سولھویں سالگرہ اردو محفل کی جشن سالگرہ پہ محفل و محفلین کے لیے تہنیتی پیغامات اور کارڈز

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں سمجھنا جو بھی لکھا ہو!!!
سمجھنا تو اب پڑے گا ورنہ ہمیں ٹھنڈ کیسے پڑنی ہے۔
اب تو آپ اپنے الفاظ بھی واپس نہیں لے سکتے کہ دل پہ نقش ہو گئے ہیں۔ :cry::cry::cry::cry::cry::cry::cry:
آج کوئی چپ نہ کروائے ہمیں رونے سے۔
ہم خود ہی چپ کر جائیں گے رو رو کر ورنہ عادت ہی پڑ جائے گی کہ کوئی چپ کرائے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیدھی سیدھی بات نہیں کر سکتا نا، ورنہ مکالمے میں جنگ چھڑ جاتی ہے
:nottalking::nottalking::nottalking: کل سے ہم نے آنا ہی نہیں۔
آپ لوگوں کو اچھا نہیں لگتا ہمارا محفل میں آنا۔ خبردار جو کسی نے روکنے کی کوشش کی ورنہ ہم رکنے پہ مجبور ہو جائیں گے۔ کسی کا دل نہیں توڑ سکتے نا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم آج کل شفٹ ہونے کے لیے دوسرا گھر ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔
ویسے آپ کا ہم سایہ کون سے محلہ میں ہے؟؟؟
ہمارا اور روؤف بھائی کا ایک ہی محلہ ہے۔
جلدی اور جس ہم سایہ کی بات کر رہے ہیں وہ ساتھ والے میں ہے۔
کب ہو رہے ہیں شفٹ ۔۔۔ :silly:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ بھی خالی پیلی ان سے ڈرتے ہیں۔۔۔
ارے نکال باہر کریں، انہیں ان کے سسرال بھیجیں!!!
کل آپ لوگوں کا دل جلانے کا کوٹہ پورا نہیں ہوا تھا جو آج پھر سے "سسرال" یاد آ گئی۔
کل آپ لوگوں کی باتوں کے اثر سے ہم نے اپنے سارے بھالو اکٹھے کر کے ایک جگہ رکھ دئیے ۔ وہ گانا جو یاد آ گیا تھا

"بابل میریا گُڈیاں تیرے وَل رہ گئیاں
لکھیاں نصیباں دیاں جھولی وچہ پے گئیاں"

گڑیا تو ہیں نہیں بس بھالو تھے، سو اکٹھے کر کے رکھ دئیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب تو سیما آپا صابرہ بہن اور گل بہن بھی ہمارے محلے میں آ رہی ہیں ہمارے محلے کی خواتین کو سیدھا کرنے :LOL::LOL:

کیا اب بھی آنا چاہیں گے؟
ہاں موقع اچھا ہے۔۔۔ سارے ہوں گے تو ہمارے ہاتھ پیلے بھی کر لیجئیے گا اپنے اپنے نیل ختم ہونے کے بعد۔

آ جائیں سید عمران محترم آپ بھی ۔۔۔ لکھ لکھ کر ہم بھی تھک گئے۔ اب بول کر دل کی بھڑاس نکالیں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زیادہ سنجیدہ ہونا ہے تو نئی لڑی کھولیں جاکر۔۔۔
یہاں کیا دال گھوٹ رہی ہیں!!!
آپ والی لڑی میں جاتے ہیں تو وہاں سے نکالنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ جائیں تو جائیں کہاں۔
ہمارا بھی کوئی حق ہے کسی کے دکھ سکھ پر بولنے کا یا نہیں۔ اور اس طرح ہم سیکھیں گے کیسے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

سمجھ کر بھی ہماری زبان کھلوانا چاہ رہے ہیں عثمان بھائی۔ پہلے کیا کم شامت آئی ہوئی ہے جو طنز لکھ کر اپنی تعریف کروائیں یا تعریف کہہ کر خود پر طنز۔
اس سے خود ہی مطلب سمجھ جائیے گا جو ہم کہنا چاہتے ہیں۔ !!!
 
Top