سولھویں سالگرہ اردو محفل کی جشن سالگرہ پہ محفل و محفلین کے لیے تہنیتی پیغامات اور کارڈز

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
احمقوں کی کمی نہیں غالب
ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں
نہیں، ان کا واقعتاً مسئلہ تھا اور سننے والوں نے اس خاتون کی تعریف کی
ایک تو ٹھیک ٹھاک پیسے والے ہیں اور ان کی کوئی اولاد نہ ہوئی اب دونوں ادھیڑ عمری کو پہنچ گئے تو خاتون نے ایک بیوہ تلاش کی، جس کی پہلے سے اولاد تھی لیکن اس بیوہ سے شادی کے بعد بھی انہیں اولاد نہ ہوئی۔ آخر اس مرد نے اپنی نئی بیوی کو کہا تم ہم بڈھوں کے ساتھ کیوں خوار ہوتی ہو تم جاؤ اپنے پوتے پوتیوں کا سکھ تو دیکھ لو
 
گُلِ یاسمیں

یہ سکھ اسی گھر میں سب مل کر بھی تو دیکھ سکتے تھے نا؟
 
صابرہ امین

لائبریرین
نہیں، ان کا واقعتاً مسئلہ تھا اور سننے والوں نے اس خاتون کی تعریف کی
ایک تو ٹھیک ٹھاک پیسے والے ہیں اور ان کی کوئی اولاد نہ ہوئی اب دونوں ادھیڑ عمری کو پہنچ گئے تو خاتون نے ایک بیوہ تلاش کی، جس کی پہلے سے اولاد تھی لیکن اس بیوہ سے شادی کے بعد بھی انہیں اولاد نہ ہوئی۔ آخر اس مرد نے اپنی نئی بیوی کو کہا تم ہم بڈھوں کے ساتھ کیوں خوار ہوتی ہو تم جاؤ اپنے پوتے پوتیوں کا سکھ تو دیکھ لو
تو لوگوں کو خوش کرنے کا بھلا کیا فائدہ ہوا ۔ خوامخواہ کہ ایک ایکٹیویٹی ہوئی مسئلہ تو حل نہ ہوا ۔ اور پھر بیچاری کو بے آسرا چھوڑ دیا ۔ بے مروتی کی حد ہے ۔ ۔ دولت کے کئی نیک مصارف بھی ہو سکتے ہیں ۔ کسی کو گود بھی لیا جا سکتا ہے ۔
 
اللہ پاک اس آزمائش سے کسی کو نہ گزارے، لیکن میں نے ایسی آزمائش میں مبتلا لوگوں کو دیکھا ہے اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی پیروں کی درباروں پر ماتھا ٹیکنے سے بھی گریز نہیں کرتے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے باقی کہانی کا تو علم نہیں لیکن خودداری اس چیز کی اجازت کہاں دیتی ہے کہ کسی کے گھر پڑاؤ ڈال دیا جائے
مطلب کہ پہلے اولاد کی خاطر نکاح کیا، اولاد نہیں ہوئی تو اسے گھر سے بھیج دیا۔۔۔ اس سارے میں اس عورت کا کیا قصور۔۔ ظاہر ہے کہ چھوٹے بچے ہی ساتھ لائی ہو گی نا۔ اور وہیں اس گھر میں پلے ہوں گے۔
یقیناً ایسا ہی کوئی معاملہ ہو گا۔ پھر تو ظلم ہو گیا نا اس پر۔
"خودداری" کس کی؟ بچوں کی یا اس گھر سے نکالی جانے والی عورت کی؟
 
Top