اردو محفل (میری نظر میں)

تیشہ

محفلین
:grin: تعریف تو میں بھی لکھنی ہی تھی پر صرف وہاں ، جہاں میرا دل ہوتا ہے :grin: سو ،، تعبیر آپ نے خوب لکھا ہے ۔ اب اور لکتھی مگر آپ سے ابھی کچھ دیر پہلے ہی گھنٹہ بھر بات ہوتی ہی رہی ہے :grin: تو اب مجھے بھی نیند آرہی ہے ۔ بہت باتیں ہوگئیں آجکے لئے ۔
لکھا آپ نے خوب ہے ۔ ۔ ۔ ،، :)
 

پپو

محفلین
پپو،جاند بابو
محفل کےاجے اور ویرو (فلم شعلے) یعنی دو بہترین دوست

سوری مجھے یہ پوسٹ کرنے میں دیر ہوگئی اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اور چاند بابو نے فلم شعلے نہیں‌ دیکھی تھی اب ہم اسے ڈھونڈ رہے ہیں مگر ابھی تک نہیں ملی
بہرحال اب مزید دیری برداشت نہیں ہو رہی تعبیر جی آپ کا بہت شکریہ آپ نے ہم کو یاد رکھا اور بڑا اچھا لکھا کیونکہ آپ محفل کی زیادہ جاننے والی ہیں اسلیئے آپ نے سب کا صیح نقشہ کھنچا امید ہے لکھتی رہیں گی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ
جیسا نام ویسا ہی انداز یعنی بہت شگفتہ
ان سے ملاقات کرنے کے لیے لائبریری جانا پڑے گا کہ ہمیشہ کتابون کے پیچھے ہی نظر آتی ہیں۔ محفل کے دوسرے کمروں میں کم کم دکھتی ہیں۔ اگر آپ کو ان سے ملنے اور انکو بولتے دیکھنے کا دل کرے تو اسکی آسان سی ترکیب یہ ہے کہ پہلے یہاں ایکٹو ہو جائین اور پھر اچانک غائب ہو جائیں۔ خود یہ کہیں بھی ہوں فوراً آپ کو ڈھونڈنے نکل پڑیں گی۔

بوچھی
یہ یہان کی ڈان ہیں ۔ کسی کا بھی پتہ یا معلومات حاصل کرنی ہوں انکی خدمات حاصل کریں۔پر محفل کے ڈان مین یہ فرق ہے کہ باقی کے ڈان ہر کام کے لیے مال پانی مانگتے ہیں جبکہ یہ لیتی نہیں بلکہ دیتی ہیں۔ موڈ بھی بھائی لوگ جیسا ہے اگر بگڑ جائے تو پھر خیر نہیں سمجھیں آپکا پتہ ہمیشہ کے لیے صاف


محسن
انہیں پچبن سے شاعری کا شوق تھا۔ اٹھتے ساتھ ہی آغاز ایک غلط شعر سے کیا۔ اب آپ سب تو جانتے ہی ہین کہ بچپن کی کچھ باتیں بھلائے نہیں بھولتیں اور کچھ لوگ تو بڑے ہو کر بھی اس پر عمل کرتے ہین۔ سو یہ بھی یہی کرتے ہیں ابھی تک
ہاں تو وہ شعر کچھ یوں تھا

آج کا کام کل کرو اور کل کا پرسوں
اتنی جلدی کیا ہے بیٹا جب جینا ہے برسوں


ابن سعید

انکو پہچاننا کوئی مشکل نہیں کہ یہ ہر خاتون کو اپنی اپیا بنا لیتے ہین۔ ویسے انکا نام سعود ہے اور انکے لیے تو محفل کی ہر دیوار پر ایک ہی نعرا لکھا ملے گا۔

سب بہنوں کا ایک بھائی
سعود بھائی سعود بھائی

محفل کے ہرفن مولابھی ہیں۔ محفل کی رونق اور دلارے بھی ہیں

ظفری
یہ اجکل محفل کی چوکیداری پر مامور ہیں۔ جب سب اپنے اپنے گھروں کی بتیاں بجھا کر سو جاتے ہیں تب یہ محفل میں حاضر ہوتے ہیں اور موڈ ہوا تو جاگتے رہو کی آواز لگا لیتے ہیں (یعنی پوسٹ) اگر زیادہ موڈ ہوا تو کسی ممبر کی بیل بجا کر بھی بھاگ جاتے ہیں۔



او گاڈ :)

تعبیر اتنا دلچسپ لکھا ہے سب کے بارے میں ۔ ۔ ۔
میں اتنی تھکن میں تھی جب پڑھا ، سب تھکن دور ہو گئی :) میری تو ہنسی نہیں رکنے میں آ رہی تھی :) :grin:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ
جیسا نام ویسا ہی انداز یعنی بہت شگفتہ
ان سے ملاقات کرنے کے لیے لائبریری جانا پڑے گا کہ ہمیشہ کتابون کے پیچھے ہی نظر آتی ہیں۔ محفل کے دوسرے کمروں میں کم کم دکھتی ہیں۔ اگر آپ کو ان سے ملنے اور انکو بولتے دیکھنے کا دل کرے تو اسکی آسان سی ترکیب یہ ہے کہ پہلے یہاں ایکٹو ہو جائین اور پھر اچانک غائب ہو جائیں۔ خود یہ کہیں بھی ہوں فوراً آپ کو ڈھونڈنے نکل پڑیں گی۔


