اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

شاہد شاہنواز

لائبریرین
یہی دو منٹ ہمارے لیے قیامت سے کم نہ تھے۔ ہم سوچتے ہی دہ گئے کہ یا مظہر العجائب، اردو محفل ابھی یہاں تھی ، ابھی غائب! کولن ڈی
دو منٹ بھی آپ کے لیے قیامت تھے؟ یا حیرت! اور یہ کولن ڈی کیا ہے؟ کولن پاول کی رشتہ دار تو نہیں کوئی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فی الحال کوئی ایسی تبدیلی شامل نہیں کی جس کا ایڈیٹر پر اثر پڑتا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ریلیز کنیڈیڈیٹ 2 پر اپگریڈ کے بعد سے کوئی مسائل درپیش آ رہے ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الوقت انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے وزی وگ ایڈیٹر ڈس ایبل کرکے سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر فراہم کر دیا گیا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نئے ایڈیٹر میں مندرجہ ذیل دو نقائص کا تجربہ ہوا ہے۔

1۔ میں فونیٹک کی بورڈ استعمال کرتا ہوں۔ کمپیوٹر کی لینگویج بار میں اردو ہونے کی صورت میں حرف 'ب' ٹائپ نہیں ہو پاتا۔ اپگریڈیشن سے پہلے یہ نقص ایڈیٹر میں تونہیں تھا، البتہ اس نقص کا سامنا صرف ذاتی پیغام یا نیا موضوع شروع کرتے وقت کرنا پڑتا تھا۔ لینگویج بار میں زبان کو انگریزی کر لینے سے حرف 'ب' ٹائپ ہو جاتا ہے۔

2۔ مراسلے کی تدوین نہیں ہو پاتی۔

براہ کرم توجہ کی درخواست ہے۔

ابن سعید
 

تلمیذ

لائبریرین
کتنی دیر بعد تدوین کی کوشش کرتے ہیں؟ کون سا براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم زیر استعمال ہے؟ :) :) :)
دو چار منٹ بعد بھی تدوین نہیں ہوپاتی۔
( میں گذشتہ پوسٹ میں یہ لکھنا بھول گیا تھا کہ یہ دونوں نقائص ایکسپلورر میں ہی پیش آتے ہیں۔ فائر فاکس میں نہیں۔)
اب نبیل صاحب کے مراسلے سے پتہ چلا ہے کہ ایکسپلورر میں کچھ فیچر ڈس ایبل کر دئیے گئے ہیں۔ جب کہ فائر فاکس میں تمام نظر آ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے میں فائر فاکس ہی استعمال کیا کروں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب ڈیلیٹ کی پریس کرنے پر فل سٹاپ ٹائپ ہونے والا مسئلہ بھی حل ہو جانا چاہیے۔ جن دوستوں کو ابھی تک اس مسئلے کا سامنا ہو انہیں چاہیے کہ اپنے براؤزر کو ہارڈ ری فریش کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈیلیٹ کی کا مسئلہ تو حل ہو گیا ہے لیکن فل سٹاپ اب انگریزی والا آ رہا ہے، اسے ٹھیک کرنا پڑے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
فل سٹاپ کا مسئلہ اس ایڈیٹر میں پہلے نہیں تھا، اس کا حل بھی میں نے ڈھونڈ لیا ہے، اسے بھی جلد شامل کر لوں گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
فل سٹاپ کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔ جنہیں ابھی تک یہ مسئلہ پیش آ رہا ہو ان سے ایک مرتبہ پھر سے براؤزر کیش ڈیلیٹ کرنے کی درخواست ہے۔
 
فورم کی پرمیشنز میں آج کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اگر اس حوالے سے کسی کو کوئی مشکل درپیش ہو تو مطلع فرمائیں۔ :) :) :)
 
Top