اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

محمداحمد

لائبریرین
سب سے پہلے تو ہم محفل کے تمام تر بانی اراکین، منتظمین اور دیگر اراکین کے شکر گزار ہیں۔ بلاشبہ اردو محفل ہمارے لئے بہت کچھ ہے اور بہت کچھ رہی ہے کہ اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ❤️ ❤️ ❤️

البتہ گزشتہ چند سالوں سے محفل پر اراکین کی فعالیت کا جو حال ہے اُسے دیکھتے ہوئے موجودہ فیصلہ درست ہی معلوم ہوتا ہے۔

ع۔ ثبات ایک تغیّر کو ہے زمانے میں
 
فہیم

لائبریرین
ہوووووووو۔
وقت کے ساتھ ساتھ لوگ اور چیزیں ختم ہوجاتی ہے۔
خوشی ہے کہ اردو محفل کے ساتھ لگ بھگ 19 سال کا ساتھ رہا اور اس کی بدولت کئی اچھے اور سچے احباب کی رفاقت میسر آئی ۔ جن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
افسوس اس بات کا ہے کہ کئی دوست جن سے ایک اچھا تعلق قائم تھا وہ بنا کچھ بتائے ہی بالکل غائب ہوگئے اور تمام رابطے ختم کرگئے۔
کچھ اچھے لوگ دنیا سے ہی رخصت ہوچلے۔
خیر جو جہاں ہے وہ وہاں خوش رہے۔ 20 ساتھ بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے اور یہ بھی ایک بڑی کامیابی ہے کہ اردو محفل نے 2 دہائیوں تک انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنے وجود کو برقرار رکھا۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
واقعی یا تو کوئی اور موجودہ فورم ہو یا پھر کوئی نیا پلیٹ فارم ہو۔
نہیں، ایسا تو کوئی پلیٹ فارم مجھے نظر نہ آیا۔ محض امید ہی رکھی جا سکتی ہے کہ آئندہ بھی تشکیل پا جائے۔

اور، یہاں پر بھی، کم و بیش سبھی اہل علم اس بات پر متفق ہوتے جاتے ہیں کہ اردو محفل کو خدا حافظ کہنے کا یہ مناسب وقت ہے۔

اس لیے اب خود کو ذہنی طور پر تیار کرنا پڑے گا۔
 
وجی

لائبریرین
:brokenheart: ارے ہمارے اٹھارہ سال تو محفل میں پورے ہونے دیتے ۔ :doh::cry2:

محفل میں جتنا وقت گزرا الحمداللہ بہت چھا گزرا ۔
بہت اچھے لوگ ملے ، بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
اللہ ان محفلین کی مغفرت فرمائے جو ہمیں چھوڑ گئے ۔ آمین۔
کہیں انکی کمی نے بھی محفل کو سست کردیا تھااور کہیں زمانے کی تبدیلیوں کا بھی اثر رہا۔

محفل کی طرح پاک گیمزر پر بھی ہم جاتے رہتے تھے مگر خاموش قاری کی حیثیت سے اب وہ فورم بھی ختم ہوگیا ہے اور یڈٹ اور ڈیسکورڈ پر فورم چل رہا ہے
کیا محفل کے نام سے وہاں بھی کچھ شروعات کی جائے ؟؟
 
جاسمن

لائبریرین
صرف اردو محفل فورم ہی اختتام کو نہیں ہے، ہم سب جو ایک دوسرے سے اس فورم کے ذریعہ جڑے ہوئے تھے، ہم محفلین کا تعلق بھی ختم ہونے کو ہے۔ یہ تعلق کسی اور طرح سے قائم نہیں ہو سکتا۔ راحیل فاروق ،اردومحفل پہ بہت رونق لگاتے تھے۔ ان کی گفتگو پڑھنا مجھے بے حد پسند تھا۔ وہ محفل چھوڑ گئے تو میں نے ان کے بلاگ پہ انھیں پڑھنا شروع کیا۔ ٹھیک ہے کہ ان کے ادبی شہ پارے پڑھنے کو ملتے ہیں، ہم وہاں اپنی رائے وغیرہ بھی دے سکتے ہیں۔ لیکن اردو محفل پہ جس ماحول میں بات چیت ہوتی تھی، وہ تو نہیں مل سکتی۔ اسی طرح ظہیراحمدظہیر کی خوبصورت باتیں پڑھتے بہت ہی اچھا لگتا ہے۔ وہ طویل عرصے سے نہیں آ رہے۔ ای میل پہ بندہ ایک دوسرے سے کیا بات کر سکتا ہے! خیریت موجود، خیریت مطلوب۔ بس۔ یہاں مختلف دھاگوں میں، مختلف موضوعات پہ ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہی بالکل مختلف بات ہے۔
یہ سب چھوڑنا کافی مشکل ہے۔ یہ بالکل ایسا ہے کہ جیسے ہمیں اچانک کہا جائے کہ اب آپ ریٹائر ہو گئے ہیں۔ یہ ادارہ چھوڑ دیجیے اور گھر جا کے بیٹھیے۔ اب ادارے کے احباب سے بے شک فون پہ رابطے ہوں، لیکن
مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی
حق ہا!
 