۔




:) اف :) میرا تو صحیح کا ریکارڈ لگا دیا ہے !
:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
damsel
کون کہتا ہے کہ لیڈیز بہت بولتی ہیں اب اپنی ڈمسیل کو ہی دیکھ لیں



جہانزیب
محفل کے سپرمین کہ جہاں کسی مدد کی ضرورت ہو ۔ اجانک نظر آجاتے ہیں اور مدد کرنے کے غائب

پپو،جاند بابو
محفل کےاجے اور ویرو (فلم شعلے) یعنی دو بہترین دوست


حسن علوی

بہت ہی فرمانبردار بچے کہ والدین نے نصیحت کی تھی کہ خبردار بچہ ادھر ادھر مت بھٹکنا اور نہ ہی اجنبیوں سے بات کرنا کہ وہ بچے چُک کے لے جاتے ہیں
اس لیے یہ نئے پیغابات کی طرف رخ نہیں کرتے بلکہ پرانے پیغامات پر رپلائی کیا اور یہ جا اور وہ جا
بچے چُکنے کے ڈر سے یہ نئے ممبرز کی پوسٹ پر رپلائی ہی نہیں کرتے


دوست
دوست ہمیشہ محفل کے جنگلوں میں روپوش رہتے ہیں ۔ اگر ان سے ملاقات کرنی ہو تو کسی نئے ممبر کا یہاں آنا ضروری ہے۔ یہ بس تہنیت سیکشن میں ہی اپنے درشن دیتے ہیں۔ اسکے بعد انکا کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کس طرف سے آئے اور کدھر گئے۔




:) :) :) :)
:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایم بلال
آپ سب کو انکا تو پتہ ہوگا جو اچھا مال گھر گھر جا کر بیچتے ہیں اور پھر کچھ ٹائم کے لیے غائب ۔ بلال بھی محفل ایسا ہی کچھ کرتے ہیں جب انکے پاس بھی کوئی اچھا مال پوسٹس کی صورت مین ہوتا ہے تو یہ یہان نظر اتے ہیں اسکے بعد چلے جاتے ہین۔ ہم سب انکے نئے مال کا پھر انتظار کرتے رہتے ہین کہ پھر کب ائیں گے۔


سخنور

یہ ہماری محفل کے تان سین ہیں۔ زیادہ تر ہمیں موسیقی کی سر تال مین ہی الجھے ہوئے نظر آتے ہیں



سارہ
ذہانت اور شرارت کو یکجا دیکھنا ہو تو اس رکن سے ضرور بات کریں۔ویسے تو ہر سوال کے بعد جواب ہوتا ہے جکہ انکے پاس سوال سے پہلے ہی ہر جواب موجود ہوتا ہے۔


یونس رضا
محفل میں ڈاکٹر صاحب کے نام سے جانے جاتے ہیں۔بہت ہی مہرباں اور مسیحا۔ ویسے انکا دوسرا نام "میں ہوں نا " ہے۔


زینب
محفل کی امریکہ کیونکہ انکا اپنا کہنا ہے کہ انہیں کوئی ٹاپک اسٹارٹ کرنا نہیں آتا بس بیچ میں ٹانگ اڑانا آتا ہے۔

زونی
محفل میں انہیں ہوا کہا جائے یا پاکستان کی بجلی کہ کب آئیں اور کب غائب ۔کوئی پتہ ہی نہیں




:)
:) :) :) :)
:)
 

تیشہ

محفلین
:)

اور بوچھی کا تو اتنا دلچسپ ہے :) بوچھی کہاں ہیں آپ ۔ ۔ ۔ بوچھی دی ڈان :) :grin: :)




شگفتہ ادھر ہی ہوں میں ،، ذرا ابھی اپنے پیپر ورک میں الجھی ہوئی ہوں کہ پاسپورٹ میں کچھ تبدیلیاں لائی ہوں تو مجھے سارا پیپر ورک ابھی مکمل کرنا ہے اور کل لندن ہوم آفس دے کر آنا ہیں ، تو ابھی سر کھپا رہی ہوں ،آس پاس پیپرز ، ضروری ڈاکومنٹس بکھرے پڑے ہیں اب ان سب کو سٹیپ کر کے رکھ لوں تو فارغ ہوکر آتی ہوں ،
فرحت سے روز م س ن پر بات ہورہی ہے میری ۔ مگر اسوقت آپ موجود نہیں ہوتیں ،
animated0137.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں نہیں ابو شامل صاحب۔۔۔۔اس سے امن عامہ خراب ہونے کا احتمال ہے۔۔اگر کوئی بارہ سنگھا، ببر شیر، زرافہ بنانے پر ناراض ہوگیا تو میں کیسے اتنے سارے لوگوں کو مناؤں گی۔ :s اگر آپ ہمت کرسکتے ہیں تو آپ لکھیں۔ اردو محفل نہیں بلکہ اردو چڑیا گھر پر۔۔۔ جہاں ہر وقت چنگھاڑ، کائیں کائیں، میں میں ہوتی رہتی ہے۔۔جہاں اگر کسی سیکشن کا پنجرہ خالی ہوجائے تو بہت کم نیا پنچھی وہاں آتا ہے۔:m

