اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

ایم اے راجا

محفلین
بسم اللہ کیجے پیارے صاحب اور اپنے کلام کو متعینہ لڑی میں چسپاں کیجے ۔ ۔
بھائی میں نے یہیں لگا دیا ہے اب آپ دیکھ لیں، کیونکہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ یہیں لگاتے جائیں بعد میں معین تاریخ پر ترتیب سے وہاں لگایا جائے گا۔ شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
ارے ارے ۔۔ راجہ بھیا۔ آپ اسی لڑی میں لگائیں جہاں مصرع دیا گیا ہے ۔جب اس لڑی میں کلام مل جائیں گے تو میں نظامت کرتے ہوئے ایک مزید الگ لڑی مشاعرے کی بناؤں گا۔۔
یہاں تبصرہ جات شامل کیے جائیں گے ۔
 
بھائی اب مجھ سے نہ لگی وہاں اب آپ ہی یہ تکلیف کریں
 
غزل کے طرحی مصرعے کے سلسلے میں عرض ہے

گیس عنقا ہے چوب پر ہے بسر
اس لئے ہر مکاں سے اُٹھتا ہے

بسکہ اہلِ وطن سے مت پوچھیں
یہ دہواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے
 
مغزل

محفلین
ارے واہ نوید صاحب ، ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ مشاعرے میں شرکت فرمائیں ۔
آپ اپنی شرکت سے آگاہ کیجے میں آپ کو باقائدہ مشاعرے میں منسلک کیے دیتا ہوں۔۔
آپ اپنا کلام مشاعرے کی اصل لڑی میں شامل کرسکتے ہیں ۔والسلام
 
مغزل

محفلین
مغل بھیا آپ کے لئے ڈھیروں دعائیں اور ایڈوانس مبارکباد ، اللہ سوہنا کامیاب فرمائے
جیتی رہو بہنا ۔۔ آمین ثم آمین ۔ آپ بہنوں اور بھائیوں کی دعائیں ہی درکار ہیں ۔
اور چلو شاباش بھیا کا مان رکھو اور مشاعرے میں شرکت کے لیے خوبصورت سی غزل کہو۔۔۔
آپ کے بھیا منتظر رہیں گے۔۔ ورنہ ناراضی کے لیے تیار ہوجاؤ۔۔:?
 
بھیا جانی میری اس فورم میں شرکت آپ اور سعود بھیا جانی کی ادبی پوسٹز تک محدودرہے گی، ہاں اگر مجھے میرے استاد گرامی سر فاروق درویش نے اجازت دی تواپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ لئے ضرورشرکت کروں گی، اللہ سوہنا اس مشاعرہ میں شریک سب سخنوروں اور دوستوں کو ڈھیروں خوشیاں دے۔ آمین
 
ٹھیک ہے بہنا۔ یہ بھی غنیمت ہے ۔۔ جیتی رہو اللہ سلامتی عطا کرے ، بھائی کا مان رکھا ، دل سے دعا نکلتی ہے۔۔
رہی بات استادِ گرامی کی تو انہیں میں فون کر کے مغلیہ حکم جاری کرتا ہوں۔۔
کہ ہماری بہنا کے مشاعرے کی شرکت کو حُکم سے حَکم کا درجہ دیا جائے ورنہ ۔۔۔
یہ نہ ہو کہ:
اپنے اپنے حجروں میں تعویز پہنے رہ گئے
ہم ہوئے درویش تو درویش بیٹھے رہ گئے ۔
(لیاقت علی عاصم)
 
السلام و علیکم،
صاحب صدر کی اجازت ہو تو اپنی کاوش دو انداز سے پیش کرنے کی جسارت کر لوں، درخواست ہو گی کہ دونوں انداز پر دل کھول کہ نہ صرف تبصرہ ہو بلکہ تنقید کا کوئی پہلو رہ نہ جائے
خاکسار
اظہر
 
وعلیکم السلام اظہر بھائی۔
صاحبِ صدر فی الوقت مسند پر نہیں ہیں ۔ آپ اپنا کلام متعلقہ یعنی مشاعرے کی لڑی (جہاں مصرع دیا گیا ہے ) میں چسپاں کیجے یہ مشاعرہ ہے اس میں تنقید کا کوئی پہلو نہیں ہے ۔
تبصرہ کے لیے الگ لڑی موجود ہیں قارئین سمیت سبھی احباب تبصرہ کرسکتے ہیں ۔ بسم اللہ کیجے ۔ ہم منتظر ہیں ۔
 
صاحب صدر، محفل کے دیگر شرکا،
السلامُ وعلیکم،
میں اس دھاگے کی وساظت سے اپنے محسن اپنے اُستاد جناب اعجاز عبید صاحب کا شکریہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہوں، جس کمال مہربانی اور محبت سے حضرت نے مجھے برداشت کیا وہ بلا شک قابل تعریف ہے اور میں تہہ دل سے سے ممنون ہوں۔ ان کے علاوہ میں اکثر و بیشتر محترم رفیع اللہ راہی سے بھی صلاح مشورہ لیتا رہتا ہوں ان کا بھی حد سے زیادہ شکر گزار ہوں، جہاں میں ہوں ان حضرات کہ وجہ سے ہوں ورنہ مجھ سا اُردو زبان سے نابلد کہیں گمنام پڑا ہوتا
نیک تمنائیں جو میرے پاس ہیں ان اساتذہ کے لیے
خاکسار
اظہر
 
جیتی رہو بہنا ۔۔ آمین ثم آمین ۔ آپ بہنوں اور بھائیوں کی دعائیں ہی درکار ہیں ۔
اور چلو شاباش بھیا کا مان رکھو اور مشاعرے میں شرکت کے لیے خوبصورت سی غزل کہو۔۔۔
آپ کے بھیا منتظر رہیں گے۔۔ ورنہ ناراضی کے لیے تیار ہوجاؤ۔۔:?
بھیا جانی ایک بہن کی اس درجہ عزت افزائی کا بیحد شکریہ۔ اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے
 
ٹھیک ہے بہنا۔ یہ بھی غنیمت ہے ۔۔ جیتی رہو اللہ سلامتی عطا کرے ، بھائی کا مان رکھا ، دل سے دعا نکلتی ہے۔۔
رہی بات استادِ گرامی کی تو انہیں میں فون کر کے مغلیہ حکم جاری کرتا ہوں۔۔
کہ ہماری بہنا کے مشاعرے کی شرکت کو حُکم سے حَکم کا درجہ دیا جائے ورنہ ۔۔۔
یہ نہ ہو کہ:
اپنے اپنے حجروں میں تعویز پہنے رہ گئے
ہم ہوئے درویش تو درویش بیٹھے رہ گئے ۔
(لیاقت علی عاصم)
محمود بھیا جانی آپ کے حکم کے مطابق غزل شروع کی ہے ، ایک شعر آپ کی محبتوں کی نذر کرتے ہیں، اسی بہانے اصلاح بھی ہو جائے گی :)
سہل سمجھو نہ ہجر سہنے کو
شعلہ آتش فشاں سے اٹھتا ہے
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت خوب، اظہر صاحب اور ظفر صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کی ایسی عمدہ غزلیات پڑھ کر شاعرہ میں، اللہ کرے زور قلم کو زیادہ۔
 
Top