اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
جی آیاں نوں،

لیکن آپ تو استانی جی ہیں، آپ نے حاضری لگوانی نہیں لگانی ہے :grin:
اور سبق کا بھی آغاز کریں نہیں تو ہم لوگ تو ویلے رہ رہ اور مونگپھلی کھا کھا کر نکمے ہوئے جا رہے ہیں :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اسکول میں کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ باتیں چھوڑیں اور اپنا اپنا سبق یاد کریں۔

یہ نیلم کہاں رہ گئیں، کافی دنوں سے غیر حاضر ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا
"بخار جہنم کی بھاپ ہے تم اسے پانی سے ٹھنڈا کرو"

(بخاری و مسلم)
 

نیلم

محفلین
دنیا میں کبھی کسی اچھے انسان کو تلاش مت کرنا ۔ خود اچھے بن جانا ۔ہو سکتا ہے اپکے اس کام سے کسی اور کی تلاش ختم ہو جائے
 

mfdarvesh

محفلین
2qvh0mg.jpg


(اردو لکھنا مشکل ہو رہا تھا اس لیے من وعن لگا دیا ہے، بجلی بھی جانے والی ہے)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

" علم کے پانچ درجے ہیں :

پہلا درجہ یہ ہے کہ آدمی خاموش رہنا سیکھے
دوسرا درجہ یہ ہے کہ توجہ سے سننا سیکھے
تیسرا درجہ یہ ہے کہ جو کچھ سنے اسے یاد رکھے
چوتھا درجہ یہ ہے کہ جو کچھ معلوم ہو جائے اس پر عمل کرے
پانچواں درجہ یہ ہے کہ جو علم حاصل ہو اسے پھیلائے ۔"


خیال : نا معلوم​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

"ملک کا بگاڑ تین طرح کے لوگوں کے بگڑنے سے ہوتا ہے :

حکمراں بے علم ہوں
عالم بے عمل ہو
فقراء بے توکل ہوں ۔"



خیال : حضرت داتا گنج بخش​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top