امن مجھے اچھا نہیں لگا یہ جو آپ نے اردو محفل کو اردو چڑیا گھر لکھا ہے۔ تو کیا اب ہم سب چڑیا گھر کے جانور ہو گئے ہیں۔ :(
 

تعبیر

محفلین
ماوراء

ہاہاہا
زبردستی کی تعریف تھوڑی نا کہی تھی ۔ پری والی بات اس سینس میں کہی کہ آپ آنلائن نطر نہیں آتیں نا۔ بس کام کر کے چلی جاتی ہیں۔
چھڑی مطلب ناظم خاص کے اختیارات

مجھے نہین پتہ کہ اپکا اسٹار کیا ہے :confused:


بوچھی
مجھے لگا کہ ڈانٹ پڑے گی ;) اچھا غصہ ٹھندا ہوا کہ نہیں ۔
اب تو مین کہ کر پچھتا رہی ہوں :grin: تعریف کی بات آپکو تھوڑی نا کہی تھی

پپو
:eek: آپ نے سچ مین شعلے نہیں دیکھی؟؟؟
آپ سے اچھا نہیں لکھ سکتی ویسے

شگفتہ

ہنسی رکی کہ نہیں :grin:
ایک بات تو آپ کے بارے مین لکھنا بھول گئی کہ بولتی کم ہین اشاروں مین بات کرتی ہین اور جہاں یہ نشان دیکھین سمجھ جائیں کہ ادھر سے شگفتہ کا گزر ہوا تھا ;)

:) :) :)

:) :grin: :) :grin:

:) :) :) :) :) :)
 

تیشہ

محفلین
:grin: تو کیا ہوا اگر لکھ گئیں ہیں تو ؟ ٹھیک ہی تو لکھا ہے :grin: جتنا ادھر میں سبکو جانتی ہوں ،، اتنا شاید ہی کوئی اور جانتا ہو :grin::grin:;)
اس لئیے مجھے واقعی میں سب کی خبریں ہیں ، ۔۔ :cool:
 

امن ایمان

محفلین
امن مجھے اچھا نہیں لگا یہ جو آپ نے اردو محفل کو اردو چڑیا گھر لکھا ہے۔ تو کیا اب ہم سب چڑیا گھر کے جانور ہو گئے ہیں۔ :(

اوہ سوری چاء۔۔۔میں نے اس طرح سے نہیں سوچا تھا۔۔۔میرے ذہن میں تو رنگین پرندے، کچھ شور مچاتے ہوئے ۔۔کچھ باتیں کرتے ہوئے آرہے تھے۔۔۔اس طرح نہیں سوچا تھا۔۔۔شکر ہے کچھ لکھ نہیں دیا۔ :(
 

امن ایمان

محفلین
:eek: سچی
آپ اور ماوراء تعریف اور حوصلہ افزائی کے معاملے میں خاصی کنجوس ہیں سو یہ تعریف سچ میں اچھی لگی
شکریہ :)

تعبیر ایسا بالکل نہیں ہے۔۔۔اللہ کا شکر ہے میں بہت فراخ دل ہوں۔۔۔پتہ نہیں آپ کو ایسا کیوں لگا۔۔۔پتہ نہیں آپ کو پتہ ہے یا نہیں۔۔میں تو کافی عرصے سے محفل پر آ بھی نہیں رہی۔۔۔اس لیے ابھی تک آپ کو ٹھیک طرح سے پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔۔لیکن جہاں تک بات ہے انٹرویو سیکشن میں آپ کی موجودگی کی۔۔تو اس کی میں نے تعریف کی ہے۔۔۔مجھے اچھا لگا ہے۔۔۔اگرچہ آپ نے وہاں بھی مجھے ابھی تک اگنور کیا ہے۔ ڈئیر آپ مجھ سے ملیں۔۔جیسا مجھے سمجھا ہے میں اس سے کافی مختلف ہوں۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]25 پوسٹس ہو گئی بی بی حوا ۔۔۔؟
اب اپنے مطلوبہ تھریڈ میں پوسٹس کر لیجئے۔۔
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ادھر اپنے تعارف والے دھاگے میں مجھ سے بات کرتیں میں آپ کے 25 پیغامات 25 منٹوں سے بھی پہلے پورے کروا دیتا۔
 
Top