تعارف اردو محفل کا نیا پر آدب کا پرانا ممبر

فر حان

محفلین
اسلام و علیکم امید ھے آپ سب خوش و خرم ھونگے اردو محفل کا پتا چلا تو دل خوش ھو گیاخادم ادب سےدلچسپی رکھتا ھے اور تھو ڑی بہت شاعری خود بھی کر لیتا ھے امید ھے آپ سب میری مدد فرمائیں گے جاتے جاتے اپنا ایک شعر جو کل ھی لکھا ھے آپکی نظر کر رھا ھوں

سستی نھیں ملتی تو مھنگی خرید لو
لوگ بیچتے ھیں وفا اس بازار میں

آپکا خادم فرحان یونس خان
 

قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید فرحان، امید ہے کہ محفل پر آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
 

فر حان

محفلین
آپ سب کا شکریہ

جناب اعجاز اخترصاحب،جناب قیصرانی صاحب ،جناب ضبط صاحب ،جناب محمد وارث صاحب،جناب ماوراء صاحب آپ سب کا بہت شکریہ آپ سب نے حو صلہ افزائ فرمائ ۔



غالب ملیں تو پوچھ لوں کہتے تھے کیسے شعر
ورنہ سخن واروں کی کمی یہاں بھی کم نہیں
فرحان یونس خان
 

فاتح

لائبریرین
گو کہ مجھے بھی ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں یہاں لیکن آپ کو خوش آمدید کہنے میں چنداں مضائقہ محسوس نہیں کرتا۔:)
 

الف عین

لائبریرین
لڑکا نظر آتی ہے، لڑکی نظر آتا ہے۔۔۔۔۔
ماوراء بھی صاحب ہو گئی ہیں یہاں۔ خیر
فرحان، اوپر والے مصرعے کا مصرعہ اولیٰ تو بتائیں، میں بھول رہا ہوں، ایک ہی مصرعہ یاد آیا ابھی۔ کس کا ہے شعر، یہ بھی یاد نہیں۔
 

سید ابرار

محفلین
یہ ضبط کون ”صاحب “ یا ”صاحبہ“ ہیں ، براہ کرم آکر بقلم خود وضاحت فرمائیں ، بندہ بھی ان کو ابھی تک ”صاحبہ“ ہی سمجھ رہا تھا ،
 

ساجد

محفلین
خوش آمدید فرحان، امید ہے کہ محفل پر آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا

فرحان یونس خان کو خووووووووووووووش آمدید۔
قیصرانی صاحب ، آداب۔ آپ مدد کی پیشکش کرنے سے پہلے دوبارہ سے سوچ لیں کہ ایک "خان صاحب" کو آپ کتنی لفٹ کروا رہے ہیں۔ (گستاخی معاف)۔
 

Dilkash

محفلین
خان اور خوف!!! ۔۔۔۔تاریخی اور جعرافئائ حقیقتیں ھیں ساجد صاحب

یہ دوسری بات ھے کہ ہم نے بعض مصلحتوں کے تحت انہیں ھیرو سے زیرو بنا دیا ھے۔

مثال اپکی سامنے ھے جی۔۔ عزت مآب عبدلقدیر خان اورکزئ
 

قیصرانی

لائبریرین
فرحان یونس خان کو خووووووووووووووش آمدید۔
قیصرانی صاحب ، آداب۔ آپ مدد کی پیشکش کرنے سے پہلے دوبارہ سے سوچ لیں کہ ایک "خان صاحب" کو آپ کتنی لفٹ کروا رہے ہیں۔ (گستاخی معاف)۔
معافی چاہتا ہوں، میں‌اس لیول کے مذاق کے معیار سے بہت دور ہوں
 
Top