الوداعی تقریب اردو محفل سے کیا سیکھا؟

جاسمن

لائبریرین
کون سے رویے، عادات چھوڑ دیں؟
کون سے اپنائے؟
کس محفلین سے کیا سیکھنے کو ملا؟
کس کو کیا سکھایا؟
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اردو محفل کی رفاقت نے آپ کی زندگی پہ کچھ اثرات/نقوش مرتب کیے؟
 
علی وقار

محفلین
مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کوئی دن ایسا گزرا ہو جب میں نے اردو محفل کا رخ نہ کیا ہو۔ نبیل بھائی کی رائے کا احترام اپنی جگہ، تاہم میں مؤدبانہ اختلاف کی جسارت کروں گا۔ میرے نزدیک محفل گزشتہ ایک دو برس میں بھی صرف گپ شپ کا ذریعہ نہیں رہی، بلکہ یہ ایک فکری اور علمی تبادلہ خیال کا مؤثر پلیٹ فارم رہی ہے۔

اس محفل کے توسط سے ایسے صاحبانِ علم سے استفادہ کرنے کا موقع ملا، جنہوں نے زندگی کے تجربات کو نہایت لطیف اور ہلکے پھلکے انداز میں ہمارے ساتھ شیئر کیا۔ اُن باتوں نے نہ صرف علم میں اضافہ کیا، بلکہ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور گزارنے کا سلیقہ بھی عطا کیا۔

ذاتی طور پر میں نے یہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ محفل کے مکالمات، بحث و مباحثے، اور اراکین کے خیالات نے میرے اندر تجزیے اور برداشت کی وہ صلاحیت پیدا کی جو شاید کسی اور ذریعے سے ممکن نہ تھی۔

بانیانِ اردو محفل کا میں تہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک ایسا فورم قائم کیا، جو وقت کے ساتھ اپنی نوعیت بدلتا رہا۔ ممکن ہے کہ بانیان کا مقصد کچھ اور ہو، اور ہم نے اس پلیٹ فارم کو کسی اور زاویے سے برتا ہو، مگر ہمارے لیے یہی انداز زیادہ موزوں اور مؤثر رہا۔

یہ بات بجا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ محفل میں اراکین کی شرکت میں نمایاں کمی آئی، اور مکالمے کی وہ فضا بھی ماند پڑ گئی جس نے ایک وقت میں ہمیں جوڑے رکھا تھا۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کوئی دن ایسا گزرا ہو جب میں نے اردو محفل کا رخ نہ کیا ہو۔ نبیل بھائی کی رائے کا احترام اپنی جگہ، تاہم میں مؤدبانہ اختلاف کی جسارت کروں گا۔ میرے نزدیک محفل صرف گپ شپ کا ذریعہ نہیں رہی، بلکہ یہ ایک فکری اور علمی تبادلہ خیال کا مؤثر پلیٹ فارم رہی ہے۔

اس محفل کے توسط سے ایسے صاحبانِ علم سے استفادہ کرنے کا موقع ملا، جنہوں نے زندگی کے تجربات کو نہایت لطیف اور ہلکے پھلکے انداز میں ہمارے ساتھ شیئر کیا۔ اُن باتوں نے نہ صرف علم میں اضافہ کیا، بلکہ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور گزارنے کا سلیقہ بھی عطا کیا۔

ذاتی طور پر میں نے یہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ محفل کے مکالمات، بحث و مباحثے، اور اراکین کے خیالات نے میرے اندر تجزیے اور برداشت کی وہ صلاحیت پیدا کی جو شاید کسی اور ذریعے سے ممکن نہ تھی۔

بانیانِ اردو محفل کا میں تہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک ایسا فورم قائم کیا، جو وقت کے ساتھ اپنی نوعیت بدلتا رہا۔ ممکن ہے کہ بانیان کا مقصد کچھ اور ہو، اور ہم نے اس پلیٹ فارم کو کسی اور زاویے سے برتا ہو، مگر ہمارے لیے یہی انداز زیادہ موزوں اور مؤثر رہا۔

یہ بات بجا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ محفل میں اراکین کی شرکت میں نمایاں کمی آئی، اور مکالمے کی وہ فضا بھی ماند پڑ گئی جس نے ایک وقت میں ہمیں جوڑے رکھا تھا۔
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
 
جاسمن

لائبریرین
اردو محفل پہ آنے سے پہلے میں اپنی اردو پہ نازاں تھی کہ اندھوں میں کانا راجہ تھی۔ تعارف کی لڑی تو ٹائپنگ میں مشکل کی وجہ سے عجیب و غریب بنی۔ لیکن یہاں آج تک اپنی اردو درست کرتی آ رہی ہوں۔
 
