اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ ۔ اعلان 2016

اردو محفل کا سالانہ مشاعرہ 2016
شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات
جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے
کا انعقادکیا جارہا ہے۔
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا البتہ محفلین سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسی لڑی میں اپنی دلچسپی کا اظہار فرمائیں اور اپنی شرکت کا اعلان فرمائیں۔

مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

انتظامیہ اردو محفل مشاعرہ:



مقدس (اسٹیج سکریٹری)
حسن محمود جماعتی (اسٹیج سکرٹری)
محمد بلال اعظم
محمد تابش صدیقی (ناظمِ مشاعرہ)
محمد خلیل الرحمن
 
آخری تدوین:
گرامیِ قدرمحفلین
السلام علیکم وحمتہ اللہ وبرکاتہ

اردو محفل کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں عالمی مشاعرے کا انعقادکیا جارہا ہے۔ اس مشاعرے میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعثِ صد افتخار و مسرت ہوگی۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس خوبصورت محفلِ مشاعرہ میں اپنے دل نشین کلام کے ہمراہ جلوہ افروز ہو کر ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

مہمانانِ گرامی
صدارت : عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی :

زیرِ سرپرستی
عزت مآب جناب محمد وارث صاحب

بتاریخ : 5 اگست 2016 بروز جمعہ
بوقت: ۱۴۰۰ بجے( جی ایم ٹی)

ہر چند کہ تمام شعرائے کرام اپنا من پسند طبع زاد کلام پیش کرنے میں حق بجانب ہوں گے، تاہم محفلین کی خاص دلچسپی کی خاطر ایک مصرعِ طرح کا اعلان بھی کیا جارہاہے۔ شعرائے کرام چاہیں تو اس مصرع طرح پر بھی طبع آزمائی فرماسکتے ہیں۔
مصرع طرح

ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
افاعیل: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات
قوافی: محفل، دل، منزل، قاتل، حاصل، کاہل، مائل، وغیرہ وغیرہ
ردیف: میں ہے



منتظمین
مقدس (اسٹیج سکریٹری)
حسن محمود جماعتی (اسٹیج سکرٹری)
محمد بلال اعظم
محمد تابش صدیقی (ناظمِ مشاعرہ)
محمد خلیل الرحمن
 
آخری تدوین:
مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ربِ ذوالجلال کا شکر کیونکر ادا کروں۔ ادھر ایک طویل عرصے کے بعد میں نے کوئی غزل لکھی ہے اور ادھر مشاعرے کا اعلان ہو گیا ہے۔ ایں سعادت بزورِ بازو نیست!
 

ابن رضا

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
آخری رکن شاید غلط لکھ دیا گیا ہے فاعلات تو شاید تسبیغ کی حالت میں کہا جائے گا یہاں اصلاً فاعلن ہونا چاہیے؟ ؟

سر محمد وارث
جی درست فرمایا آپ نے، اصل رکن اس بحر کا فاعلن ہے، اور فاعلات یا فاعلان اس کے ساتھ جمع کیا جا سکتا ہے۔
 
Top