اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

زبردست،
ڈیلیٹ بٹن سے فل اسٹاپ والا مسئلہ دو تین دن پہلے رات کو نہیں ہوارہا تھا لیکن پھر اگلے دن سے وہی مسئلہ رہا، اس دن آن لائن بھی صرف آپ ہی تھے رات، شاید کچھ اَپ گریڈ کرتے ہوئے وہ کنفلِکٹ ختم ہو گیا ہو اور پھر کسی چیز سے دوبارہ ہو گیا ہو۔
کیا آپ براؤزر کیش کلئیر کر کے نتائج سے آگاہ کر سکیں گے ہمیں؟ :) :) :)
 
میں فائر فاکس کا بارہواں ورژن استعمال کرتا ہوں۔
میں اپنا لکھا منتخب کر کے جب تبدلِ رنگ کے آپشن سے اس کے لیے دوسرا رنگ منتخب کرتا ہوں تو کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا اور میرا لکھا بدستور سیاہ رنگ میں ہی دکھائی دیتا رہتا ہے۔
کیا آپ کے ساتھ ہر دفعہ ایسا ہی ہوتا ہے؟ ہر براؤزر میں؟ کیا کیشے کلئیر کر کے دیکھ لیا؟ کیا آپ کوئی ربط شامل کر پاتے ہیں یا وہ بھی نہیں ہو پاتا؟ :) :) :)
 
مجھے کلر کا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہاں ڈیلیٹ پریس کرنے سے وہی ڈیش آنا شروع ہو گیا ہے۔۔۔ دیکھئے غور کیجئے یہ مردہ زندہ کیسے ہوگیا؟؟
نبیل بھائی نے اسے فکس کیا تھا۔ ہمیں اندازہ نہیں کہ اس کے لیے کیا تبدیلی کرنی پڑی تھی۔ فی الحال وہ سفر میں ہیں۔ دیکھے کب ان کو موقع ملتا ہے اسے دیکھنے کا۔ :) :) :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ہم نے کچھ لکھنے سے پہلے لغت دیکھ لی تھی
اس وقت ہمارے پاس نوراللغات جلد سوم از مولوی نورالحسن نیر موجود ہے

عار۔۔۔۔ عربی۔۔ مونث ۔۔ ننگ، دشنام،عیب، عار آنا، شرم آنا، لاج آنا،
عار سمجھنا ===عیب سمجھنا
عار کرنا۔۔۔۔ شرم کرنا عیب سمجھنا
عاری۔۔۔عربی ۔۔ صفت۔۔== ننگا، خالی، مجبور، معذور، زچ، دق،(زچ اور دق کے معانی عربی میں نہیں بلکہ اردو میں ہیں)
عاری آجانا ۔۔۔ تنگ آجانا، تھک جانا،عاجز آجانا
عاریت ۔۔۔۔یہ لفظ عار سے منسوب ہے کیونکہ کسی سے کوئی چیز مانگنا موجب ننگ و عار ہے اس لیے ادھار قرض وغیرہ کے لیے اس لفظ کو بولا جاتا ہے


یہ تھے عار اور اس سے بننے والے الفاظ و مرکبات
بے شک ایک جگہ پر اس کو خالی کے معنوں میں بھی لیا گیا ہے لیکن تمام الفاظ میں عالب معانی،۔۔۔۔۔۔ ننگ و عار اور معذوری و مجبوری ہی ہیں

لیکن اس کے باوجود

جو مزاج یار میں آئے ۔۔۔۔۔ ہم جب آپ سے اس ترجمہ کو حاصل کریں گے تو اپنی خواہشتات وہاں پوری کر لیں گے :)
 
ہم نے کچھ لکھنے سے پہلے لغت دیکھ لی تھی
اس وقت ہمارے پاس نوراللغات جلد سوم از مولوی نورالحسن نیر موجود ہے

عار۔۔۔ ۔ عربی۔۔ مونث ۔۔ ننگ، دشنام،عیب، عار آنا، شرم آنا، لاج آنا،
عار سمجھنا ===عیب سمجھنا
عار کرنا۔۔۔ ۔ شرم کرنا عیب سمجھنا
عاری۔۔۔ عربی ۔۔ صفت۔۔== ننگا، خالی، مجبور، معذور، زچ، دق،(زچ اور دق کے معانی عربی میں نہیں بلکہ اردو میں ہیں)
عاری آجانا ۔۔۔ تنگ آجانا، تھک جانا،عاجز آجانا
عاریت ۔۔۔ ۔یہ لفظ عار سے منسوب ہے کیونکہ کسی سے کوئی چیز مانگنا موجب ننگ و عار ہے اس لیے ادھار قرض وغیرہ کے لیے اس لفظ کو بولا جاتا ہے