میں نے کوشش کی کے اپنے تجربات اردو محفل پر شئیر کروں ۔ جس سے لوگوں کو سیکھنے کا موقع ملے۔
کچھ اردو محفل سے سیکھا کچھ سیکھایا۔
 
کون سے رویے، عادات چھوڑ دیں؟
یکطرفہ اور جذباتی سوچ و فکر چھوڑ دی۔ نسلی، لسانی، مسلکی تعصب چھوڑ دیا۔ بھلے وہ کوئی سیاستدان ہو، ادارہ ہو، ملک ہو یا محفلین۔۔۔۔۔ خوامخواہ کی طرفداری کرنا چھوڑ دیا۔
معاملات کو دو ، تین رخ سے دیکھنے کی ضرورت اوائل روزگار سے ہی تھی، لیکن یہاں آ کر اسے مزید پختہ کیا۔ مزید اپنی لسانی شناخت کو باوجود منع کرنے، روکنے وغیرہ سے باز ررکھنے والوں کی تمام کوششوں کو ناکام کیا اور اسے اپنائے رکھا۔:p
کس محفلین سے کیا سیکھنے کو ملا؟
غدیر زھرا سے لڑیاں بنانا سیکھا۔ سعود سے السلام علیکم لکھنا سیکھا۔ زیک، محمد وارث مرحوم اور شمشاد مرحوم سے وفاداری کرنا سیکھا۔ عارف کریم سے تصویریں، ویڈیو اپلوڈ کرنا اور ڈھٹائی سیکھی۔
بہت سوں کو نت نئے پنجابی کے اکھرزبردستی پڑھائے، کوئی سیکھا یا نہیں اس کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اردو محفل کی رفاقت نے آپ کی زندگی پہ کچھ اثرات/نقوش مرتب کیے؟
جی بالکل۔۔۔۔۔ کچھ اثرات سے تو اک دہائی سے زیادہ ہوا زبردستی چمٹا پڑا ہوں۔ ;)
وہ جو کہتے ہیں نا کُول ہیڈ ۔۔۔ وہ دراصل یہیں سے سیکھ پایا ہوں۔ گو ابھی بھی بہت کامیاب نہیں لیکن آتشی جوانی والے دور سے اپنے آپ کو اب بہت زیادہ بہتر پاتا ہوں۔ شاید یہ عمر گزرنے یا تجربات کا اثر بھی ہو۔
 
La Alma

لائبریرین
اکثر بہت کمزور خیال کسی ایسے طاقتور تفکر کو جنم دیتا ہے، جس کی بنیاد پر تصورات کا ایسا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کی کوئی اصل نہیں ہوتی۔ اور بعض اوقات اسی فکر کی بنیاد پر ہماری شعور کے ان گوشوں تک بھی رسائی ہو جاتی ہے جن سے ہم خود بھی لا علم ہوتے ہیں۔ سیکھنے کے اس ارتقائی سفر میں زندگی میں ایسے بہت سے مقام آتے ہیں۔ یہ محفل بھی ایسا ہی ایک پڑاؤ ہے۔
یہاں شمولیت سے قبل بھی چند ایک ڈسکشن فورمز کو جوائن کیا جو اب فعال نہیں ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ وقت اردو محفل پر ہی گزرا۔ یہاں کئی علم دوست ہستیوں کی صحبت میسر ہوئی۔ جن میں سرِ فہرست سر الف عین ہیں۔انہوں نے نو آموز شعراء کی جس طرح بے غرض اور بے لوث رہنمائی کی ہے وہ ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ بانیانِ محفل کے وژن نے بھی انتہائی متاثر کیا۔
محفل سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ شاعری کے اصول و ضوابط اور عروض سے متعلق آگاہی ہوئی۔ آنلائن کمیونٹی کے رویوں کو جانچنے اور پرکھنے میں مدد ملی۔ مختلف عقائد اور نظریات کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ اپنی کئی خامیاں اور کمزوریاں بھی خود پر منکشف ہوئیں۔ ذاتی مشاہدات اور تجربات میں اضافہ ہوا۔اردو محفل کے اب تک کے اس ساتھ میں کوئی احساسِ رائیگانی تو نہیں لیکن زندگی کے سفر میں اس مقام کو پیچھے چھوڑ جانے کا دُکھ ضرور رہے گا۔
 
Top