اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
کیوں بھئی پولیس سٹیشن میں کیا بی جمالو آ گئی ہے؟:confused:

سو کیوٹ شمشاد بھائی۔۔۔

بہت جلدی انشااللہ نئے کمپیوٹرائزڈ آئی ڈی کارڈ جاری کیئے جائیں گے اردو محفل پولیس اسٹیشن کے عملے کیلیئے، فی الحال اسمیں کچھ تکنیکی رکاوٹیں ہیں جیسے کہ میرے فوٹو شاپ پر اردو کا نہ لکھا جانا۔
لیکن جیسے ہی یہ مسئلہ حل ہوتا ہے نئے شناختی کارڈز جاری کر دیئے جاویں گے۔

والسلام، نوید
 

شمشاد

لائبریرین
ارے وہ تو سب کے سب اشتہاری ملزمان کی ہیں۔ ;) جو وہ پرسوں یہاں دراز سے نکال کر لے گئے تھے۔
 

میم نون

محفلین
لیکن مجھے تو انھوں نے نام لے لے کہ بتایا تھا کہ یہ فلاں اور یہ فلاں شخص کی تصویر ہے :eek:
اور شمشاد بھائی آپکی تو ٹاپ پر تھی
:punga:
 

شمشاد

لائبریرین
یہی نوسربازیاں تو وہ کر رہے تھے، کہ تصویریں بدل بدل کر فراڈ کرتے تھے، تبھی تو اشتہاری قرار پائے۔
 

میم نون

محفلین
ہیں :eek: چلیں اس جانچ کی پڑتال بھی کرواتے ہیں۔
اور نئے شناختی کارڈز کا مقصد بھی ان " فراڈز" کو کنٹرول کرنا ہے۔ اگر کل کو ہماری تصویر کہیں کابل وابل میں پائی گئی تے کج تاں ثبوت ہوے نہ اپنی پہچان دا۔

اسلامُ علیکم شمشاد بھائی، کیسے مزاج ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام جناب۔ الحمد للہ سب ٹھیک ہے۔

لیکن میرا تو ابھی تک شناختی کارڈ ہی نہیں بنا۔ ہر دفعہ سفارتخانے والے کوئی نہ کوئی اعتراض کر دیتے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
مجھے آج اک بھاگے ہوئے مجرم کی رپورٹ درج کرانی ہے ۔ جو میری آنکھوں کے سامنے سے فرار ہوا :( مگر جب جب لکھ لیتی ہوں لاگآف ہوجاتی ہوں :( :(
 

میم نون

محفلین
و علیکم السلام جناب۔ الحمد للہ سب ٹھیک ہے۔

لیکن میرا تو ابھی تک شناختی کارڈ ہی نہیں بنا۔ ہر دفعہ سفارتخانے والے کوئی نہ کوئی اعتراض کر دیتے ہیں۔
تو کونسلر کا نام بتائیں ناں، انشاءاللہ کام ہو جائے گا :grin:
ویسے بھی جب ہم نے نئے کارڈز جاری کیئے تو آپکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہو گا ;)


مجھے آج اک بھاگے ہوئے مجرم کی رپورٹ درج کرانی ہے ۔ جو میری آنکھوں کے سامنے سے فرار ہوا :( مگر جب جب لکھ لیتی ہوں لاگآف ہوجاتی ہوں :( :(


محترمہ درج زیل فارم کو پُر کریں:
----------------------------------
آپکا نام:
والد کا نام:
اپکا پتہ:

ملزم کا نام:
ملزم کے والد کا نام:
ملزم کا پتہ:
ملزم کا قصور:
آپکا ملزم سے تعلق:
ملزم کو آخری دفعہ کب اور کہاں دیکھا؟

دیگر معلومات:



----------------------------

والسلام، نوید
انچارج تکنیکی محکمہ
اردو محفل پولیس اسٹیشن
 

تیشہ

محفلین
ملزم کل شام میرے لان میں تھا ادھر ادھر ُ بھاگتا ہوا ، ۔۔ باہر پولیس کے سائرن اور پولیس اسکو باہر تلاش کرتی رہی اور ملزم میرے کچن کی کھڑکی کے ساتھ لگا کھڑا :( میں کچن کے کونے میں کارڈلیس لئے کھڑی تھی کہ ماورہ کا فون آیا تھا اس سے گپیں لگا رہی تھی ۔ جیسے ہی فون بند کرکے میں کھڑکی کے سامنے آئی :eek: اس ملزم کو میری دیکھکر اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی نیچے رہ گئی ۔ :eek: ملزم نے بھی مجھے دیکھا تو اسکا بھی یہی حال ہوا :( گھبراہٹ کے مارے لان میں چاروں طرف دوڑے کہ کہیں سے کوئی راستہ ایسا مل جائے کہ نکل بھاگے ۔ :eek: ابھی میں آرام ریلکیس سے کھڑکی بند کرکے اسکا تماشہ دیکھ رہی تھی ۔ کہ دائیں طرف والے گھر کی دیوار پر چڑھا مگر وہاں راستہ نہ دیکھکر واپس اترا اور پلٹ کر سامنے والوں کی دیوار پر بلی کے جیسے چڑھا اور اندر کود گیا ۔۔ انکے لان سے اس نے نیکس پڑوسیوں کی دیوار پھاندی اور انکے لان سے اگلے پڑوسیوں کے کودا اور انکے پیچھلے راستے سے یہ جا وہ جا ۔۔ ۔ :(
 
funny-cat.jpg


لیجئے مجرم کی تصویر حاضر ہے
 

تیشہ

محفلین
گورا لڑکا تھا ، کچھ کرکے بھاگا تھا ،۔ تبھی پولیس سے بچنے کو ہمارے لان میں اندر کو گھس آیا تھا ،:( میرا گھر بھی کارنر والا ہے ۔ جسکو بچنا ، بھاگنا ہو سب سے پہلے اس روڈ پر اندر آتے ہی ہمارے پر نظر پڑتی ہے ۔ ورنہ اگر سیدھے بھاگتے جائے تو پکڑے جائے ۔ :grin:
ابھی شکر ہے کل وہ میرے کچن میں نہیں آن گھسا :eek: ، میں بڑے مزے سے کونے میں بیٹھی اک ہاتھ چھریُ پکڑے پیاز کاٹ رہی دوسرے ہاتھ سے فون پکڑے گیپیں ۔ ۔ :(

پر افسوس ، بچ بھاگ نکلا :( میں اسکو دیکھنے کی بجائے فورا پولیس کو کال کرتی تو شاید بھاگتے ہوئے پکڑا ہی جاتا ، ۔۔ چار ، پانچ تو پڑوسیوں کی دیواریں پھلانگ گیا میرے دیکھتے دیکھتے ۔ :(
 

میم نون

محفلین
شمشاد بھائی پہلے تو نظر آ رہی تھی اب پتہ نہیں کیا ہوا :eek:

ویسے تصویر دیکھ کر تو وہ مجھے مونث لگتی تھی :confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top