یہ تھے عار اور اس سے بننے والے الفاظ و مرکبات
بے شک ایک جگہ پر اس کو خالی کے معنوں میں بھی لیا گیا ہے لیکن تمام الفاظ میں عالب معانی،۔۔۔ ۔۔۔ ننگ و عار اور معذوری و مجبوری ہی ہیں

لیکن اس کے باوجود

جو مزاج یار میں آئے ۔۔۔ ۔۔ ہم جب آپ سے اس ترجمہ کو حاصل کریں گے تو اپنی خواہشتات وہاں پوری کر لیں گے :)
ہمارا خیال ہے کہ اب کوئی سبب نہیں کہ محفل میں اس حوالے سے تراجم میں ترمیم نہ کی جائے۔ کم از کم خالی "عاری" لفظ استعمال کرنے سے اردو والا اغلب مفہوم غالب آتا ہے تو ترجمہ سلیس رکھنے کے لیے اس کو بدلا جانا چاہیے۔ ہاں ان مقامات پر جہاں "عاری از فلاں" جیسے ترجمے موجود ہیں ان میں شاید تبدیلی اتنی اہم نہ ہو کیوں کہ "از" کے استعمال نے اسے فارسی بنا دیا ہے اور فارسی میں اس لفظ کا غالب مفہوم خالی ہونا یا کسی چیز کی غیر موجودگی ہے۔ پھر بھی ترجمے میں یکسانیت کے خیال سے ہم باقی مقامات پر بھی مناسب تبدیلیاں کر دیں گے۔ :) :) :)
 
ہم نے محفل میں فورم تھریڈ پریفکس لسٹنگ پھر سے فعال کر دیا ہے۔ یعنی جن زمرہ جات میں لڑیوں کے سابقے لگے ہیں ان میں اوپر تمام متعلقہ سابقوں سے فلٹر کرنے کا اختیار موجود ہوگا۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ایک مسئلہ میرے ساتھ یہ ہے کہ میرا سگنیچر ظاہر نہیں ہوتا۔۔۔ یہ بات آپ کے ساتھ نہیں ہے، اس کا مطلب ہے فورم میں کوئی مسئلہ نہیں۔ تو مسئلہ کہاں ہے؟
 
ایک مسئلہ میرے ساتھ یہ ہے کہ میرا سگنیچر ظاہر نہیں ہوتا۔۔۔ یہ بات آپ کے ساتھ نہیں ہے، اس کا مطلب ہے فورم میں کوئی مسئلہ نہیں۔ تو مسئلہ کہاں ہے؟
آپ اپنی دستخط میں ترمیم کر لیں۔ در اصل اب دستخط کے حوالے سے کچھ حدود و قیود لگا دیے گئے ہیں مثلاً اس میں زیادہ سے زیادہ حروف کتنے ہوں گے، سطور اور روابط کی زیادہ سے زیادہ تعداد کیا ہوگی۔ آپ کا دستخط ان میں سے ایک یا زائد کو تجاؤز کر رہا ہوگا۔ :) :) :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم نے محفل میں فورم تھریڈ پریفکس لسٹنگ پھر سے فعال کر دیا ہے۔ یعنی جن زمرہ جات میں لڑیوں کے سابقے لگے ہیں ان میں اوپر تمام متعلقہ سابقوں سے فلٹر کرنے کا اختیار موجود ہوگا۔ :) :) :)
بہت شکریہ
"پسندیدہ کلام" میں اس کی کمی بہت محسوس ہو رہی تھی۔
 

رانا

محفلین
ہمیں یقین ہے کہ ڈرافٹ محفوظ کرنے کے خود کار نظام سے بہت سارے لوگ خوش ہونے والے ہیں۔ :) :) :)
اس فیچر کا تجربہ ہوا تو واقعی بہت عمدہ فیچر ہے۔ سعود بھائی معلومات کے لئے کیا یہ بتائیں گے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ کیا مقررہ وقت کے بعد ڈیٹا بیس میں ڈرافٹ کو سیو کرتا ہے یا کلائنٹ مشین کی طرف کوئی فیچر کام کرتا ہے؟
 
اس فیچر کا تجربہ ہوا تو واقعی بہت عمدہ فیچر ہے۔ سعود بھائی معلومات کے لئے کیا یہ بتائیں گے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ کیا مقررہ وقت کے بعد ڈیٹا بیس میں ڈرافٹ کو سیو کرتا ہے یا کلائنٹ مشین کی طرف کوئی فیچر کام کرتا ہے؟
ڈیٹا بیس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تفصیل :) :) :)
 
Top