ سکنے کے باعث تبصرہ نہیں کیا۔
اردو محفل کا نیا روپ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یقینا مدیران خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

نکتہ ور بھائی ! ۲۰ مئی کے دن جب آپ نے ہمارے لیے شرارتی جن کو ڈھونڈا تھا، اس دن کے بعد سے آپ خود غائب ہیں۔ محفل میں دوبارہ سے خوش آمدید

لیجئے صاحب آپ کی خاطر اس جن کو ڈھونڈ نکالا ہے
 
نکتہ ور

محفلین
نکتہ ور بھائی ! ۲۰ مئی کے دن جب آپ نے ہمارے لیے شرارتی جن کو ڈھونڈا تھا، اس دن کے بعد سے آپ خود غائب ہیں۔ محفل میں دوبارہ سے خوش آمدید
ارے ہم تو ادھر ہی ہیں کیا ہوا جو چند دن نظر نہیں آئے آپ نے دوبارہ خوش آمدید کہہ کر ہمیں غیر حاضر ہونے والوں کی فہرست میں ڈال دیا؟
 
میں تو ابھی نیا ہوں آپ سب لوگوں کو دیکھ رہا ہوں امید ہے آپ لوگوں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملے گا۔۔
والسلام
محمد عمر قادری
 
Top