وجی

لائبریرین
ریڈٹ اور ڈیسکورڈ انگریزی کے لئے تو پھر بھی چل سکتے ہیں، لیکن اردو کے ساتھ زین فورو والی بات اُس میں نہیں آ سکتی۔

بس گزارا ہو سکتا ہے۔
جب محفل شروع ہوئی تھی تو یونیکوڈ نستعلیق خط موجود نہیں تھا
پھر بھی محفل نے اپنا کام کیا اور کچھ سالوں بعد نستعلیق خط میں محفل کو دیکھا

اسی طرح وہاں بھی ہمیں شروعات کرنی چاہیے باقی اللہ بہتر کریگا انشاءاللہ۔
لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہیں نئی شروعات کی جائے۔
اور مشورے بھی دیں
مقصد ایک دوسرے سے میل جول رکھیں اور سیکھتے رہیں۔
 
ریڈٹ اور ڈیسکورڈ انگریزی کے لئے تو پھر بھی چل سکتے ہیں، لیکن اردو کے ساتھ زین فورو والی بات اُس میں نہیں آ سکتی۔

بس گزارا ہو سکتا ہے۔
اگر ثبات تغیر کو ہی ہے تو کیوں نا اتنے متغیر ہم سب بھی ہو جائیں کہ انگریزی میں ہی کسی جگہ اکٹھے ہو جائیں!
شروع کے ادوار میں اردو محفل کا پہلا لفظ زیادہ اہم تھا، بعد میں تو دوسرا ہوگیا تھا!
 
محمداحمد

لائبریرین
جب محفل شروع ہوئی تھی تو یونیکوڈ نستعلیق خط موجود نہیں تھا
پھر بھی محفل نے اپنا کام کیا اور کچھ سالوں بعد نستعلیق خط میں محفل کو دیکھا

اسی طرح وہاں بھی ہمیں شروعات کرنی چاہیے باقی اللہ بہتر کریگا انشاءاللہ۔
لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہیں نئی شروعات کی جائے۔
اور مشورے بھی دیں
مقصد ایک دوسرے سے میل جول رکھیں اور سیکھتے رہیں۔
اگر ثبات تغیر کو ہی ہے تو کیوں نا اتنے متغیر ہم سب بھی ہو جائیں کہ انگریزی میں ہی کسی جگہ اکٹھے ہو جائیں!
شروع کے ادوار میں اردو محفل کا پہلا لفظ زیادہ اہم تھا، بعد میں تو دوسرا ہوگیا تھا!

جن جن پلیٹ فارمز پر محفلین مجتمع ہونے کی ہمت کریں گے ہم وہاں شامل ہو جائیں گے ان شاء اللہ۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

لیکن اصل مسئلہ تو وقت کا ہے، جب محفل کے ہوتے ہوئے ہم میں بہت سے لوگ محفل کو وقت نہیں دے پا رہے تھے تو اب نئے پلیٹ فارمز پر کیسے وقت دیں گے۔

ویسے میں ہر طرح سے حاضر ہوں۔

میرا یہ خیال ہے کہ محفل کے متبادلات پر غور کرنے کے لئے ایک نئی لڑی بنا دی جائے تاکہ اُس پر با سہولت طویل گفتگو ہو سکے۔ یہ تو یوں بھی اعلانات کا زمرہ ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اور یڈٹ اور ڈیسکورڈ پر فورم چل رہا ہے
ویسے اردو کا ایک سب ریڈٹ موجود ہے۔ لیکن وہاں کی بنیادی زبان بھی انگریزی ہی ہے۔ بس وہاں اردو کو ایسے ہی برتا جاتا ہے جیسے کسی غیر مقامی زبان کے بارے میں بات ہو رہی ہو۔
 
سیما علی

لائبریرین
کے ساتھ ساتھ لوگ اور چیزیں ختم ہوجاتی ہے۔
خوشی ہے کہ اردو محفل کے ساتھ لگ بھگ 19 سال کا ساتھ رہا اور اس کی بدولت کئی اچھے اور سچے احباب کی رفاقت میسر آئی ۔ جن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا
ماشاءاللہ انیس سال ایک طویل ساتھ ہے اور پھر شکر الحمد للہ بہت خوشگوار ساتھ رہا ہے آپکا۔بیشک اس محفل کی بدولت بیحد قیمتی ، سچے اور جینوئین لوگوں کی رفاقت ملی ۔سلامت رہیں-
 
فہیم

لائبریرین
ماشاءاللہ انیس سال ایک طویل ساتھ ہے اور پھر شکر الحمد للہ بہت خوشگوار ساتھ رہا ہے آپکا۔بیشک اس محفل کی بدولت بیحد قیمتی ، سچے اور جینوئین لوگوں کی رفاقت ملی ۔سلامت رہیں-
میں نے ظفری بھائی کو بولا ہے کہ کیوں نہ ایک تعزیتی ملاقات کا اہتمام کرلیا جائے۔
 
