اردو محفل کو دس لاکھ پیغامات پورے ہونے پر مبارک

1million_bday_large2.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
مشاعرے کے لیے بھی مشورہ کر لیتے ہیں دوستوں سے لیکن دس لاکھ کی مناسبت سے مشاعرہ کیا تو ۔۔۔ ۔ ہندسہ دس لاکھ کا ہے:D

ہندسہ تو بے شک دس لاکھ کا ہے لیکن۔۔
موقعہ خوشی کا ہے۔۔:)
لمحہ امید کا ہے۔۔:blushing:
فضا میں سرمستگی ہے۔۔۔:lovestruck:
مزاج میں شگفتگی ہے۔۔:dancing:


بس کسی بھی مناسبت سے مشاعرہ منعقد کر لیں۔ :hurryup:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم شہزاد خرم بھائی اس کڑی کا سب سے پہلا دھاگہ عائشہ عزیز نے کھولا تھا۔
یہ رہا اس کا لنک۔ کہیں وہ آپ سے ناراض نہ ہوجائے۔۔۔ ۔
ناراض ہونے والی بہنا تو نہیں ہیں چلیں جی معافی چاہتا ہوں اپنی چھوٹی سی بہنا سے میں نے تو ایک اور جگہ پر بھی غلطی کی ہے وہاں بھی درست کرتا ہوں:D
 

الف عین

لائبریرین
ہر سلسلے میں مبارکباد کا پیغام تو دینا ہے، اگر ڈبل بھی ہو جائے تو کیا ہے، خوشی کا موقع ہے نا۔ وہ خوشی تو کھولتے ہی حاصل ہونا شروع ہو گئی تھی۔ سارے ارکان کو مبارک ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ پڑھ کر دل بڑا خوش ہوا ، ہم اپنی پیاری اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات بڑے جوش و خروش سے منائیں گے :) میری طرف سے اردو محفل کے تمام اراکین ہو بہت بہت مبارک ہو۔
دعا ہے کہ اردو محفل کا سفر یونہی جاری و ساری رہے ، سب محبت سے اردو کی ترویج کے لئے کام کرتے رہیں گے آمین :)
اب جلدی جلدی سے سب پھولوں کے ہار ، گجرے ، کیک، آئسکریم اور ڈھیرووووووووووں ساری چاکلیٹس کا بندوبست کریں :) اس کے بعد ایک گرینڈ ڈنر ہو گا محفل کے منتظمین کی طرف سے :tongue:

کب ہے گرینڈ ڈنر :happy: :daydreaming:
 
Top