اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ ۔ اعلان 2016

مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ربِ ذوالجلال کا شکر کیونکر ادا کروں۔
مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کا مطلب کیا بنتا ہے ؟:thinking:
اس میں یہ 'کیونکر' کیوں لکھا گیا ہے ؟
قبلہ، 'کیونکر' کا معنیٰ ہے 'کیسے'۔ یعنی ربِ ذوالجلال کا شکر کیسے ادا کروں۔
سچ کہوں تو میں آپ کے سوال سے چونک گیا تھا۔ اس جملے میں واقعی ایک محاورے کی غلطی موجود ہے۔ مگر اس کی جانب آپ کا دھیان نہیں گیا۔
مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا بامحاورہ نہیں۔ اسے میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہونا چاہیے۔
 
کیا کوئی بھی شاعر شرکت کر سکتا ھے یا صرف دعوت نامہ موسول کرنے والوں کو ہی مدعو کیا جائے گا؟؟؟
اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا نام بھی شاعرات کی لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا اور آپ کے نام بھی دعوت نامہ بھیج دیا جائے گا۔ آپ اپنے آپ کو مشاعرے میں شامل سمجھیے
 
کیوں کر ۔کا مطلب ہوتا ہے۔
"کیسے "۔ اور۔" کس طرح "
نوازش شاہ صاحب
پھر آخر میں سوالیہ نشان ہونا چاہیے تھا تاکہ ہم انھیں کوئی مشورہ دے سکتے۔ :battingeyelashes:
قبلہ، 'کیونکر' کا معنیٰ ہے 'کیسے'۔ یعنی ربِ ذوالجلال کا شکر کیسے ادا کروں۔
سچ کہوں تو میں آپ کے سوال سے چونک گیا تھا۔ اس جملے میں واقعی ایک محاورے کی غلطی موجود ہے۔ مگر اس کی جانب آپ کا دھیان نہیں گیا۔
مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا بامحاورہ نہیں۔ اسے میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہونا چاہیے۔
آداب آداب۔ :)
 
گرامیِ قدرمحفلین
السلام علیکم وحمتہ اللہ وبرکاتہ

اردو محفل کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں عالمی مشاعرے کا انعقادکیا جارہا ہے۔ اس مشاعرے میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعثِ صد افتخار و مسرت ہوگی۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس خوبصورت محفلِ مشاعرہ میں اپنے دل نشین کلام کے ہمراہ جلوہ افروز ہو کر ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

مہمانانِ گرامی
صدارت : عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی :

زیرِ سرپرستی
عزت مآب جناب محمد وارث صاحب

بتاریخ : 5 اگست 2016 بروز جمعہ
بوقت: ۱۴۰۰ بجے( جی ایم ٹی)

ہر چند کہ تمام شعرائے کرام اپنا من پسند طبع زاد کلام پیش کرنے میں حق بجانب ہوں گے، تاہم محفلین کی خاص دلچسپی کی خاطر ایک مصرعِ طرح کا اعلان بھی کیا جارہاہے۔ شعرائے کرام چاہیں تو اس مصرع طرح پر بھی طبع آزمائی فرماسکتے ہیں۔
مصرع طرح

ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
افاعیل: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات
قوافی: محفل، دل، منزل، قاتل، حاصل، کاہل، مائل، وغیرہ وغیرہ
ردیف: میں ہے

منتظمین
مقدس (اسٹیج سکریٹری)
حسن محمود جماعتی (اسٹیج سکرٹری)
محمد بلال اعظم
محمد تابش صدیقی (ناظمِ مشاعرہ)
محمد خلیل الرحمن

وعليكم السلام والرحمة الله وبركاته ۔ ۔۔
ماشاءاللہ ۔ بہت زبردست ۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے بروقت ‛‛اردو محفل‛‛ میں رکنیت اختیار کی یقیناً بہت خوبصورت اور یادگار محفل سجنے والی ہے جو کہ مشاعرے میں شریک تمام احباب کے ذہنوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گی اس بندہِ خاکسار حقیر فقیر کو بہت مسرت ہوئی کہ اردو محفل کی باذوق اور سخن فہم ہستیوں کی خدمت کا موقع ملے گا۔ اللہ پاک ہم سب پہ اپنی رحمت رکھے ۔ ۔ ۔ ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کو صمیم قلب سے خوش آمدید جوگی صاحب ۔
آپ اپنا مزیدباقاعدہ تعارف ،تعارف کے زمرے میں پیش کرسکتے ہیں ۔
امید ہے آپ کی شرکت یہاں خوش آئند ہو گی۔
 
ن
آپ کو صمیم قلب سے خوش آمدید جوگی صاحب ۔
آپ اپنا مزیدباقاعدہ تعارف ،تعارف کے زمرے میں پیش کرسکتے ہیں ۔
امید ہے آپ کی شرکت یہاں خوش آئند ہو گی۔
جناب!نوازشات بے حد شکریہ ۔جی بہت بہتر اردو محفل کے ابھی طور طریقے سیکھ رہے ہیں تعارف کا زمرہ ڈھونڈھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
 
ن

جناب!نوازشات بے حد شکریہ ۔جی بہت بہتر اردو محفل کے ابھی طور طریقے سیکھ رہے ہیں تعارف کا زمرہ ڈھونڈھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
تعارف و انٹرویو
مندجہ بالا نیلے رنگ کے الفاظ میں لِنک موجود ہے تعارف والے زمرے کا. اس لنک پہ جائیے اور نئی لڑی بنا کر اپنا تعارف پیش کیجئیے اور میرے لیے دُعا کیجئیے.
 
تعارف و انٹرویو
مندجہ بالا نیلے رنگ کے الفاظ میں لِنک موجود ہے تعارف والے زمرے کا. اس لنک پہ جائیے اور نئی لڑی بنا کر اپنا تعارف پیش کیجئیے اور میرے لیے دُعا کیجئیے.
محترمہ ! اس رہنمائی کے لیے ممنون ہوں ۔اللہ پاک آپ پہ ہمیشہ اپنی رحمت رکھے ۔آمین ۔
 
اسات
نو آموز شعراء سے درخواست کروں گا کہ اگر مناسب سمجھیں تو اپنا کلام بے شک ذاتی مکالمہ کی صورت میں اساتذہ کو دکھا لیں. تاکہ زیادہ سے زیادہ معیاری کلام سے قارئین مستفید ہو سکیں. جزاک اللہ

اساتیذه کو کیسے دکھایا جاسکتا ھے؟ براه کرم راھنمائی فرمائیں
 
Top