سیما علی

لائبریرین
میں نے ظفری بھائی کو بولا ہے کہ کیوں نہ ایک تعزیتی ملاقات کا اہتمام کرلیا جائے۔
اللہ نہ کرے تعزیتی ہو ہم محفل سے جڑے لوگ ان شاء اللہ اسی طرح ملتے رہیں گے
ہم تھوڑے مصروف ہوگئے تھے بھائی رمضان ہی میں انڈونیشیا سے آئے ہوئے تھے کل صبح ان شاء اللہ انکی فلائیٹ ہے خاصی طبعیت خراب تھی بھائی کی ڈیلائسس پہ ہیں
ڈاکٹر فاخر کے پاس بھی گئے تھے چھوٹے بھائی کے پاس ٹھہرے تھے ،۔
 
اردو محفل کے بند ہونے کی تعزیت کہا آپی۔ ورنہ ہم لوگ تو جب تک ہے جان ان شاءاللہ تعلق اور ملاقات رہیں گی۔
اللہ پاک بھائی صاحب کو پوری طرح صحت یابی دے۔ ابھی طبیعت کیسی ہے ان کی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام
اردو محفل سے ایک انسیت ہے۔۔۔ جو الفاظ میں ڈھالی نہیں جا سکتی۔۔۔ بتائی نہیں جا سکتی۔۔۔ سمجھائی نہیں جا سکتی۔۔۔ اس کے اختتام کا سن کر دل کو ایک دھچکا لگا ہے۔۔۔۔ کبھی جذبات اور حقائق الگ الگ راہ لے لیتے ہیں۔۔۔۔ ایسا ہی ایک دن یہ بھی ہے۔۔۔ میرا اور اردو محفل کا ساتھ ایک مکمل تحریر کا متقاضی ہے، لیکن سر دست میں نبیل اور زیک اور ابن سعید کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے اس کو سنبھالے رکھا، اور اس پر آشوب دور میں ہمارے لیے ایک ایسا گوشہ مہیا کیے رکھا جس کا معیار میں کوئی ثانی نہ ہے۔ میں آپ اور تمام انتظامی امور سنبھالنے والوں کا نام بنام شکرگزار ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صرف اردو محفل فورم ہی اختتام کو نہیں ہے، ہم سب جو ایک دوسرے سے اس فورم کے ذریعہ جڑے ہوئے تھے، ہم محفلین کا تعلق بھی ختم ہونے کو ہے۔ یہ تعلق کسی اور طرح سے قائم نہیں ہو سکتا۔ راحیل فاروق ،اردومحفل پہ بہت رونق لگاتے تھے۔ ان کی گفتگو پڑھنا مجھے بے حد پسند تھا۔ وہ محفل چھوڑ گئے تو میں نے ان کے بلاگ پہ انھیں پڑھنا شروع کیا۔ ٹھیک ہے کہ ان کے ادبی شہ پارے پڑھنے کو ملتے ہیں، ہم وہاں اپنی رائے وغیرہ بھی دے سکتے ہیں۔ لیکن اردو محفل پہ جس ماحول میں بات چیت ہوتی تھی، وہ تو نہیں مل سکتی۔ اسی طرح ظہیراحمدظہیر کی خوبصورت باتیں پڑھتے بہت ہی اچھا لگتا ہے۔ وہ طویل عرصے سے نہیں آ رہے۔ ای میل پہ بندہ ایک دوسرے سے کیا بات کر سکتا ہے! خیریت موجود، خیریت مطلوب۔ بس۔ یہاں مختلف دھاگوں میں، مختلف موضوعات پہ ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہی بالکل مختلف بات ہے۔
یہ سب چھوڑنا کافی مشکل ہے۔ یہ بالکل ایسا ہے کہ جیسے ہمیں اچانک کہا جائے کہ اب آپ ریٹائر ہو گئے ہیں۔ یہ ادارہ چھوڑ دیجیے اور گھر جا کے بیٹھیے۔ اب ادارے کے احباب سے بے شک فون پہ رابطے ہوں، لیکن
مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی
حق ہا!
یہ ریٹائرمنت والی بات درست ہے۔۔۔۔ اولڈ محفلین ہاؤس۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل کے بند ہونے کی تعزیت کہا آپی۔ ورنہ ہم لوگ تو جب تک ہے جان ان شاءاللہ تعلق اور ملاقات رہیں گی۔
اللہ پاک بھائی صاحب کو پوری طرح صحت یابی دے۔ ابھی طبیعت کیسی ہے ان کی۔
بس دعاؤں میں یاد رکھئے اللہ پاک کے حضور دعا ہے کہ خیر سے اپنے اہل و عیال کہ پاس پہنچیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
اس فورم کے ذریعہ جڑے ہوئے تھے، ہم محفلین کا تعلق بھی ختم ہونے کو ہے۔
اس محفل نے ہمیں جوڑا ہے تو اب ان شاء اللہ اب جڑے ہی رہیں گے وہ تعلق ہی کیا جو جڑے اور ختم ہوجائے ہم سب کا تعلق خلوص کا ہے اور یہ خلوص قائم رہے گا رہتی سانسوں تک ۔۔۔
 
Top